کراچی کے مختلف علاقوں میں ہلکی بارش اور بونداباندی کا سلسلہ جاری
اشاعت کی تاریخ: 3rd, July 2025 GMT
کراچی:
شہر قائد کے مختلف علاقوں میں منگل کی شب سے وقفے وقفے سے ہلکی بارش اور بونداباندی کا سلسلہ جاری ہے، جس سے موسم خوشگوار ہو گیا ہے۔
گڈاپ، سرجانی ٹاؤن، لیاری، کھڈا مارکیٹ، طارق بن زیاد روڈ اور پی آئی بی کالونی سمیت کئی علاقوں میں ہلکی بارش ریکارڈ کی گئی۔ اس کے علاوہ آرٹس کونسل چورنگی، الفلاح، شمسی سوسائٹی اور ملحقہ علاقوں میں بھی بونداباندی ہوئی ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق رات اور صبح کے اوقات میں شہر کے مختلف علاقوں میں مزید ہلکی بارش اور بونداباندی کا امکان ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: علاقوں میں ہلکی بارش
پڑھیں:
راولپنڈی میں سوا ماہ بعد موسلا دھار بارش، نشیبی علاقوں میں پانی جمع
راولپنڈی:راولپنڈی میں سوا ماہ کی طویل خشک سالی کے بعد موسم سرما کی پہلی تیز موسلا دھار بارش کا آغاز ہو گیا جس سے شہر بھر میں جل تھل ہو گیا اور موسم خوشگوار ہو گیا۔
جمعرات کی صبح سے ہی سیاہ گھنے بادلوں نے آسمان کو ڈھانپ لیا تھا، بارش کے ساتھ ٹھنڈی ہواؤں نے خنکی میں اضافہ کر دیا جس سے سردیوں کے باضابطہ آغاز کا تاثر ابھرنے لگا ہے۔
شہر کے متعدد علاقوں میں بارش کا سلسلہ مسلسل جاری رہا، جس کے باعث نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہو گیا ہے جس کی وجہ سے شہریوں کو آمدورفت میں پریشانی کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔