ملاکنڈ، نہر میں نہانے والے 4 افراد ڈوب گئے، 3 جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر نہر میں مقامی افراد کے ہمراہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا اور چاروں افراد کو نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کیا۔ اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے ضلع مالاکنڈ کے علاقے درگئی میں بچے سمیت چار افراد ڈوب گئے جن میں سے 3 جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق مہاجر کیمپ خٹکو شاہ نہر میں بچے سمیت چار افراد ڈوب گئے، جن میں سے تین افراد جاں بحق ہو گئے۔ ریسکیو 1122 ملاکنڈ کے مطابق غوطہ خور اور میڈیکل ٹیم نے اطلاع پر موقع پر پہنچ کر نہر میں مقامی افراد کے ہمراہ سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن کیا اور چاروں افراد کو نکال کر ٹی ایچ کیو ہسپتال درگئی منتقل کیا۔ اسپتال منتقل ہونے پر 32 سالہ عالمزیب، 26 سالہ بلال، ارمان چھ سالہ کے جاں بحق ہونے کی تصدیق ہوئی۔ حادثے میں ڈوبنے والا سلمان عمر 17 سال کو طبی امداد دی جارہی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
پڑھیں:
اسلام آباد‘ برساتی نالے میں کار سمیت بہہ جانے والے باپ بیٹی تاحال لاپتہ، تلاش دوسرے دن بھی جاری
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 23 جولائی2025ء)گزشتہ روز اسلام آباد کی نجی ہاؤسنگ سوسائٹی کے برساتی نالے میں بہہ جانے والے کار سوار باپ اور بیٹی کو تلاش نہیں کیا جاسکا۔(جاری ہے)
اس حوالے سے ریسکیو آپریشن دوسرے روز بھی جاری ہے، دریائے سواں میں ریسکیو 1122 کی ٹیمیں مختلف مقامات پر سرچ آپریشن میں مصروف ہیں۔واقعے کے مقام پر بھی ریسکیو ٹیمیں بہہ جانے والے باپ اور بیٹی کو تلاش کر رہی ہیں۔گزشتہ رات اندھیرے کے باعث ریسکیو آپریشن محدود کردیا گیا تھا۔