ہاکس بے کی ساحلی پٹی پر نہانے پر 8 روز کیلیے پابندی عائد
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
کمشنرکراچی نے دفعہ 144 کے تحت ہاکس بے کے ساحل پر 8 دن تک نہانے پرپابندی عائد کردی۔
کمشنر کراچی کی جانب سے ساحل پر نہانے پر پابندی عائد کی گئی جس کا اطلاق 13 جون تک رہے گا۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ہاکس بے کی ساحلی پٹی پر مختلف مقامات ٹرٹل بیچ، سنہرا بیچ، کینپ، مبارک ویلیج اور دعا چوک بیچ پر سمندر میں نہانے پر دفعہ 144 کے تحت پابندی عائد کی گئی ہے۔
نوٹی فکیشن کے مطابق پابندی 6 جون سے 13 جون تک ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کیخلاف کارروائی کی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: پابندی عائد نہانے پر
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔