بھارتی جارحیت: آزاد کشمیر میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آ گئیں
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاکستان اور بھارت کے درمیان حالیہ کشیدگی کے دوران آزاد کشمیر میں بھارتی فائرنگ سے ہونے والے نقصان کی تفصیلات سامنے آگئیں۔
اسٹیٹ ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (ایس ڈی ایم اے) کی جانب سے آزاد کشمیر میں ہونے والے نقصان کی تفصیلات جاری کی گئی ہیں۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کا مظفرآباد کی مسجد پر پہلا حملہ اور پاک فوج کے آپریشن کا نام ’بُنیان مَرصُوص‘، مماثلت کیا ہے؟
ایس ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی فوج کی جانب سے کی گئی فائرنگ میں 31 افراد شہید جبکہ 123 زخمی ہوئے ہیں۔
ایس ڈی ایم اے نے بتایا کہ بھارتی جارحیت سے 287 مکانوں اور 21 دکانوں کو نقصان پہنچا۔
ایس ڈی ایم اے کے مطابق بھارتی جارحیت کے دوران جہاں شہریوں اور املاک کو نقصان پہنچا وہیں 22 بھینسیں بھی ہلاک ہوگئیں۔
واضح رہے کہ بھارت کی جانب سے پاکستان پر میزائل حملے کے وقت سب سے پہلا میزائل مظفرآباد کی مسجد میں داغا گیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں بھارت کے اینٹی ایئرکرافٹ سسٹم ایس 400 کی تباہی پاک بھارت جنگ کا سب سے بڑا واقعہ قرار
پاکستان نے بھارتی جارحیت کے جواب میں بھرپور کارروائی کرتے ہوئے دشمن کو بھاری نقصان پہنچایا، اور اس دوران سب سے اہم بھارتی ایئر کرافٹ سسٹم ایس 400 کو بھی تباہ کردیا گیا، جو اس جنگ میں پاکستان کی سب سے بڑی کامیابی ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
wenews آزاد کشمیر نقصان بھارتی فائرنگ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ تفصیلات وی نیوز.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: بھارتی فائرنگ پاک بھارت کشیدگی پاکستان بھارت جنگ تفصیلات وی نیوز بھارتی جارحیت ایس ڈی ایم اے
پڑھیں:
امریکی ٹیرف سے انڈیا کو کتنا نقصان پہنچا؟ ششی تھرور نے بتا دیا
بھارتی سیاستدان ششی تھرور نے کہا ہے کہ بھارت پر امریکی ٹیرف کی وجہ سے شدید معاشی نقصانات اٹھانا پڑ رہا ہے۔
ایک انٹرویو میں انہوں نے انکشاف کیا کہ انڈیا پر امریکی ٹیرف عائد ہونے کے بعد کوئمبیٹور میں کئی کارخانے بند ہوئے، اسی طرح سورت میں ایک لاکھ 35 ہزار ورکرز کو فارغ کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے: ’یہ پہلگام واقعے کا جشن منا رہے ہیں‘، ششی تھرور کے گانا گانے پر بھارتی صارفین کی تنقید
ششی تھرور کا کہنا تھا کہ ویشاکاپر جو امریکا کو بڑے پیمانے پر سمندری خوراک ایکسپورٹ کرتا ہے، وہاں بھی بھاری ٹیرف عائد ہونے کے بعد صورتحال گھمبیر ہے اور وہ امریکا ایکسپورٹ کرنے سے قاصر ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ امریکا کی جانب سے 25 فیصد ٹیرف عائد کرنے کی خبر تشویش ناک تھی اور اس کا اثر وزیر اعظم نریندر مودی کی اپنی ریاست پر بھی ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: امریکی ٹیرف سے بھارتی برآمدات کو دھچکا، نئی دہلی کا ریلیف پیکج کا اعلان
واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ بھارتی مصنوعات پر اضافی ڈیوٹی عائد کی تھی، جس میں روسی تیل کی خریداری کے تناظر میں 25 فیصد تادیبی ٹیرف بھی شامل تھا۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں