بھارتی فوج کا26دفاعی تنصیبات اور ایئربیسز پر حملوںکا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 11th, May 2025 GMT
پاکستان کے جوابی حملوں میں 4فضائی اڈوں پر ہمارے اثاثوں اور عملے کو بھی نقصان پہنچا، صوفیہ قریشی
ادھم پور، آدم پور ، پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈز کو نقصان، پاکستانی طیاروں نے حملے کیے ، بھارتی ترجمان
سیکرٹری خارجہ ، فوجی عہدیداروں کے اترے چہرے ،ایسا محسوس ہوا نقصانات چھپا رہے ہیں، میڈیا
بھارتی فوج نے پاکستان کی جوابی کارروائی میں فضائی حملوں سے دفاعی تنصیبات اور ایئربیسز کو نقصان پہنچنے کا اعتراف کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاک فوج سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے تاہم اس کیلئے پاکستان اپنا رویہ ٹھیک کرے ۔نئی دہلی میں بھارتی سیکرٹری خارجہ وکرم مصری کے ساتھ پریس کانفرنس کے دوران بھارتی فوج کی خواتین عہدیداروں کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے کہا کہ پاکستان نے 26 مقامات کو جیٹ، میزائل اور ڈرون سے نشانہ بنایا۔ترجمان بھارتی فوج نے صحافیوں کو بتایا کہ پاکستان نے ہائی اسپیڈ میزائلوں سے بھارتی ایئربیسز پر حملے کیے ، ان حملوں میں پنجاب کے ایئربیس اسٹیشن کو بھی نقصان ہوا، کچھ دیگر بھارتی بیسز پر حملے سے نقصان پہنچا ہے ۔بھارتی فوج کی ترجمان نے تصدیق کی کہ ادھم پور، آدم پور اور پٹھان کوٹ میں ایئرفیلڈز کو نقصان پہنچا، بھارتی ایئر بیسز پر پاکستانی لڑاکا طیاروں نے حملے کیے ۔انہوں نے کہا کہ پاک افواج نے ڈرونز، طویل فاصلے تک مار کرنے والے ہتھیار استعمال کیے ہیں، پاکستان کے حملوں سے شدید نقصان پہنچا ہے ، تاہم انہوں نے کہا کہ پاکستان کے دعوؤں کے مطابق مکمل تباہی کسی مقام پر نہیں ہوئی۔ بھارتی فوج کی سگنل کور کی کرنل صوفیہ قریشی نے اعتراف کیا کہ پاکستان کے جوابی حملوں میں 4 فضائی اڈوں پر ان کے اثاثوں اور عملے کو بھی نقصان پہنچا،پاکستان نے 26 سے زیادہ مقامات پر فضائی حملے کیے ، اور ادھم پور، پٹھان کوٹ، آدم پور، بھوج اور بھٹنڈہ میں ایئر بیسز پر ہمارے اثاثوں اور عملے کو نقصان پہنچایا۔کرنل صوفیہ قریشی اور ونگ کمانڈر ویومیکا سنگھ نے دعویٰ کیا کہ بھارتی افواج نے پاکستان کی جانب سے آنے والے کئی خطرات کو ‘نیوٹرلائز’ کیا، تاہم انہوں نے کہا کہ ہم پاک فوج اور فضائیہ سے مزید کشیدگی نہیں چاہتے ، تاہم پاکستانی فوج کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا۔میڈیارپورٹ کے مطابق بھارتی عہدیداروں کی پریس کانفرنس میں سیکریٹری خارجہ اور خواتین فوجی عہدیداروں کے اترے ہوئے چہرے دیکھ کر ایسا محسوس ہوتا تھا جیسے وہ نقصانات کو چھپا رہے ہیں۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: نقصان پہنچا صوفیہ قریشی پاکستان کے بھارتی فوج کہ پاکستان نے کہا کہ حملے کیے کو نقصان
پڑھیں:
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے سے متعلق دستاویزی فلم جاری
پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر دہشت گردوں کے حملے کے بعد سندھ پولیس کے جوانوں کی جانب سے بہادرانہ دفاع کے پس منظر پر بنائی گئی دستاویزی فلم جاری کردی گئی۔ روا ڈاکیومینٹری فلمز کے تحت بننے والی دستاویزی فلم 'دی پولیس اسٹوری' (PSX: The Police Story) کا پریمیئر گزشتہ روز کراچی کے سنیما میں منعقد ہواجس میں آئی جی سندھ پولیس غلام نبی میمن اور اسٹاک ایکسچینج حملے کو روکنے والے ریپڈ رسپانس فورس (آر آر ایف) کے جوانوں سمیت دیگر پولیس حکام بھی موجود تھے۔ اس موقع پر آئی جی سندھ غلام نبی میمن کا کہنا تھا بدقسمتی سے یہاں پولیس کے اچھے کام نمایاں نہیں ہوتے، دیگر ممالک میں پولیس اور دیگر فورسز پر فلمیں اور سیریز بنتی ہیں، اس سے ادارے میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی ہوتی ہے۔ آئی جی سندھ نے کہا کہ یہ ڈاکیومینٹری پولیس کی غیر معمولی کارکردگی کو اجاگر کرتی ہے، پولیس اہلکاروں نے چند منٹ میں دہشت گردوں کو ہلاک کرکے ملک کو بڑی تباہی سے بچایا تھا۔یاد رہے کہ 29 جون 2020 کو دہشت گردوں نے کراچی میں پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملہ کیا تھا مگر سندھ پولیس کے ریپڈ رسپانس فورس کے جوانوں نے اپنی جانوں پر کھیل کر اس حملے کو ناکام بنایا تھا۔