پاکستان اور بھارت کتنی بار فائنلز میں ٹکرائے اورکس کا پلڑا بھاری ہے؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کتنی بار فائنلز میں ٹکرائے اورکس کا پلڑا بھاری ہے؟ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 September, 2025 سب نیوز
دبئی(سب نیوز )ایشیاکپ کی تاریخ میں پہلی بار بھارت اور پاکستان کل 28 ستمبر کو فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔یو اے ای میں ہونے والے ایشیاکپ ٹی ٹوئنٹی ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کا سامنا 2 بار ہوا ہے اور دونوں بار ہی بھارت فاتح رہا۔ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ میں مجموعی طور پر بھارت کو پاکستان پر برتری حاصل ہے۔ دونوں ملکوں کے درمیان 2007 سے لیکر اب تک صرف 15 ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلیگئے ہیں جن میں سے 12 بار بھارت فاتح رہا ہے جب کہ 3 میں پاکستان نے بھارت کو شکست دی۔
اتوار کو ہونے والے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے فائنل سے قبل مذکورہ بالا ریکارڈ کو ہی دیکھتے ہوئے کرکٹ تجزیہ کار بھارت کو فیورٹ قرار دے رہے ہیں تاہم یہ بات ذہن نشین رہیکہ دونوں ٹیموں کے درمیان کثیرملکی ایونٹس کے فائنلز میں پاکستان کو برتری حاصل ہے۔روایتی حریف 2017 کے بعد پہلی مرتبہ کسی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے۔
بھارت اور پاکستان نے 1985 کے بعد سے اب تک مختلف فارمیٹس کے 5 کثیر ملکی ٹورنامنٹ فائنلز میں ایک دوسرے کا سامنا کیا ہے، جن میں سے 3 فائنل پاکستان نے جیتے ہیں جب کہ 2 میں بھارت فاتح رہا ہے۔دونوں ٹیموں کا فائنل میں سامنا پہلی بار 1985 میں آسٹریلیا میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ میں ہوا تھا جس میں بھارت کو 8 وکٹوں سے کامیابی حاصل ہوئی تھی۔
اگلے سال 1986 میں شارجہ میں کھیلیگئے آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں آخری گیند پر جاوید میانداد کے مشہور چھکیکی بدولت پاکستان نے بھارت کو ایک وکٹ سے شکست دی تھی۔اس کے بعد دونوں ٹیموں کا سامنا 1994 میں ایک بار پھر شارجہ میں آسٹریلیشیا کپ کے فائنل میں ہوا تھا، اس بار بھی فتح پاکستان کے حصے میں آئی اور بھارت کو 39 رنز سے شکست ہوئی۔2007 میں جوہانسبرگ میں ہونے والے پہلے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ کے فائنل میں بھارت نے دلچسپ مقابلیکے بعد پاکستان کو 5 رنز سے شکست دی تھی۔
دونوں روایتی حریفوں کا آخری ٹاکرا کسی کثیر ملکی فائنل میں2017 کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں ہوا تھا، لندن کے دی اوول گرانڈ میں کھیلے گئے اس میچ میں پاکستان نے بھارت کو 180 رنز کے بڑے فرق سے شکست دی تھی۔تو 5 کثیر ملکی ٹورنامنٹ فائنلز میں سے 3 فائنل پاکستان نے جیتے ہیں جب کہ 2 میں بھارت فاتح رہا ہے۔اس کے علاوہ بھی دونوں ٹیموں کے درمیان مزید 3 سہ ملکی سیریز کے فائنل ہوئے ہیں جن میں سے 2 میں پاکستان کو فتح ملی اور ایک میں بھارت فاتح رہا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبربھارت پراکسیز کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلا رہا: پاکستان کا یواین میں دو ٹوک جواب بھارت پراکسیز کے ذریعے خطے میں بدامنی پھیلا رہا: پاکستان کا یواین میں دو ٹوک جواب جو آنا چاہے آئے جو نہ آنا چاہے نہ آئے، کسی کی پروا نہیں، سلمان آغا کا ہینڈ شیک تنازع پر دوٹوک موقف ایشیا کپ فائنل میں بھارت کو کیسے شکست دینی ہے؟ ٹیم نے پلان بنالیا گولی کی زبان سمجھنے والوں کو گولی سے سمجھائیں گے: طلال چودھری چین کو آپریشن بنیان المرصوص پر ہم سے زیادہ خوشی اور فخر ہے، پاکستان سے زیادہ جشن منایا: ترجمان صدرمملکت چیئرمین پی سی بی کا 0-6 کا اشارہ کرنے پرحارث رف پرعائد جرمانہ خود اداکرنیکا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: فائنلز میں
پڑھیں:
ایشیا کپ: سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا مدمقابل آئیں گے
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے آخری میچ میں آج بھارت اور سری لنکا کی ٹیمیں مدمقابل آئیں گی۔
تفصیلات کے مطابق دبئی انٹرنیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلا جانے والا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا کیونکہ پاکستان اور بھارت پہلے ہی فائنل میں پہنچ چکے ہیں۔
بھارت نے سپر فور مرحلے کے اپنے ابتدائی دو میچز میں پاکستان اور بنگلہ دیش کو شکست دی تھی جبکہ سری لنکن ٹیم کو بنگلہ دیش اور پاکستان کے ہاتھوں شکست ہوئی تھی۔
پاکستان نے گزشتہ روز اہم میچ میں بنگلہ دیش کو 11 رنز سے شکست دے کر فائنل میں رسائی حاصل کی۔
واضح رہے کہ ایشیا کپ کی 41 سالہ تاریخ میں یہ پہلا موقع ہوگا جب پاکستان اور بھارت فائنل میں آمنے سامنے آئیں گے۔