گزشتہ شب آپریشن بُنیان مّرصُوص کے دوران پاک فوج نے تابڑ توڑ حملوں سے بھارت کو ہلا کر رکھ دیا تھا۔

بھارتی جارحیت کے جواب میں پاک فوج کے آپریشن بُنیان مّرصُوص نے دشمن کے دانت کھٹے کردیئے۔

مودی سرکار آپریشن بُنیان مّرصُوص میں پاک فوج کے تابڑ توڑ حملوں سے گھبرا کر بالآخر مذاکرات کی میز پر آنے پر مجبور ہوگئی۔

ذرائع کے مطابق پاک فوج کی جانب سے بھارتی دفاعی نظام کو مفلوج کرنے پر مودی سرکار نے سیز فائر کے لیے امریکا سے رابطہ کیا تھا۔

ادھر آپریشن بُنیان مّرصُوص شروع ہوا اور اُدھر بھارتی فوج نے امریکا سے مداخلت کی اپیل کردی۔

امریکی وزیر خارجہ نے نائب صدر کے ہمراہ پاک بھارت کی اعلیٰ قیادت سے بات چیت شروع کی۔

بعد ازاں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بتایا کہ پاکستان اور بھارت نے رات گئے جاری رہنے والی بات چیت کے بعد سیز فائر پر اتفاق کرلیا ہے۔

بھارت کے سیکرٹری خارجہ وکرم مصری نے تصدیق کی کہ پاکستان کے ساتھ سیز فائر کا آغاز ساڑھے چار بجے سے ہوگیا ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ دونوں ممالک ایک دوسرے پر بری، بحری اور فضائی حملے بند کردیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھارت کے ساتھ سیز فائر کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ وہ رات قوم سے خطاب میں جنگ بندی کی تفصیلات بیان کریں گے۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: ا پریشن ب نیان م رص وص سیز فائر پاک فوج

پڑھیں:

رحیم یارخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کیلئے خیمہ بستی، متاثرین کیلئے کھانے کا اہتمام 

ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ترجمان کے مطابق المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، ملتان کے بعد ضلع مظفرگڑھ اور ضلع رحیم یارخان میں خیمہ بستیاں بسائی گئی ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر سیلاب متاثرین میں کھانا، ادویات، روزہ مرہ کی ضروریات کا سامان اور راشن دیا جا رہا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ ضلع رحیم یارخان میں خیمہ بستی قائم کر دی گئی، ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی ترجمان کے مطابق المجلس ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں امدادی سرگرمیاں تیز کر دی گئی ہیں، ملتان کے بعد ضلع مظفرگڑھ اور ضلع رحیم یارخان میں خیمہ بستیاں بسائی گئی ہیں جہاں روزانہ کی بنیاد پر سیلاب متاثرین میں کھانا، ادویات، روزہ مرہ کی ضروریات کا سامان اور راشن دیا جا رہا ہے، اُنہوں نے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کے حکم پر ایم ڈبلیو ایم کے کارکنان سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے موجود ہیں۔ 

متعلقہ مضامین

  • رحیم یارخان، ایم ڈبلیو ایم کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کیلئے خیمہ بستی، متاثرین کیلئے کھانے کا اہتمام 
  • بھارت نے پاکستان پر ایک اور حملے کا اشارہ دے دیا
  • سکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد ہلاک
  • 2ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 افغان اور 2 خودکش بمبار سمیت 7 خوارج ہلاک
  • ڈی آئی خان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، بھارتی اسپانسرڈ 7 خوارج ہلاک
  • ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، فتنہ الخوارج کے 7 دہشت گرد ہلاک
  • کلاچی، ڈیرہ اسماعیل خان میں کامیاب آپریشن؛ 7 بھارتی سرپرستی والے خوارج جہنم واصل
  • سیکیورٹی فورسز کا ڈی آئی خان میں آپریشن، بھارتی حمایت یافتہ 7 دہشتگرد ہلاک
  • سکیورٹی فورسز کا کلاچی میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن، بھارتی سپانسرڈ7خوارج ہلاک
  • فلسطین اور کشمیر کو حق دیئے بغیر مستقل امن خواب ہی رہے گا: صدر و وزیراعظم