بلوچستان: گورنر ہاؤس کے باہر پولیس کی فائرنگ ، 3 طلبہ‘ 2 اہلکار زخمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, September 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250927-08-6
کوئٹہ (مانیٹرنگ ڈیسک) بلوچستان کے ضلع ژوب میں گورنر ہاؤس (جانان ہاؤس) کے باہر سیکورٹی پر مامور ایک پولیس اہلکار کی رائفل سے غلطی سے فائرنگ کے نتیجے میں گورنمنٹ بوائز ڈگری کالج ژوب کے 3 طلبہ اور 2 پولیس اہلکار زخمی ہوگئے۔ گورنر بلوچستان شیخ جعفر خان مندوخیل نے واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے زخمی طلبہ سے ملاقات اور ان کے مکمل علاج کا خرچہ اٹھانے کا اعلان کیا۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی، یونیورسٹی روڈ پر ڈاکوؤں کی فائرنگ، پولیس کا اے ایس آئی زخمی
کراچی:شہر قائد کے علاقے یونیورسٹی روڈ پر عزیز بھٹی پارک کے قریب ڈاکوؤں کی فائرنگ سے پولیس کا اے ایس آئی زخمی ہوگیا۔
چھیپا ریسکیو حکام کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت اے ایس آئی نبیل چنڑ کے نام سے ہوئی ہے جو اینٹی انکروچمنٹ فورس میں تعینات ہے۔
زخمی اے ایس آئی کو فوری طور پر طبی امداد کے لیے نجی اسپتال منتقل کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کرنے والے ملزمان موقع سے فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جب کہ واقعے کی تفتیش شروع کردی گئی ہے۔