کراچی: ہاکس کے ہٹ پر سوئمنگ پول میں معمر خاتون ڈوب کر جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 12th, May 2025 GMT
—علامتی تصویر
کراچی میں ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب ہٹ پر بنے سوئمنگ پول میں معمر خاتون ڈوب کر جاں بحق ہو گئیں۔
تفصیلات کے مطابق ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب ہٹ پر بنے سوئمنگ پول میں معمر خاتون ڈوب گئیں جنہیں تشویش ناک حالت میں نکال کر قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں خاتون کے جاں بحق ہونے کی تصدیق کر دی گئی۔
خاتون کی شناخت 53 سالہ نیّر سلطان زوجہ غلام فاروق کے نام سے کی گئی، متوفیہ سپر ہائی وے پر واقع ہاؤسنگ سوسائٹی کی رہائشی تھیں۔
پولیس کے مطابق متوفیہ خاتون اپنی فیملی کے ہمراہ پکنک کے لیے ہاکس بے ٹرٹل بیچ کے قریب ہٹ پر آئی ہوئی تھیں، خاتون کے بیٹے اور بیٹیاں سمندر کنارے گئے ہوئے تھے اور خاتون ہٹ پر موجود تھی۔
خاتون سوئمنگ پول میں گئیں اور پاؤں سلپ ہونے سے ڈوب گئیں، پولیس نے قانونی کارروائی کے بعد خاتون کی لاش ورثاء کے حوالے کر دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: سوئمنگ پول میں
پڑھیں:
جعفرآباد ؛ کار شو روم کے قریب دھماکہ
سٹی 42 : جعفرآباد ، ڈیرہ اللہ یار شہر میں کار شو روم کے قریب دھماکہ ہوا ہے ۔
جعفرآباد میں ہونے والے دھماکے کی اطلاع ملتے ہی پولیس جائے وقوعہ پر پہنچ گئی، جس کے بعد دھماکے کے مقام کو پولیس نے گھیر لیا ہے۔ تاحال کسی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔
دوسری جانب دھماکے کی نوعیت جاننے کے لئے بم ڈسپوزل اسکواڈ کو طلب کرلیا گیا ہے ۔