قومی اسمبلی، اپوزیشن کا احتجاج، ججز کو رہا کرنے کے نعرے
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)قومی اسمبلی میں اپوزیشن نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ججز کو رہا کرنے کے نعرے لگائے، اسپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں۔ قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر سردار ایاز صادق کی زیر صدارت پارلیمنٹ ہائوس میں ہوا۔ وزیر خزانے کے سپلیمنٹری گرانٹ پیش کرنے کے دوران اپوزیشن نے احتجاج نے سپیکر ڈائس کے سامنے احتجاج شروع کردیا ۔ ایجنڈے کی کاپیاں پھاڑ دیں ،اپوزیشن نے جعلی حکومت نامنظور،کون بچائے گا پاکستان عمران خان عمران خان،مریم کے پاپا چور ہیں چور ہیں ،رہاکرو رہاکرو ججز کو رہاکرو ،مودی کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے اسرائیل کا جو یار ہے غدار ہے غدار ہے،نہ وہ باغی نہ غدار قیدی نمبر 804 کے نعرے لگائے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی، کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کردیا گیا
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان آرمی کے چیف آف جنرل اسٹاف لیفٹیننٹ جنرل عامر رضا، ہلالِ امتیاز (ملٹری)، ستارۂ بسالت کو فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی دینے اور انہیں کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ مقرر کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔
وزیراعظم آفس کے مطابق وزیراعظم نے جنرل عامر رضا کو ترقی اور نئی ذمہ داری سنبھالنے پر مبارکباد پیش کی اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
وزیراعظم نے کہا کہ انہیں امید ہے کہ جنرل عامر رضا قومی سلامتی سے متعلق اس اہم ذمہ داری کو پیشہ ورانہ مہارت اور قومی عزم کے ساتھ انجام دیں گے۔
کمانڈر نیشنل اسٹریٹجک کمانڈ کا منصب ملک کی اسٹریٹجک صلاحیتوں اور قومی دفاعی حکمتِ عملی کے حوالے سے انتہائی اہم تصور کیا جاتا ہے جب کہ جنرل عامر رضا کی فور اسٹار جنرل کے عہدے پر ترقی کو پاکستان کی عسکری قیادت میں ایک اہم پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔