واشنگٹن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔05 جون ۔2025 )امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران، افغانستان اور یمن سمیت 12 ممالک کے عوام پر امریکا میں داخلے پر پابندی عائد کردی ہے ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام کولوراڈو میں یہودی احتجاج پر کیے گئے حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے امریکی نشریاتی ادارے کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سفری پابندیوں کے ایک نئے حکم نامے پر دستخط کیے ہیں جس کا اطلاق ایران، افغانستان اور یمن سمیت12 ممالک پر ہوگا، یہ اقدام ان متنازع پالیسیوں میں سے ایک کی واپسی ہے جو ان کے پہلے دورصدارت میں بھی متعارف کی گئی تھیں.

(جاری ہے)

ٹرمپ نے کہا کہ یہ اقدام کولوراڈو میں یہودی احتجاج پر کیے گئے عارضی فلیم تھروور حملے کے بعد اٹھایا گیا ہے جس کا الزام امریکی حکام نے ایک مصری شہری پر عائد کیا ہے جو ان کے مطابق ملک میں غیرقانونی طور پر مقیم تھاتاہم سفری پابندیوں کی فہرست میں مصرشامل نہیں ہے نئی پابندی کے تحت افغانستان، میانمار، چاڈ، جمہوریہ کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، ایران، لیبیا، صومالیہ، سوڈان اور یمن کے شہریوں پر امریکا آنے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے اس کے علاوہ سات ممالک کے شہریوں پر جزوی پابندی بھی عائد کی گئی ہے جن میں برونڈی، کیوبا، لاﺅس، سیرالیون، ٹوگو، ترکمانستان اور وینزویلا شامل ہیں تاہم ان ممالک کے بعض شہریوں کو عارضی ورک ویزوں کی اجازت دی جائے گی.

وائٹ ہاﺅس کے مطابق یہ پابندیاں پیر سے نافذ العمل ہوں گی صدر ٹرمپ نے ” ایکس“ پر جاری کردہ ایک ویڈیو پیغام میں کہا ہے کہ کولوراڈو میں حالیہ دہشت گرد حملے نے یہ واضح کر دیا ہے کہ وہ غیر ملکی شہری جن کی درست طریقے سے جانچ نہ کی جائے امریکا کے لیے شدید خطرہ بن سکتے ہیں انہوں نے کہا کہ ہم انہیں یہاں نہیں چاہتے. ٹرمپ کے نئے حکم نامے کے مطابق یہ پابندی 2026 کے فیفا ورلڈ کپ (جسے امریکا، کینیڈا اور میکسیکو مشترکہ طور پر منعقد کر رہے ہیں) یا 2028 کے لاس اینجلس اولمپکس میں شرکت کرنے والے ایتھلیٹس پر لاگو نہیں ہوگی صدر ٹرمپ نے ہارورڈ یونیورسٹی میں داخلہ لینے والے غیر ملکی طلبہ کو ویزے دینے پر بھی پابندی عائد کر دی یہ اقدام ان کی اس مہم کا حصہ ہے جس میں وہ امریکا کی لبرل تعلیمی اداروں پر تنقید کرتے آئے ہیں.

صدر ٹرمپ نے نئے اقدامات کا موازنہ اپنے پہلے دورحکومت میں لگائی گئی متنازع مسلم ممالک کی سفری پابندی سے کیا جس کے نتیجے میں عالمی سطح پر سفر میں رکاوٹیں پیدا ہوئی تھیں ٹرمپ نے کہا کہ 2017 میں عائد کردہ پابندی نے امریکا کو ان دہشت گرد حملوں سے محفوظ رکھا جو یورپ میں پیش آئے تھے انہوں نے کہا کہ ہم امریکا کا یورپ جیسا حال نہیں ہونے دیں گے ہم کسی ایسے ملک سے کھلی ہجرت کی اجازت نہیں دے سکتے جہاں سے آنے والے افراد کی محفوظ اور قابل بھروسا جانچ ممکن نہ ہو ادھر وینزویلا نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ خود امریکا ایک خطرناک جگہ بن چکا ہے وینزویلا کے وزیر داخلہ دیوسدادو کابیو نے اعلان کے بعد کہا کہ امریکا میں ہونا اب ہر کسی کے لیے خطرہ ہے صرف وینزویلا کے شہریوں کے لیے نہیں.

وائٹ ہاﺅس نے نئی سفری پابندی کسی پیشگی اطلاع کے بغیر اچانک نافذ کر دیں یہ اعلان صدر ٹرمپ کی جانب سے اپنی رہائش گاہ کی بالکونی سے تقریباً 3 ہزار کارکنوں سے خطاب کے چند منٹ بعد کیا گیا اس بار کسی صحافی کو مدعو نہیں کیا گیا جسے ایک غیر معمولی اقدام قرار دیا جارہا ہے کیونکہ اس سے قبل ٹرمپ اپنے بڑے اور متنازع فیصلے اکثر اوول آفس میں دستخط کی تقاریب میں میڈیا کے سامنے کیا کرتے تھے.

وائٹ ہاﺅس کی نائب پریس سیکرٹری ابیگیل جیکسن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم” ایکس“ پر کہا کہ صدر ٹرمپ اپنا وعدہ پورا کر رہے ہیں کہ وہ امریکیوں کو ان خطرناک غیر ملکی عناصر سے بچائیں گے جو ہمارے ملک آ کر نقصان پہنچانا چاہتے ہیں صدر ٹرمپ کے جاری کردہ اعلامیے میں ہر ملک کے لیے سفری پابندیوں کی مخصوص وجوہات بیان کی گئی ہیں اس اعلامیے کا مقصد امریکا کو غیر ملکی دہشت گردوں اور دیگر قومی سلامتی کے خطرات سے محفوظ رکھنا بتایا گیا ہے قابل ذکر بات یہ ہے کہ کولوراڈو حملہ کے ملزم محمد صابری سلیمان کا ملک مصر ان ممالک کی فہرست میں شامل نہیں ہے جن پر نئی سفری پابندیاں لگائی گئی ہیں اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ طالبان کے زیر انتظام افغانستان جنگ زدہ لیبیا، سوڈان، صومالیہ اور یمن جیسے ممالک میں موثر مرکزی حکومتیں یا پاسپورٹ اور شناختی نظام موجود نہیں اس لیے ان کے شہریوں کی ویزا اسکریننگ قابل اعتماد نہیں سمجھی جاتی ایران کو فہرست میں اس لیے شامل کیا گیا ہے کیونکہ وہ ریاستی سطح پر دہشت گردی کی حمایت کرنے والا ملک ہے حالانکہ امریکا اس کے ساتھ ممکنہ جوہری معاہدے پر بات چیت کر رہا ہے.

نیشنل ایرانی امریکن کونسل کے صدر جمال عبدی نے ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ اس پابندی کے اثرات ایک بار پھر ان امریکیوں پر پڑیں گے جو اپنے پیاروں کو شادیوں، جنازوں یا بچوں کی پیدائش جیسے لمحات میں دیکھنے سے محروم ہو جائیں گے باقی کئی ممالک کے بارے میں حکم نامے میں کہا گیا ہے کہ ان ممالک کے شہریوں کے ویزا ختم ہونے کے بعد امریکا میں رک جانے کی شرح اوسط سے زیادہ ہے جو ایک سنگین مسئلہ سمجھا جا رہا ہے. 

ذریعہ

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے پابندی عائد کر سفری پابندی امریکا میں کے شہریوں نے کہا کہ یہ اقدام ممالک کے غیر ملکی کے مطابق اور یمن گیا ہے کے بعد کے لیے

پڑھیں:

گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ

اسلام آباد: مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی سے متعلق سوشل میڈیا پر گردش کرنے والے دعوؤں کی حقیقت سامنے آگئی ہے۔ مختلف پلیٹ فارمز پر یہ خبریں وائرل ہو رہی تھیں کہ عیدالاضحیٰ سے قبل مری میں غیر شادی شدہ مردوں یا بیچلرز کے داخلے پر مکمل پابندی عائد کر دی گئی ہے، تاہم سرکاری وضاحت نے ان دعوؤں کو غلط قرار دے دیا ہے۔

سوشل میڈیا پوسٹس میں دعویٰ کیا جا رہا تھا کہ دفعہ 144 کے نفاذ کے بعد مری شہر میں صرف فیملیز کو داخلے کی اجازت ہوگی جبکہ بیچلرز کو مکمل طور پر روک دیا گیا ہے۔ تاہم ضلعی انتظامیہ کے مطابق ایسی کوئی پابندی پورے مری شہر پر نافذ نہیں کی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ پابندی صرف مال روڈ کے مخصوص حصے تک محدود تھی، جہاں سیاحوں کے رش اور نظم و ضبط کو برقرار رکھنے کے لیے اکیلے آنے والے مردوں اور بیچلرز گروپس کے داخلے پر عارضی پابندی لگائی گئی تھی۔ فیملیز کو معمول کے مطابق مال روڈ جانے کی اجازت دی گئی تھی۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر (جنرل) مری کامران صغیر کے مطابق دفعہ 144 کا اطلاق صرف مال روڈ تک محدود تھا اور 31 مئی تک نافذ رہی۔ ان کا کہنا تھا کہ مری شہر میں آنے والے تمام سیاحوں کے لیے راستے کھلے تھے اور بیچلرز کے شہر میں داخلے پر کوئی مکمل پابندی نہیں تھی۔

ضلعی انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں بھی واضح کیا گیا تھا کہ یہ اقدام صرف سیاحتی سہولیات بہتر بنانے اور ہجوم کو منظم رکھنے کے لیے کیا گیا تھا۔

اس طرح مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی کے حوالے سے وائرل ہونے والا دعویٰ حقیقت کے برعکس ثابت ہوا۔ مری بدستور تمام سیاحوں کے لیے کھلا ہے جبکہ پابندی صرف مال روڈ کے مخصوص علاقے تک محدود رہی۔

متعلقہ مضامین

  • امریکی محکمہ خزانہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائد کر دیں
  • سرینڈر کا امریکی مطالبہ مسترد، ایران کا حملے کی صورت میں نئے محاذ کھولنے کا اعلان
  • ایران جنگ طول پکڑنے پر ٹرمپ کو میڈیا اور اپنی انتظامیہ کے دباؤ کا سامنا
  • امریکا ایران جنگ سے معاشی بحران پیدا ہوا ہے اور مہنگائی بھی بےتحاشہ بڑھ گئی ہے
  • امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت جاری، کوئی نہیں جانتا انجام کیا ہوگا، ڈونلڈ ٹرمپ
  • ایران سے مذاکرات کے امکانات روشن ہیں، معاہدے کا حتمی نہیں کہہ سکتے، امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو
  • امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اسرائیلی حملوں پر برہم، نیتن یاہو کو سخت پیغام
  • گوگل کی مالک کمپنی الفابیٹ کا اے آئی پر 80 ارب ڈالر خرچ کرنے کا بڑا فیصلہ
  • مری میں بیچلرز کے داخلے پر پابندی؟ حقیقت سامنے آگئی
  • امریکا ایران غیر یقینی صورتحال: عالمی منڈی میں تیل کی قیمتیں بلند سطح پر برقرار