’چائے کی پیالی میں قسمت‘: چیٹ جی پی ٹی اب طلاقیں بھی کروانے لگا
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
یوں تو مصنوعی ذہانت ایک مفید ذریعہ ہے جس کی مدد سے انسان کی زندگی میں آسانیاں پیدا ہوئی ہیں لیکن اس ٹیکنالوجی کے کچھ مضمرات بھی ہیں۔ حال ہی میں اس ٹیکنالوجی کا ایک نیا روپ سامنے آیا ہے جس سے پتا چلا کہ یہ لوگوں میں طلاقیں بھی کروا دیتی ہے۔
یونان کے ایک عجیب و غریب کیس میں ہوا کچھ یوں کہ ایک خاتون نے مصنوعی ذہانت کا استعمال کرتے ہوئے اپنے شوہر کے مبینہ تعلقات کا پردہ فاش کرنے کے بعد طلاق کی درخواست دائر کر دی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: کیا مصنوعی ذہانت انسانوں کی طرح فریب دے سکتی ہے؟
گریک سٹی ٹائمز کے مطابق خاتون نے ’ٹیسیگرافی‘ پر جدید طریقہ کار کے لیے چیٹ جی پی ٹی کی مدد لی۔ یہ کسی کے ماضی، حال اور مستقبل کے بارے میں اندازہ لگانے کا ایک طریقہ ہے جس میں اس شخص کی پی ہوئی چائے یا کافی کے کپ میں بچ جانے والی تلچھٹ کو دیکھا جاتا ہے اور اس سے کپ میں بن جانے والے مختلف نقوش سے مختلف مطلب اخذ کیا جاتا ہے۔ یوں سمجھ لیں کہ اس طریقہ کار میں چائے کی پیالی میں قسمت تلاش کی جاتی ہے۔
خاتون نے اپنے اور شوہر کی پی ہوئی کافی کی خالی پیالیوں کے تلے میں بننے والے نقوش اے آے چیٹ بوٹ کے حوالے کیے اور اس ’استاد‘ نے اپنی ’شاگردنی‘ کو کچھ ایسا بتایا کہ الامان و الحفیظ۔
مزید پڑھیے: ریڈیو اسٹیشن کی اے آئی ہوسٹ، سامعین کیسے سمجھے میزبان اصلی نہیں؟
12 سال سے زیادہ عرصے سے شادی شدہ اور 2 بچوں کی اس ماں نے اپنے اور اپنے شوہر کے کافی کپ میں بچ جانے والے نمونوں کی تصاویر اپ لوڈ کیں اور چیٹ جی پی ٹی سے ان کی تشریح کرنے کو کہا۔ اب اے آئی نے جو دعویٰ کیا وہ چونکا دینے والا تھا۔ اس نے خاتون کو بتایا کہ تمہارا شوہر ایک کم عمر خاتون کے ساتھ پینگیں بڑھا رہا ہے اور بس اب تمہارا گھر ٹوٹا ہی سمجھو۔
بوٹ نے یہاں تک بتایا کہ تمہارے شوہر کی خفیہ پارٹنر اس پراسرار عورت کا نام ’E‘ سے شروع ہوتا ہے اور وہ تمہارا گھر برباد کرنا چاہتی ہے جبکہ تمہارا شوہر بھی اس کے چکر میں پڑ کر تمہیں دھوکا دے رہا ہے۔
مزید پڑھیں: مصنوعی ذہانت سے تیارکردہ مواد پر امریکی اکثریت کا بھروسہ
خاتون کے شوہر نے ایک مقامی ٹیلی ویژن چینل سے بات کرتے ہوئے ان باتوں کو بے بنیاد قرار دیا اور کہا کہ جب اس نے پہلی مرتبہ بیوی سے وہ باتیں سنیں تو بہت ہنسا اور اسے ایک مذاق ہی سمجھا کیوں کہ ایسی کوئی بات تھی ہی نہیں۔
شوہر نے مزید بتایا کہ لیکن جب اس کی بیوی تو اس معاملے میں سنجیدہ نکلی اور وہ اے آئی کے مشوروں کو بالکل سجمھ رہی تھی لہٰذا اس نے کہا کہ مجھے چھوڑدو۔ اس نے اپنے بچوں کو بھی بتادیا کہ ہماری طلاق ہو رہی ہے اور پھر مجھے ایک وکیل کا فون آیا تب مجھے پتا چلا کہ معاملہ تو بیحد سنجیدہ ہے۔
خاتون نے باہمی علیحدگی پر غور کرنے سے انکار بھی کردیا جس دوران شاید اپنے فیصلے پر نظر ثانی کو موقع مل جاتا۔ اس نے صرف 3 دن بعد باضابطہ طور پر طلاق کے کاغذات پیش کردیے۔
یہ بھی پڑھیے: مصنوعی ذہانت کی دنیا میں چین امریکا کو پیچھے چھوڑنے کے قریب پہنچ گیا
شوہر نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ اس کی بیوی ضعیف العقیدہ ہے اور اس طرح کی باتوں پر یقین کر لیتی ہے۔ اس نے مزید بتایا کہ ایک بار بیوی نے ایک نجومی سے بھی رجوع کیا تھا اس کی کی گئی پیشین گوئیوں سے اس کی توجہ ہٹنے میں تقریباً ایک سال لگ گیا تھا۔
شوہر کے وکیل کا کہنا ہے کہ مصنوعی ذہانت کی جانب سے بتائے گئے ’غیب کے حال‘ کی بنیاد پر عدالت میں کسی کے خلاف بیوفائی ثابت نہیں کی جاسکتی بلکہ اس کے لیے ٹھوس ثبوت درکار ہوں گے۔
مزید پڑھیں: ڈیپ سیک یا چیٹ جی پی ٹی، مصنوعی ذہانت کا کون سا ماڈل بہتر ہے؟
یہ کیس سوشل میڈیا پر بالخصوص یونان کے عوام میں خاصا مشہور ہوچکا ہے اور لوگ متجسس ہیں کہ اس معاملے کا نتیجہ کیا نکلتا ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
چائے کی پیالی میں قسمت چیٹ جی پی ٹی چیٹ جی پی ٹی اور طلاقیں مصنوعی ذہانت یونان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: چیٹ جی پی ٹی مصنوعی ذہانت یونان مصنوعی ذہانت چیٹ جی پی ٹی خاتون نے بتایا کہ ہے اور اور اس
پڑھیں:
راولپنڈی میں ڈمپر کی ٹکر سے خاتون سمیت دو افراد جاں بحق
راولپنڈی:تھانہ کینٹ کے علاقے میں پیش آنے والے ایک افسوسناک حادثے میں تیز رفتار ڈمپر رکشہ پر چڑھ گیا، جس کے نتیجے میں ایک خاتون سمیت دو افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ موٹر سائیکل سوار بھی کچلے گئے۔
عینی شاہدین کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب ڈمپر بے قابو ہو کر پہلے رکشہ سے ٹکرایا اور پھر موٹر سائیکل سواروں کو روندتا ہوا آگے بڑھ گیا۔ واقعے کے بعد موقع پر موجود شہریوں نے فوری طور پر ڈمپر ڈرائیور کو قابو میں کرکے پولیس کے حوالے کر دیا۔
شہریوں نے واقعے کے بعد ٹریفک پولیس پر شدید برہمی کا اظہار کیا اور مطالبہ کیا کہ ڈرائیور کے خلاف سخت کارروائی کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر بروقت اقدامات کیے جاتے تو یہ جان لیوا حادثہ روکا جا سکتا تھا۔
سینئر پولیس افسر بھی موقع پر پہنچے اور ڈمپر ڈرائیور کو پولیس گاڑی میں بٹھا کر تھانے منتقل کیا گیا۔
شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مال روڈ پر جاری تعمیراتی کام کے سلسلے میں استعمال ہونے والے بھاری ڈمپرز کو صرف رات کے اوقات میں داخلے کی اجازت دی جائے تاکہ شہریوں کی زندگی محفوظ رہ سکے۔
پولیس نے واقعے کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور عینی شاہدین کے بیانات قلمبند کیے جا رہے ہیں۔