کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی مذمت
اشاعت کی تاریخ: 9th, August 2025 GMT
کئی ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے اسرائیل کے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی مذمت WhatsAppFacebookTwitter 0 9 August, 2025 سب نیوز
اقوام متحدہ : اسرائیلی سلامتی کونسل کی جانب سے غزہ شہر پر قبضے کے منصوبے کی منظوری کے بعد، متعدد ممالک اور بین الاقوامی تنظیموں نے اس اقدام کی مذمت کی اور اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اپنے “جنگی منصوبے” کو فوری طور پر روک دے۔ اردن، مصر، سعودی عرب، ترکی، ایران، اور عرب لیگ نے ایک بیان جاری کیا، جس میں اسرائیلی سلامتی کونسل کی طرف سے غزہ کی پٹی پر فوجی کنٹرول کو جامع طور پر بڑھانے کے منصوبے کی منظوری کی شدید مذمت کی گئی۔
ان ممالک نے عالمی برادری اور اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا کہ وہ اس منصوبے پر عمل درآمد کو روکنے کے لیے اقدامات اُٹھائیں۔ یورپی کمیشن کی صدر ارسولا وان ڈیر لیین نے 8 اگست کو کہا کہ غزہ میں فوجی کارروائیوں کو مزید وسعت دینے کے فیصلے پر اسرائیلی حکومت کو غور کرنا چاہئے۔
یورپی کونسل کے صدر انتونیو کوسٹا نے خبردار کیا کہ اسرائیلی فیصلے سے یورپی یونین اسرائیل تعلقات پر یقیناً اثر پڑے گا۔ برطانیہ، فرانس، جرمنی، اسپین، پرتگال، نیدرلینڈز، بیلجیم، کینیڈا اور دیگر ممالک نے بھی 8 اگست کو بیانات جاری کرکے اسرائیل پر زور دیا کہ وہ اس فیصلے پر “فوری طور پر نظر ثانی” کرے۔ جرمن چانسلر انجیلا مرز نے کہا، “ان حالات میں، جرمن حکومت غزہ کی پٹی میں استعمال ہونے والے کسی بھی فوجی ساز و سامان کی برآمد کی منظوری نہیں دے گی۔”
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرروس امریکہ سربراہی اجلاس 15 اگست کو الاسکا میں ہوگا، روس کی تصدیق روس امریکہ سربراہی اجلاس 15 اگست کو الاسکا میں ہوگا، روس کی تصدیق امریکی صدر ٹرمپ نے ایک بار پھر بھارتی طیارے گرائے جانے کی تصدیق کر دی غزہ پر قبضہ نہیں حماس سے آزاد کرانے جارہے ہیں،اسرائیلی وزیراعظم ٹرمپ نے ایک اور جنگ رُکوا دی، آذربائیجان اور آرمینیا کے درمیان امن معاہدہ کرا دیا اسرائیل خطرناک اقدامات فوری طور پر بند کرے، چینی وزارت خارجہ بھارت کیساتھ ٹریڈ ڈیل نہیں ہوگی، ٹرمپ نے صاف انکار کردیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: منصوبے کی
پڑھیں:
45واں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ و قرات 9 اگست سے شروع ہوگا
خادمِ حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود کی سرپرستی میں 45ویں شاہ عبدالعزیز بین الاقوامی مقابلہ حفظ، قراءت اور تفسیر قرآن کریم کا آغاز ہفتہ 9 اگست کو ہوگا، یہ مقابلہ وزارتِ اسلامی امور، دعوت ورہنمائی کے زیرِانتظام اورنگرانی میں مسجد الحرام، مکۃ المکرمہ میں منعقد کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:
اس سال کے مقابلے میں دنیا کے 128 ممالک کے حفاظ اور قاری شرکت کریں گے، جو 1399 ہجری میں اپنے آغاز سے اب تک شریک ممالک کی سب سے بڑی تعداد ہے، یہ امر اس مقابلے کی بین الاقوامی حیثیت اور قرآنی مقابلوں میں اس کی عالمی قیادت کو مزید اجاگر کرتا ہے۔
یہ مقابلہ دنیا کے نمایاں ترین بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں شمار ہوتا ہے، جو مملکتِ سعودی عرب کی قرآن کریم کے پروگراموں کی سرپرستی، اس کی خدمت میں عالمی کردار اور اعتدال و خیر کے پیغام کو فروغ دینے کی مسلسل کاوشوں کا مظہر ہے۔
مزید پڑھیں:
واضح رہے کہ گزشتہ برس کے مقابلے میں 174 مقابلہ کرنے والے 123 ممالک سے شریک ہوئے، اور مجموعی انعامی رقم تقریباً 4 ملین سعودی ریال تھی، بعض کیٹیگریزمیں 5لاکھ ریال تک کے انعامات بھی شامل تھے، جیسا کہ ایک فاتح کو 5لاکھ ریال دیا گیا تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آل سعود خادمین حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز