ہاکس بے کے سمندر میں تین نوجوان ڈوب گئے
اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT
اسامہ ملک: کراچی میں ہاکس بے کے سمندر میں تین نوجوان ڈوب گئے، ایدھی بحری خدمات کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی۔
ریسکیو حکام کے مطابق ایک نوجوان کی لاش نکال لی گئی، دوسرے نوجوان کو بھی بیہوشی کی حالت میں نکل لیاگیا،لاش کو ضابطے کی کارروائی کے لیے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا۔
ایدھی بحری خدمات کی ٹیم کا تیسرے نوجوان کی تلاش کے لیے ریسکیو آپریشن جاری ہے، متوفی کی شناخت 25 سالہ علی حسن کے نام سے ہوئی۔
تہران: رہائشی کمپلیکس پر اسرائیلی حملے میں شہداء کی تعداد 60 ہوگئی,20 بچے بھی شامل
بیہوش نوجوان کی شناخت فرحان کے نام سے ہوئی،کمشنر کراچی کی جانب سے سمندر میں نہانے پردفعہ144 نافذ ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: City 42
پڑھیں:
کراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون گرفتار
اسکرین گریب/ ایکسکراچی میں موٹر سائيکل چوری میں ملوث خاتون کو گرفتار کرلیا گیا۔
سولجر بازار کے علاقے میں پولیس نے کارروائی کرکے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کیا ہے، پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے ملزمہ کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں آئی ہے، ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹر سائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
سی سی ٹی وی فوٹیج میں دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے، ملزمہ کے قبضے سے ایک موٹر سائیکل بھی برآمد کی گئی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمہ اور فرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج کیا گیا مزید تفتیش جاری ہے۔