خیبر پختونخوا: پانی کے تنازع پر فائرنگ سے 3 افراد جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
خیبر پختونخوا کے ضلع خیبر میں پانی کے تنازع پر فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہو گئے۔
پولیس کے مطابق افسوس ناک واقعہ جمرود کے علاقے غنڈی میں پیش آیا، جاں بحق ہونے والوں میں 2 بھائی شامل ہیں۔
پولیس کا کہنا تھا کہ واردات کے بعد ملزمان فرار ہو گئے جن کی تلاش جاری ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
پڑھیں:
کراچی: سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ، بیٹا جاں بحق، دوسرا بیٹا زخمی
کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں فائرنگ سے باپ اور بیٹا جاں بحق ہوگئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہوگیا، واقعہ ذاتی لڑائی جھگڑے کے باعث پیش آیا۔ فائرنگ کے بعد ملزم فرار ہوگیا۔
ایس ایس پی ویسٹ طارق مستوئی کے مطابق سرجانی ٹاؤن کے علاقے روزی گوٹھ میں دو برادریوں کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جو ذاتی نوعیت کا تھا۔
اس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس سے باپ اور اس کا ایک بیٹا دم توڑ گئے جبکہ دوسرا بیٹا زخمی ہے جس کی حالت تشویشناک ہے اور عباسی شہید اسپتال میں زیر علاج ہے۔
ایس ایس پی غربی نے مزید بتایا کہ ابتدائی طور پر حاصل کردہ معلومات کے مطابق فائرنگ عظیم نامی شخص نے کی جو فرار ہوگیا اس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔