ریسکیو 1122 نے 24 گھنٹوں میں354 لوگوں کو ریسکیو کیا،ریسکیوترجمان
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 جون2025ء) ملتان شہر میں ریسکیو 1122 نےگزشتہ 24 گھنٹوں میں 337 ایمرجنسیز میں 354 لوگوں کو ریسکیو کیا۔ریسکیوترجمان کے مطابق ان ایمرجنسیز میں ملتان شہر میں 309 جبکہ 15شجاع آباد میں اور 13 ایمرجنسیز جالپور پیروالہ میں پیش آئیں جن میں ٹریفک حادثات کی تعداد 79 ہے 69 حادثہ ملتان میں جبکہ 7 حادثہ شجاع آباد میں پیش آیے،3 جلال پور پیر والا میں پیش آئے۔
(جاری ہے)
گزشتہ چوبیس گھنٹے کے دوران ریسکیو 1122ضلع ملتان کو 211 میڈیکل کی ایمرجنسیز میں مریضوں کو شہر کے مختلف ہسپتالوں میں شفٹ کیا گیا 195 میڈیکل ایمرجنسیز ملتان میں پیش آئی جب کہ ,8 میڈیکل ایمرجنسیز شجاع آباد میں اور 8 میڈیکل کی ایمر جنسیز جلالپورپیروالہ میں اٹنڈ کیں ,7 کرائم ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں۔31 متفرق ایمرجنسیز اٹنڈ کی گئیں۔ مجموعی طور پر 354 لوگوں کو ریسکیو کیا گیا ملتان میں 320 ریسکیو کیا گیا جبکہ 20کوشجاع آباد میں 14 جلالپور پیر والا میں ریسکیو کیا گیا۔.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ریسکیو کیا کیا گیا میں پیش
پڑھیں:
شادی کی خوشیاں غم میں بدل گئیں
ویب ڈیسک:سیاحتی مقام کالام مٹلتان میں شادی کی خوشیاں اس وقت مانند پڑ گئیں جب کھانے سےمبینہ طورپر درجنوں افراد کی حالت بگڑ گئی۔ ریسکیو ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر متاثرین کو طبی امداد فراہم کی ۔
وادی کالام کے علاقے مٹلتان میں عبدالقیوم نامی شخص کے گھر شادی کی تقریب کے دوران کھانے سے مبینہ طور پر فوڈ پوائزننگ کا واقعہ پیش آیا۔ترجمان ریسکیو کے مطابق تقریباً 45 افراد متاثر ہوئے جن میں خواتین اور بچوں کی بڑی تعداد شامل ہے۔
نیوزی لینڈ کے بیٹرکین ولیمسن کا ٹی 20 فارمیٹ سےریٹائرمنٹ کا اعلان
ریسکیو میڈیکل ٹیموں نے موقع پر ہی بیشتر متاثرین کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی، جبکہ آٹھ سے زائد افراد کو کالام اسپتال منتقل کیا گیا۔ڈاکٹروں کے مطابق تمام متاثرین کی حالت خطرے سے باہر ہے۔ضلعی انتظامیہ نے کھانے کی اشیاء کے نمونے حاصل کرکے انہیں لیبارٹری ٹیسٹ کے لیے بھجوا دیا ہے ۔