سیکیورٹی فورسز نےافغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی،33بھارتی سپانسرڈ خوارج جہنم واصل
اشاعت کی تاریخ: 8th, August 2025 GMT
راولپنڈی( ڈیلی پاکستان آن لائن ) سیکیورٹی فورسز نے 7/8 اگست 2025 کی رات کو، بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج سے تعلق رکھنے والے خوارج کے ایک بڑے گروہ کی نقل و حرکت کو ناکام بنا دیا جو پاکستان-افغان سرحد کے راستے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع ژوب کے جنرل علاقے سمبازہ میں کارروائی کی ۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کے دستوں نے مؤثر طریقے سے خارجیوں کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنایااور 33بھارتی سپانسر شدہ خوارج کو جہنم واصل کر دیا گیا۔خوارجیوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکہ خیز مواد کا بڑا ذخیرہ بھی برآمد کیا گیا۔
ٹھوکر نیاز بیگ کے مقام سے گزرتے ہوئے اچانک وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازکی نظر نہر میں موجود گندگی کے ڈھیر پر پڑ گئی، وزیربلدیاتاورسیکرٹری لوکل گورنمنٹ کی سرزنش
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں پائے جانے والے دیگر خوارج کو ختم کرنے کے لیے سینی ٹائزیشن آپریشن کیا جا رہا ہے۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک کی سرحدوں کے دفاع اور ملک سے ہندوستانی سپانسرڈ دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کے لیے پرعزم اور غیر متزلزل ہیں۔
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: سیکیورٹی فورسز
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا
فائل فوٹوپاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ فتنہ الہندوستان کے خوارجیوں کی افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش ناکام بنا دی گئی۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز نے دراندازی کی کوشش کرنے والے 33 خوارجیوں کو ہلاک کردیا، بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں نے 7 اور 8 اگست کی رات کو افغان سرحد سے دراندازی کی کوشش کی۔
سیکیورٹی فورسز نے ژوب کے علاقے سمبازہ میں خوارجیوں کی نقل وحرکت کا پتا لگایا۔ سیکیورٹی فورسز نے موثر طور پر بھارتی حمایت یافتہ خوارجیوں کی دراندازی کی کوشش ناکام بنائی۔
مارے گئے خوارجیوں کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ، گولہ بارود اور دھماکا خیز مواد برآمد ہوا۔
آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سیکیورٹی فورسز سرحدوں کے دفاع اور بھارتی اسپانسرڈ دہشت گردی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔