کراچی: ہاکس بے کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئے نوجوان ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
کراچ میں ہاکس بے سینڈزپٹ کے قریب سمندرمیں نہاتے ہوئےایک نوجوان ڈوب کرجاں بحق ہوگیا۔
رپورٹ کے مطابق سمندرمیں نہانے پرعائد پابندی کے باوجود ہاکس بے سینڈزپٹ ہٹ نمبر98 کے قریب ایک نوجوان سمندرمیں نہاتے ہوئے ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ کی جانب سے ریسکیوکیا گیا اورتشویشناک حالت میں ہمالیہ کے قریب واقع اسپتال منتقل کیاگیا
نوجوان دران علاج دم توڑگیا، متوفی نوجوان کی شناخت 22 سالہ ثاقب ولد علی کے نام سے کی گئی، متوفی نوجوان اورنگی ٹاؤن نمبر پانچ کا رہائشی تھا۔
سینڈزپٹ چوکی انچارج اے ایس آئی ذوالقرنین نے بتایا کہ متوفی نوجوان صبح ساڑھے کےبجے اپنے 3دوستوں کے ہمراہ ہاکس بے سینڈزپٹ کے مقام پر پہنچا تھا۔
نوجوانوں کی جانب سے کوئی ہٹ بک نہیں کرایا گیا تھا ، چاروں نوجوان اپنے موٹر سائیکل ساحل سمندر کے قریب کھڑی کرکے سمندرمیں نہانے چلے گئے۔
اسی دوران ایک نوجوان تیزلہروں کے باعث ڈوب گیا جسے موقع پرموجود لائف گارڈ نے ریسکیو کیا اورنوجوان کوفوری ہمالیہ اسپتال منتقل کیا گیا۔
اسپتال میں نوجوان دوران علاج دم توڑگیا، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد متوفی نوجوان کی لاش ورثا کے حوالے کردی۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: متوفی نوجوان کے قریب ہاکس بے
پڑھیں:
کراچی: دوران ڈکیتی ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ، ہوٹل پر بیٹھا شہری جاں بحق
ڈکیتی کے دوران شہری اور ڈاکوؤں کی اندھا دھن فائرنگ سے ہوٹل پر بیٹھا شہری جاں بحق ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سہراب گوٹھ تھانے کی حدود لاسی گوٹھ سندھ گورنمنٹ اسپتال کے قریب فائرنگ کے واقعہ میں 22 سالہ جان شیر شدید زخمی ہوگیا جسے عباسی شہید اسپتال میں ابتدائی طبی امداد دینے کے بعد جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
ایس ایچ او سہراب گوٹھ ممتاز مروت نے بتایا کہ ابتدائی تفتیش کے دوران معلوم ہوا ہے کہ موٹرسائیکل سوار دو ملزمان کپڑے کے کاروبار کرنے والے مہر علی نامی شخص سے لوٹ مار کرنے کی کوشش کررہے تھے کہ مہر علی نے ملزمان پر فائرنگ کی۔ جس پر ڈاکوؤں اور شہری کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ شروع ہوگیا۔
اس کی دوران گولی ہوٹل پر بیٹھے ہوئے شہری جان شیر کو جا لگی۔ جس سے وہ شدید زخمی ہوگیا۔ پولیس نے زخمی شخص کو اسپتال منتقل کروانے کے بعد ڈاکوؤں پر فائرنگ کرنے والے شہری مہر علی کو حراست میں لیکر اسلحہ تحویل میں لے لیا۔
پولیس کے مطابق مقتول سہراب گوٹھ کا رہائشی تھا اور مزدور تھا۔ جائے وقوعہ سے شواہد جمع کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی گئی ہے۔ ایس ایچ او سہراب گوٹھ کے مطابق مقتول کس کے اسلحے سے چلنے والی گولی کا نشانہ بن کے جاں بحق ہوا تفتیش کی جارہی ہے۔