مصر کے شمالی علاقے القلیویہ کے شہر العبور الجدیدہ میں ایک شخص نے غصے میں آکر بچوں کے سامنے بیوی کو پانچویں منزل سے پھینک دیا جس سے وہ موقع پر ہی ہلاک ہو گئی۔

یہ بھی پڑھیں:مصری تجویز مسترد: حماس کا جنگ بندی معاہدے کے لیے غیر مسلح ہونے سے انکار

عرب میڈیا کے  مطابق اہل محلہ نے واقعے کی اطلاع قریبی پولیس اسٹیشن کو دی،پولیس جائے وقوعہ سے نعش تحویل میں لے کر ہسپتال منتقل کردی۔

ابتدائی پولیس رپورٹ کے مطابق ملزم کا بیوی سے کسی بات پر جھگڑا ہوا جو اتنا بڑھا کہ اس نے طیش میں آکر بچوں کی موجودگی میں ہی بیوی کو پانچویں منزل سے نیچے پھینک دیا۔

پراسیکیوشن میں ملزم کو 4 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کی تحویل میں دیا ہے جبکہ نعش کو تدفین کے لیے ورثا کے حوالے کر دیا گیا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

بیوی کا قتل مصر مصری پولیس.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بیوی کا قتل مصری پولیس

پڑھیں:

متنازعہ ٹویٹ: ایمان مزاری، شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری

اسلام آباد (نمائندہ نوائے وقت ) مقامی عدالت نے ریاست اور قومی سلامتی کے اداروں کے خلاف متنازع ٹویٹ کیس میں ایمان مزاری اور ان کے شوہر ہادی علی چٹھہ ایڈووکیٹ کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دئیے۔ میڈیا کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد افضل مجوکہ نے دونوں ملزمان کو گرفتار کر کے 24 ستمبر کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔ وارنٹ جاری ہونے کے بعد ہادی علی چٹھہ اور ایمان مزاری کے وکلاء کی جانب سے وارنٹ منسوخی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔ تاہم عدالت نے فی الفور وارنٹ منسوخی کی استدعا مسترد کر دی۔ عدالت نے کیس کی مزید سماعت 24 ستمبر تک ملتوی کر دی۔

متعلقہ مضامین

  • چیچہ وطنی،غازی آباد کے علاقہ میں خاوند نے بیوی کو قتل کرکے کپڑے میں لپٹی نعش کھیتوں میں پھینک دی، ملزم فرار
  • کراچی: شوہر کے تشدد سے دلبرداشتہ خاتون کی بھائی کے گھر آکر خود سوزی، دوران علاج دم توڑ گئی
  • 95 فیصد مرد دوسری شادی کرنا چاہتے ہیں: صائمہ قریشی
  • کراچی: 7 سالہ بچے کو زیادتی کے بعد قتل کرنیوالے ملزمان کا بیان سامنے آ گیا
  • دوسری شادی کی اجازت کیوں نہ دی، شوہر کے ہاتھوں بیوی کا قتل
  • متنازع ٹویٹ کیس؛ ایمان مزاری اور انکے شوہر کے وارنٹ گرفتاری منسوخ
  • پڈعیدن،گھریلو تنازع پر شوہرکے ہاتھوں بیوی قتل ،ملزم فرار
  • ایمان مزاری ایڈووکیٹ اور ان کے شوہر ہادی علی چھٹہ کو راہداری ضمانت مل گئی
  • کتاب ہدایت
  • متنازعہ ٹویٹ: ایمان مزاری، شوہر کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری