Al Qamar Online:
2025-11-03@06:50:48 GMT

نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، وزیراعظم

اشاعت کی تاریخ: 15th, June 2025 GMT



اسلام آباد:

وزیراعظم شہباز شریف سے چیئرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے ملاقات کی جس میں پرائم منسٹر یوتھ پروگرام کے تحت نوجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں با اختیار بنانے سے متعلق مختلف جاری اقدامات پر وزیراعظم کو تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیراعظم شہباز شریف نے اس موقو پر گفتگو میں کہا کہ نوجوان افرادی قوت ملک کا قیمتی اثاثہ ہے، نوجوانوں کو تعلیم، ہنر اور روزگار کے بہترین مواقع فراہم کرکے بااختیار بنانا حکومت کی اوّلین ترجیحات میں شامل ہے۔

 وزیرِاعظم نے کہا کہ نوجوانوں کی استعداد کار بڑھانے اور انہیں ملکی ترقی کے عمل میں متحرک شراکت دار بنانے کے لیے مزید منصوبے شروع کیے جائیں۔ نوجوانوں کو عصری تقاضوں اور جدید ہنر و ٹیکنالوجی سے ہم آہنگ بنا رہے ہیں۔

دوسری جانب  وزیراعظم نے اپنے ایک بیان میں باجوڑ میں رکن قومی اسمبلی اور معاون خصوصی مبارک زیب خان کے گھر پر راکٹ حملے کی شدید مذمت کی ہے۔

وزیراعظم نے حملے میں کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہ ہونے پر اللہ کا شکر ادا کیا، انہوں نے  واقعے کی فوری تحقیقات اور حملہ آوروں کو گرفتار کرنے  کی ہدایت بھی کی۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے اپر چترال میں اسپتال اور یونیورسٹی بنانے کے ساتھ ساتھ گیس کی سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔
مقامی نجی میڈیاکے مطابق، وزیراعظم نے چترال میں دانش اسکول کے سنگ بنیاد رکھنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت دور دراز علاقوں میں شہری سہولیات فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ انہیں کسی نے نہیں بتایا کہ دانش اسکول بنایا جائے، لیکن وہ آج چترال کے عوام کو ان کا حق دینے کے لیے یہاں آئے ہیں۔ دانش اسکول ایچ ای سن کالج کے برابر معیار کا ادارہ ہوگا اور یہاں غریب بچوں کو مفت معیاری تعلیم فراہم کی جائے گی۔
وزیراعظم نے کہا کہ چترال کے عوام کا جدید تعلیم کا خواب شرمندہ تعبیر ہوگا۔ دانش اسکول کا افتتاح تو ہو چکا ہے، اور اپر چترال میں جلد ایک یونیورسٹی اور اسپتال بھی تعمیر کیا جائے گا۔ ساتھ ہی یہاں فوری طور پر گیس پلانٹ بھی لگایا جائے گا۔ چترال شندور روڈ پر تعمیراتی کام جاری ہے، جسے اگلے سال دسمبر تک مکمل کرنے کا منصوبہ ہے۔
شہباز شریف نے مزید کہا کہ ملک بھر کے طلبہ کے لیے میرٹ کی بنیاد پر ایک لاکھ لیپ ٹاپ تقسیم کیے جائیں گے، جن میں چترال کے بچے بھی شامل ہوں گے۔

 

متعلقہ مضامین

  • اسلام آباد میں گولڈ اور دیگر قیمتی پتھروں کی نمائش
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، نواز شریف سے ملاقات
  • شہباز شریف کی جاتی امرا آمد، سابق وزیراعظم نواز شریف سے ملاقات،سیاسی صورتحال پر مشاورت
  • ٹیکس آمدن میں اضافہ ایف بی آر اصلاحات کا نتیجہ، غیررسمی معیشت کا خاتمہ کریں گے، وزیراعظم شہباز شریف
  • وفاقی حکومت گلگت بلتستان کی ترقی اور نوجوانوں کے بہتر مستقبل کیلئے پُرعزم ہے: شہباز شریف
  • بلوچستان اسلام اور پاکستان سے محبت کرنے والوں کا صوبہ ہے ‘حافظ نعیم الرحمن
  • حکمران طبقے کے اقدامات نوجوانوں میں مایوسی پھیلارہے ہیں، حافظ نعیم الرحمن
  • وزیراعظم شہباز شریف کا چترال میں یونیورسٹی، اسپتال اور گیس سہولت فراہم کرنے کا اعلان
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے پاک بھارت جنگ بندی کروا کر لاکھوں جانیں بچائیں، وزیراعظم شہباز شریف
  • وزیراعظم شہباز شریف نے چترال میں دانش اسکول کا سنگ بنیاد رکھ دیا