ہاکس بے پر نہاتے ہوئے 3 نوجوان ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 16th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی( اسٹاف رپورٹر ) ہاکس بے سینڈز پٹ کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے 3 نوجوان بلند لہروں کے باعث ڈوب گئے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں منوڑا کے ساحل کے قریب سمندر میں نہاتے ہوئے تین نوجوان ڈوب گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی۔ ریسکیو حکام کے مطابق جاں بحق نوجوان کی شناخت پینتیس سالہ حسن علی کے نام سے ہوئی ہے۔ لاش اوربے ہوش نوجوان کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ ریسکیو حکام کا کہنا ہے کہ بے ہوشی کی حالت میں ملنے والے نوجوان کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی ہے جبکہ ڈوبنے والے تیسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ ایس ایچ او ماڑی پور سردار عباس نے بتایا کہ ڈوب کر لاپتا ہونے والے نوجوان کا نام جمیل نوید معلوم ہوا ہے۔ تینوں جوان نارتھ کراچی کے رہائشی ہیں۔ پکنک کے لیے ہاکس بے سینڈز پٹ کے مقام پر آئے تھے اورسمندر میں نہاتے ہوئے حادثے کا شکار ہوئے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: نہاتے ہوئے نوجوان کی
پڑھیں:
کراچی: کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا
اسکرین گریبکراچی کے علاقے کورنگی سے لاپتہ ہوکر گھر واپس آنے والے دلہے کا ابتدائی بیان سامنے آگیا۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ دلہا جہانزیب شادی سے قبل گھر سے خود اپنی مرضی سے گیا، دلہے کی شادی گھر والے اپنے مرضی سے کروانا چاہتے تھے۔
پولیس کے مطابق دلہا شادی سے انکار کر چکا تھا اور پریشانی کے باعث گھر سے فرار ہو گیا، دلہا گھر سے فرار ہونے کے بعد سڑکوں پر رہا اسے کسی نے اغواء نہیں کیا۔
پولیس نے کہا کہ دلہے اور گھر والوں سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
یہ بھی پڑھیے کراچی: شادی والے دن لاپتہ ہونیوالا دلہا واپس لوٹ آیا، پولیس کراچی: کورنگی مدینہ کالونی سے شادی کے دن دلہا لاپتہواضح رہے کہ گزشتہ روز کورنگی کے علاقے مدینہ کالونی میں شادی والے دن لاپتہ ہونے والا دلہا اپنے گھر واپس لوٹ آیا تھا۔
یاد رہے کہ 11 ستمبر کو شادی کے روز دلہا پُراسرار طور پر لاپتہ ہوگیا تھا، دلہے کے والد، مدعی نے پولیس کو بتایا کہ جہانزیب کی بارات 11 ستمبر کو جانی تھی، شادی کے روز وہ شام 6 بجے کورنگی نمبر 4 پر واقعے سیلون جانے کے لیے موٹر سائیکل پر گھر سے نکلا تھا، شام تقریباً ساڑھے 7 بجے سیلون سے تنویر نامی شخص کی کال آئی جس نے بتایا کہ جہانزیب تاحال سیلون نہیں پہنچا ہے۔
فون کال کے بعد جہانزیب کی تلاش شروع کی گئی، جہانزیب کا زیرِ استعمال موبائل فون بھی گھر پر موجود تھا۔