غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان توانا آواز ہے،ذیشان نقوی
اشاعت کی تاریخ: 24th, September 2025 GMT
غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف پاکستان توانا آواز ہے،ذیشان نقوی WhatsAppFacebookTwitter 0 24 September, 2025 سب نیوز
نیویارک:وزیر اعظم کے فوکل پرسن برائے یوتھ پروگرام سید ذیشان نقوی کی اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سامنے فلسطین کے حق احتجاجی مظاہرے میں شرکت ، جنرل اسمبلی کے موقع پر فلسطین کے حق میں مظاہرے میں مختلف ملکوں کے نمائندے بھی شریک ہوئے،
وزیر اعظم یوتھ پروگرام کے فوکل پرسن سید ذیشان نقوی نے اسرائیل کے خلاف مظاہرے میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل کے دہشت گردانہ اقدامات کو روک تھام کے لئے اقوام عالم کو عملی اقدامات لینا ہوں گے۔
غزہ میں اسرائیلی نسل کشی پر نیتن یاہو کو دہشت گرد قرار دیا جائے۔وزیر اعظم شہباز شریف اسرائیلی درندگی کو جنرل اسمبلی میں بھرپور اٹھائیں گے، مسلم سربراہان نے صدر ٹرمپ سے غزہ میں فوری جنگ بندی کا مطالبہ کیاہے۔
پاکستان اسرائیلی مظالم کے خلاف بھرپور اور توانا آواز اٹھا رہا ہے۔اسرائیلی مظالم کو روکنے کیلئے مسلم قیادت کو ایک پیج پر آنے کی ضرورت ہے۔مظاہرے میں شریک افراد نے اسرائیلی کے خلاف سخت نعرے بازی کی اور غزہ میں فوری جنگ بندی،خوراک کی رسائی اور اسرائیلی افواج کے فوری انخلاکامطالبہ کیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجدہ :کازا دیورا ہوٹلز میں سعودی عرب کے 95ویں یومِ وطنی کی شاندار تقریب سیلاب زدگان کےلئے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام استعمال نہ کرنا غفلت کے مترادف ہوگا، آصفہ بھٹو چین کی پہلی 8K خلائی دستاویزی فلم کے پرومو کی پاکستان میں نمائش وزیراعظم کا سیلاب کے پاکستانی معیشت پر اثرات کو آئی ایم ایف جائزے میں شامل کرنے کا مطالبہ غزہ جانے والے گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی ڈرون حملے، ویڈیوز سامنے آگئیں پنجاب سے دوسرے صوبوں کو آٹا سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی امریکی صدر امن کے داعی، دنیا بھر میں امن قائم کرنا چاہتے ہیں: وزیراعظم شہباز شریفCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.
ذریعہ
ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اسرائیلی مظالم ذیشان نقوی مظاہرے میں کے خلاف
پڑھیں:
جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم انتقال کرگئے
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری جنرل امیرالعظیم لاہور میں انتقال کرگئے۔جماعت اسلامی پاکستان کی جانب سے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر جاری بیان میں بتایا گیا کہ امیرالعظیم صاحب اللہ کے حضور پیش ہوگئے۔
سیکریٹری جنرل جماعت اسلامی امیر العظیم طویل عرصے سے علیل اور کینسر کے مرض سے نبرد آزما تھے۔امیرالعظیم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔امیرالعظیم جماعت اسلامی کے سیکریٹری جنرل کے علاوہ زمانۂ طالب علمی میں اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان کے ناظم اعلیٰ بھی رہے۔
پاکستانی تاجروں نے چین کو 60ہزار ٹن چاول برآمد کرنے کے آرڈرز حاصل کرلئے
لاہور میں 1958 میں پیدا ہونے والے امیرالعظیم نے پنجاب یونیورسٹی سے ایم بی اے کی ڈگری حاصل کی اور اسلامی جمعیت طلبہ کے ناظم اعلی رہے۔جماعت اسلامی پاکستان کے سابق امیر سراج الحق نے انہیں 2019 اور 2024 میں موجودہ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے مرکزی مجلس شوریٰ کے مشورے سے انہیں مرکزی سیکریٹری جنرل مقرر کیا۔
مزید :