وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی الوداعی ملاقات، باہمی تعاون کے فروغ پر اتفاق
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے پاکستان میں تعینات آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے لاہور میں الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، تجارتی تعاون اور مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے فروغ پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پاکستان میں آسٹریلوی ہائی کمشنر کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ نیل ہاکنز نے پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان روابط کو گہرا کرنے میں مؤثر کردار ادا کیا۔ ہم اُن کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔
ملاقات میں ٹیکسٹائل، فوڈ پراسیسنگ، معدنیات اور آئی ٹی کے شعبوں میں تجارت کو وسعت دینے پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پنجاب میں سرمایہ کاری کے لیے بے شمار مواقع موجود ہیں اور حکومت پنجاب سرمایہ کاروں کو ہر ممکن معاونت فراہم کرے گی۔
انہوں نے کہا کہ ایس آئی ایف سی کے تحت سرمایہ کاری، ٹیکنالوجی منتقلی اور دیرپا شراکت داری کو فروغ دیا جا رہا ہے، جبکہ زراعت اور لائیو اسٹاک سمیت ایکوا کلچر اور فشریز میں تعاون کی پالیسی پر دونوں ممالک کاربند ہیں۔
مزید پڑھیں: اپنی چھت اپنا گھر کے تحت 50 ہزار افراد کو قرضے کی فراہمی کا سنگِ میل عبور، وزیراعلیٰ مریم نواز کا خطاب
وزیراعلیٰ نے یہ بھی بتایا کہ کولڈ چین لاجسٹکس کے فروغ سے آسٹریلیا کو فشریز کی برآمدات میں اضافہ ممکن ہے۔ جولائی میں آسٹریلوی ایگریکلچر مشن کا پاکستان کا دورہ دونوں ممالک کے درمیان بڑھتے ہوئے زرعی روابط کی نشاندہی کرتا ہے۔
مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب سے ہزاروں پاکستانی آسٹریلیا میں ترقی کے مواقع حاصل کر رہے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان عوامی روابط مزید مستحکم ہو رہے ہیں۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ پنجاب آسٹریلیا کے ساتھ بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک شراکت داری میں مکمل طور پر شریک ہے۔ انہوں نے ماحولیاتی تبدیلی، اقلیتوں کے تحفظ، تجاوزات کے خاتمے، اور شہروں کی خوبصورتی کی بحالی سے متعلق حکومتی اقدامات سے بھی ہائی کمشنر کو آگاہ کیا۔
نیل ہاکنز نے ملاقات میں کہا کہ پاکستان اور آسٹریلیا قابلِ اعتماد دوست اور اہم اقتصادی شراکت دار ہیں۔ انہوں نے پنجاب حکومت کی کوششوں کو سراہا اور دوطرفہ تعلقات میں مزید وسعت کی خواہش کا اظہار کیا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آسٹریلوی ہائی کمشنر نیل ہاکنز آسٹریلیا پاکستان وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: آسٹریلیا پاکستان وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف آسٹریلوی ہائی کمشنر مریم نواز شریف نیل ہاکنز انہوں نے کہا کہ
پڑھیں:
انسانیت کا سب سے مقدس فرض امن قائم رکھنا ہے، مریم نواز
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
لاہور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ انسانیت کا سب سے مقدس فرض اور ضرورت امن قائم رکھنا ہے۔ عالمی یوم امن پر وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ سلام ان پر جو امن کے لیے جانوں کا نذرانہ پیش کرکے امر ہوگئے، امن صرف جنگ کے ختم ہونے کا نام نہیں، یہ انصاف، محبت و احترام کے ساتھ جینے کا دوسرا نام ہے۔ انہوںنے کہا کہ امن ہی وہ طاقت ہے جو انسان کو انسان بناتی ہے، امن ہی ترقی کا پہلا قدم ہے، امن سے نفرت کے اندھیروں میں بھی روشنی پھیل جاتی ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ پاکستان امن کا علمبردار ہیں اور امن کیلیے بے پناہ قربانیاں دے چکے ہیں۔