پاکستان کو نفرت نہیں، محبت، برداشت اور اتحاد کی ضرورت ہے،عرفان صدیقی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما اور سینیٹ میں پارلیمانی پارٹی کے لیڈر سینیٹر عرفان صدیقی نے پاکستان کے موجودہ حالات، آئین، وفاقی یکجہتی، اور جمہوری عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کو نفرت نہیں بلکہ محبت، برداشت اور اتحاد کی ضرورت ہے۔
اسلام آباد میں ہونے والی آل پارٹیز کانفرنس (اے پی سی) کے دوران انہوں نے کہا کہ شاید ہی کوئی قوم ہو جو حکومت سے مکمل طور پر خوش اور متفق ہو، لیکن یہ اختلاف آئینی دائرے میں رہ کر ہی مفید ثابت ہوتا ہے۔
عرفان صدیقی نے پاکستان کو ایک عظیم نعمت قرار دیتے ہوئے کہا کہ1947 کے مقابلے میں آج 2025 میں پاکستان کا مقام بلند تر ہے۔ ہمیں اس نعمت کی قدر کرنی چاہیے اور اسے مزید مستحکم بنانے پر توجہ دینی چاہیے۔
آئین ہمارا مشترکہ اثاثہ ہے
سینیٹرعرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کا آئین تمام اکائیوں کی شراکت سے وجود میں آیا، جس کی بنیاد پر وفاق مضبوط ہے۔آئین میں ترامیم کی گنجائش ہوتی ہے تاکہ وقت کے تقاضوں کے مطابق بہتری لائی جا سکے، مگر اس کی بنیادیں تبدیل نہیں کی جا سکتیں۔ انہوں نے کہا کہ کوئی بھی قانون سینیٹ میں خیبرپختونخوا اور بلوچستان کے نمائندوں کی حمایت کے بغیر منظور نہیں ہو سکتا،جو وفاقی ہم آہنگی کی واضح مثال ہے۔
نفرت بانجھ ہوتی ہے، محبت پائیدار
سینیٹرعرفان صدیقی نے سیاسی جماعتوں کو نفرت کی سیاست سے گریز کا مشورہ دیتے ہوئے کہا کہ محبت ہمیشہ باقی رہتی ہے، جبکہ نفرت بانجھ کھیتی ہے۔ پنجاب کو گالی دینے سے کچھ حاصل نہیں ہوگا، ہمیں ایک دوسرے کو دشمن نہیں سمجھنا چاہیے۔
انہوں نے بلوچستان اور پختونخوا کے عوام کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سب سے زیادہ قربانیاں فوج اور پنجابی عوام نے دی ہیں، مگر ہم نے کبھی کسی قوم یا صوبے کو مورد الزام نہیں ٹھہرایا۔
فوج ہماری اپنی ہے، ہمارا تحفظ ہے
افواج پاکستان کے کردار پر بات کرتے ہوئے عرفان صدیقی نے کہاکہ فوج ہماری ہے، ہمارے تحفظ کا قلعہ ہے۔ اس پر داغ ضرور ہوں گے، لیکن کیا ہمارے دامن پر کوئی داغ نہیں؟ انہوں نے یاد دلایا کہ پاکستانی افواج نے کئی بار عالمی سطح پر اپنے سے کہیں بڑے دشمنوں کو شکست دی، جس کی دنیا معترف ہے۔
جمہوریت اور آئین کی حفاظت ہم سب کی ذمہ داری ہے
سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ اگر آج پاکستان میں مارشل لاء ہوتا تو شاید ہم یہاں بیٹھ کر ایسی باتیں نہ کر رہے ہوتے۔پاکستان کا ایٹمی پروگرام ہماری خودمختاری کا ضامن ہے، ہمیں اس حقیقت کو تسلیم کرتے ہوئے قومی وحدت کو فروغ دینا ہوگا۔
صوبے ہمارے سر کا تاج ہیں
عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان کے تمام صوبے ہمارے سر کا تاج ہیں، اور ہر پاکستانی ہمارے دل کا حصہ ہے۔ مجھے پشاور پاکستان کے کسی بھی دوسرے شہر سے زیادہ اچھا لگتا ہے — یہ اتحاد اور محبت کا پیغام ہے۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: عرفان صدیقی نے کہا کہ پاکستان پاکستان کے نے کہا کہ انہوں نے ہوئے کہا
پڑھیں:
فیلڈ مارشل نے سعودی وفد سے کہا بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ، ٹکر ہوئی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟، محسن نقوی کا انکشاف
فیلڈ مارشل نے سعودی وفد سے کہا بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ، ٹکر ہوئی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟، محسن نقوی کا انکشاف WhatsAppFacebookTwitter 0 17 August, 2025 سب نیوز
لاہور (سب نیوز)وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والی کشیدگی کے دوران سعودی گورنمنٹ کا وفد پاکستان آیا ہوا تھا جسے فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے کہا کہ بھارت مرسیڈیز اور پاکستان ڈمپر ٹرک کی طرح ہے اور اگر دونوں ممالک میں ٹکرہو گی تو دیکھ لیں نقصان کس کا ہوگا ؟۔
لاہور میں منعقدہ ایک سیمنیار سے خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ محسن نقوی نے پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کے حوالے سے اہم انکشافات کیے اور کہا کہ پاک، بھارت جنگ کی بات کریں تواس میں بہت سی چیزوں میں شامل رہا اور بھارت کی منصوبہ بندی کی انفارمیشن وقت سے پہلے آجاتی تھی جبکہ ہمارے انٹیلی جنس کے لوگ سامنے نہیں آئے مگر ان کے پاس بھارت کا ہر فیصلہ ایڈوانس پہنچا ہوتا تھا ۔
وزیر داخلہ نے یہ بھی انکشاف کیا کہ جب بھارت کے جہاز گرے تو ہم نے فیصلہ کیا جب تک ویڈیو نہ آجائے اعلان نہیں کریں گے اور ہمارے پاس 6 کے 6 جہازوں کی ویڈیوز موجود ہیں ۔محسن نقوی کا کہنا تھا کہ ہماری پوری کوشش رہی بھارت کو موقع نہ دیں کہ وہ کوئی بھی ڈرامہ کرسکے اور اللہ کا شکر ہے ہمارا کوئی نقصان نہیں ہوا جبکہ میں اپنے سپہ سالاروں کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں ۔انہوں نے کہا کہ بھارت کی بہت چیزیں ہمارے ٹارگٹ پر تھیں جبکہ ہم نے 36 پوائنٹس پر حملہ کیا اور جہاں جہاں کیا وہ ٹارگٹ کامیاب ہوا ۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میںٹیم کا سید پور اور چٹھہ بختاور کا دورہ چیئرمین سی ڈی اے کی ہدایت پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکی سربراہی میںٹیم کا سید پور اور چٹھہ بختاور کا دورہ پنجاب کو گالی دینے سے کچھ نہیں ملے گا، نفرت کی سیاست کی حوصلہ شکنی کرنا ہوگی،عرفان صدیقی اے این پی کی آل پارٹیز کانفرنس ،دہشتگردی اور بدامنی حکومتی ناکام پالیسیوں کا نتیجہ قرار، فوجی آپریشنز کو روکنے کا مطالبہ خیبرپختونخوا میں سیلاب کی تباہ کاریاں، صوبائی حکومت نے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کر دیئے سیلاب متاثرہ علاقوں میں صوبائی حکومت کی کارکردگی مایوس کن ہے، وفاقی وزیر امیر مقام فیلڈ مارشل کیساتھ پوری قوم سیسہ پلائی دیوار کی طرح موجود ہے،اسپیکر پنجاب اسمبلی ملک احمد خانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم