امریکی ناظم الامور نٹالی بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کی وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ملاقات
اشاعت کی تاریخ: 10th, June 2025 GMT
امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے ملاقات کی۔
یہ بھی پڑھیں: نوجوانوں میں مریم نواز کی بڑھتی مقبولیت، وجہ کیا ہے؟
وزیراعلیٰ نے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر اور قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز کا پر تپاک خیر مقدم کیا۔
مریم نواز شریف نے نٹالی بیکر کی بطور ناظم الامور پاکستان میں متحرک اور مثبت کردار کو سراہا۔
اس موقعے پر پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکا کے تعمیری کردار اور جنگ بندی میں تعاون کو سراہتے ہوئے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کے لیے امریکا کا فعال کردار نہایت اہم ہے۔
پی ایس ایل میں لاہور قلندرز کی حمایت پر وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نٹالی بیکر کا شکریہ ادا کیا۔
مزید پڑھیے: یوم تکبیر پر محمد نواز شریف اور وزیراعلیٰ مریم نواز کی طرف سے قوم کو مبارکباد اور پیغامات
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان اور امریکا تعلقات مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات پر قائم ایک قابل قدر شراکت داری ہے۔ انہوں نے سسٹر اسٹیٹ ہونے کے ناطے کیلیفورنیا کے عوام سے یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات مزید گہرے کرنے کے خواہاں ہیں۔
مریم نواز شریف کا کہنا تھا کہ پاکستان ٹیکسٹائل سمیت دیگر شعبوں میں امریکا کے لیے اسٹرٹیجک پارٹنر کے طور پر ابھر رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب ملک کا سب سے بڑا اور معاشی طور پر فعال صوبہ ہے اور ہم امریکی سرمایہ کاری اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا مضبوط پل ہے۔
مزید پڑھیں: مریم نواز کا بڑا اعلان، پنجاب کے 59 شہروں میں ترقیاتی منصوبے شروع
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس کے ساتھ ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی جیسے چیلنجز پر امریکا کو اہم عالمی شراکت دار سمجھتے ہیں۔
مریم نواز نے کہا کہ امریکا کے ساتھ اسٹرٹیجک شراکت داری کو مزید وسعت دینے کے خواہاں ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پنجاب کو پہلے ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ خواتین کو بہترین سروسز فراہم کی جارہی ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
امریکی قونصل جنرل کرسٹن کے ہاکنز امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف امریکی ناظم الامور نٹالی مریم نواز شریف نے انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
لاہور، سپیکر پنجاب اسمبلی سے نئے ترک قونصل جنرل کی ملاقات
سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ پارلیمانی اور سفارتی روابط سے پاک ترک دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ترک دوستی کی اہمیت نئی نسلوں تک منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے اسلام ٹائمز۔ سپیکر پنجاب اسمبلی ملک محمد احمد خان سے ترکیہ کے قونصل جنرل لاہور محمت ایمان شِمشیک نے سپیکر چیمبر میں ملاقات کی۔ اس موقع پر دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون، دفاع، تعلیم اور توانائی سمیت مختلف شعبوں میں اسٹریٹیجک شراکت داری کے فروغ پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے ترکیہ کے قونصل جنرل کی لاہور میں تعیناتی پر انہیں خوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کی دوستی اخلاص اور اعتماد پر استوار ہے۔ انہوں نے سیلاب متاثرین کی امداد پر ترک حکومت کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ دونوں ممالک نے ہمیشہ ایک دوسرے کا ہر مشکل وقت میں بھرپور ساتھ دیا ہے۔
سپیکر ملک محمد احمد خان نے مزید کہا کہ پنجاب میں ترک سرمایہ کاروں کیلئے وسیع مواقع موجود ہیں، جبکہ پارلیمانی اور سفارتی روابط سے پاک ترک دوستی مزید مستحکم ہوئی ہے۔ سپیکر ملک محمد احمد خان نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان ترک دوستی کی اہمیت نئی نسلوں تک منتقل کرنا وقت کی ضرورت ہے۔ ترکیہ کے قونصل جنرل محمت ایمان شِمشیک نے کہا کہ پاک ترک عوام اخوت اور محبت کی گہری بنیاد رکھتے ہیں اور انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ پاکستان کے ساتھ ہر سطح پر تعاون مستقبل میں بھی جاری رکھا جائے گا۔ ملاقات میں اراکین صوبائی اسمبلی ملک احمد سعید خاں، ملک اعجاز، ملک تیمور خاں، پرنسپل سیکرٹری برائے سپیکر عماد حسین بھلی اور ایڈوائزر برائے سپیکر اسامہ خاور بھی موجود تھے۔