عاقب جاوید نے بابر اور رضوان کو ڈراپ کرنے کی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 17th, August 2025 GMT
کراچی:
قومی سلیکٹر و ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس سینٹر عاقب جاوید نے کہا ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان کیلئے ٹی 20 کے دروازے ہمیشہ کیلئے بند نہیں ہوئے۔
ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے اسکواڈ کے اعلان کے موقع پر لاہور میں صحافیوں کے سوالات کا جواب دیتے ہوئے عاقب جاوید نے کہا کہ قومی ٹیم میں وہی کھیلے گا جو پرفارم کرے گا۔
انہوں نے کہا کہ ہم یہ نہیں کہہ سکتے کہ بابر اور رضوان کبھی ٹی 20 اسکواڈ میں واپس نہیں آئیں گے، جو کھلاڑی پرفارم کرے گا وہ ٹیم میں واپس آسکتا ہے۔
مزید پڑھیں: ایشیا کپ اور سہ ملکی سیریز کیلئے قومی اسکواڈ کا اعلان، بابر اور رضوان باہر
قومی سلیکٹر عاقب جاوید کا مزید کہنا تھا کہ کسی بھی کھلاڑی کی شمولیت پر فل اسٹاپ نہیں لگایا جاسکتا۔
عاقب جاوید کا کہنا تھا کہ جس طرح باقی کھلاڑی پرفارم کررہے ہیں اگر بابراور رضوان بھی کریں گے تو وہ بالکل کھیلیں گے، دونوں کے ساتھ ڈسکشن بھی ہوئی اور انہیں گائیڈ لائنز دی ہیں کہ وہ اپنی کچھ چیزیں بہتر کریں۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: عاقب جاوید اور رضوان
پڑھیں:
محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔اتوار کو رضوان کے ون ڈے فارمیٹ میں 100 میچز مکمل ہوگئے۔ سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری اور تیسرے ایک روزہ میچ کے آغاز سے پہلے 100 ون ڈے انٹرنیشنل مکمل ہونے پر محمدرضوان کیلئے میدان میں ایک تقریب ہوئی۔ تقریب میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمدرضوان نے گراؤنڈ میں ہمیشہ انرجی دکھائی، رضوان میں پاکستان کیلئے کھیلنے کی چاہت ہے۔اس موقع پر نسیم شاہ نے محمدرضوان کو 100 ویں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی کیپ پیش کی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے رضوان کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔واضح رہے کہ 100 ون ڈے میچز میں 2921 رنز اسکور کیے ہیں۔