علی سسٹرز یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 7th, September 2025 GMT
کراچی:
پشاور سے تعلق رکھنے والی پاکستان کی علی سسٹرز یو ایس ساؤتھ ایسٹ جونیئر گولڈ اسکواش سرکٹ کے فائنل میں پہنچ گئیں۔
بالٹی مور میری لینڈ میں جاری ایونٹ کے فائنل میں سحرش علی اپنے 19 ویں گولڈ میڈل کیلئے بڑی بہن ماہنور علی سے مقابلہ کریں گی۔
سحرش علی نے کوارٹر فائنل میں مدمقابل زشمالین بلال کو0-3 سے مات دینے کے بعد سیمی فائنل میں حریف کھلاڑی آڈری پارک کو بھی 0-3 سے زیر کرلیا۔
دوسری جانب ماہنور علی نے کوارٹر فائنل میں میکلین سوفیہ کو کوئی گیم ہارے بغیر0-3 سے ہرا کر سیمی فائنل میں لو گریس کے خلاف اسی اسکور کے ساتھ فتح حاصل کی۔
فائنل میں کامیابی کی صورت میں ماہنور علی 22 ویں گولڈ میڈل کی حقدار بن جائیں گی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: فائنل میں
پڑھیں:
ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا واپسی پر شاندار استقبال
بحرین ایشن یوتھ گیمز میں شرکت کے بعد پاکستان ریسلنگ ٹیم کا لاہور واپسی پر شاندار استقبال کیا گیا۔
حسن علی نے70 کلوگرا م کیٹیگری میں بیچ ریسلنگ میں برانز میڈل جیتا۔ عبدالرحمان 80 کلوگرام کیٹیگری مییں سیمی فائنل تک رسائی پانے میں کامیاب رہے۔
ریسلرز کو علامہ اقبال ایئرپورٹ پر ریسلنگ فیڈریشن حکام اور ساتھی ریسلرز کی جانب سے پھولوں کے ہار پہنائے گے۔
صدر ریسلنگ فیڈریشن ارشد ستار کے مطابق ایشین یوتھ گیمز میں برانز میڈل ملنا بڑی کامیابی ہے۔ حسن علی ان گیمز میں انفرادی میڈل جیتنے والے واحد پاکستانی ہیں۔
ارشد ستار نے کہا کہ حسن علی بہت باصلاحیت ریسلر ہیں، ان پر مزید محنت کریں گے تاکہ یہ مستقبل میں مزید اچھی کارکردگی دکھاسکیں۔
سیکرٹری ریسلنگ فیڈریشن اور کوچ انعام بٹ نے وطن واپسی پر حسن علی کی کارکردگی کو سراہا۔
ان کا کہنا تھا کہ حسن علی نے بحرین میں پاکستان کاجھنڈا بلند کیا، جس پر ہم سب کو فخر ہے۔
سیکرٹری فیڈریشن انعام بٹ کے مطابق عبدالرحمان نے بھی زبردست کارکردگی دکھائی، ایک پوائنٹ کی وجہ سے وہ برانز میڈل جیتنے سے محروم رہے۔