امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے 12ممالک کے شہریوں پر سفری پابندی عائد کر دیں جن میں 7 ممالک کے شہریوں پر جزوی سفری پابندیاں نافذ کی گئی ہیں۔
  امریکی صدرٹرمپ کی نئی سفری پابندیاں 9 جون سے نافذالعمل ہوں گی۔ خبرایجنسی کے مطابق افریقی و ایشیائی ممالک کی اکثریت مکمل سفری پابندی کی زد میں ہیں۔

مکمل پابندی والے ممالک میں افغانستان، میانمار، ایران، یمن، لیبیا، چاڈ، کانگو، استوائی گنی، اریٹیریا، ہیٹی، سوڈان اور صومالیہ شامل ہیں۔
جزوی پابندی والے ممالک میں وینزویلا، برونڈی، لاؤس، سرالیون، ٹوگو، کیوبا اور ترکمانستان شامل ہیں۔
سفری پابندی کا اطلاق صرف ان افراد پر ہو گا جن کے پاس ویزہ موجود نہیں البتہ گرین کارڈ ہولڈرز، سفارتکار اور کھیلوں کے وفود پابندی سے مستثنیٰ ہوں گے۔ بچوں کو گود لینے والے، مذہبی اقلیتیں اور افغان ایس آئی وی ہولڈرز بھی مستثنیٰ ہوں گے۔
 امریکی صدر نے کہا کہ سفری پابندیوں کا مقصد خطرناک غیرملکی عناصر سے تحفظ ہے میری پہلی مدت میں سفری پابندیاں سب سے مؤثر پالیسی ثابت ہوئی تھی، مستقبل میں مزیدممالک بھی سفری پابندی کی فہرست میں شامل ہو سکتے ہیں۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: سفری پابندی

پڑھیں:

روسی تیل خریدا تو بھارت، چین، برازیل کی معیشت تباہ کر دیں گے، امریکا کی وارننگ

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم نے خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت، چین اور برازیل روس سے سستا تیل خریدتے رہے تو ان پر بھاری محصولات عائد کیے جائیں گے۔ فاکس نیوز پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر روسی تیل خریدنا بند نہ کیا تو ہم تمہاری معیشت کچل دیں گے۔

صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی اعلان کیا ہے کہ اگر روس نے 50 دن میں جنگ بندی نہ کی تو روسی تیل خریدنے والے ممالک پر 100 فیصد ثانوی ٹیکس لگایا جائے گا۔ ریپبلکن و ڈیموکریٹ سینیٹرز نے مشترکہ بل بھی پیش کیا ہے جس میں 500 فیصد تک محصولات کی تجویز ہے۔

مزید پڑھیں: بھارت روسی تیل کہاں فروخت کر رہا ہے؟ راز فاش ہوگیا

بھارت نے روسی تیل کی خریداری کا دفاع کرتے ہوئے اسے توانائی تحفظ کا معاملہ قرار دیا ہے، جبکہ وزیر خارجہ ایس جے شنکر کا کہنا ہے کہ وہ سینیٹر گراہم سے رابطے میں ہیں۔

???????????? US Senator threatens to CRUSH BRICS economies

“If you [INDIA, CHINA, and BRAZIL] keep buying cheap Russian oil… we’re going to tariff the hell out of you,” said Lindsey Graham*

*recognised as a terrorist in Russia pic.twitter.com/ZZmYtnMffS

— Sputnik India (@Sputnik_India) July 21, 2025

یہ بیان اس وقت سامنے آیا ہے جب یوکرین میں جاری جنگ کے تناظر میں روس کے مالیاتی سپورٹرز کے خلاف امریکی حلقوں میں بیانات سخت تر ہو رہے ہیں۔ سینیٹر گراہم کی رائے امریکی ریپبلکن پارٹی کے ان عناصر کے مؤقف سے ہم آہنگ ہے جو روس کو معاشی طور پر تنہا کرنے پر زور دے رہے ہیں۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

امریکی سینیٹر لنڈسے گراہم برازیل بھارت، چین روسی تیل

متعلقہ مضامین

  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکا میں اہم شخصیت سے ملاقات، ڈونلڈ ٹرمپ کی مودی کو پھر چپیڑ
  • پاکستانیوں کے لیے ایک اور ملک میں ویزا فری انٹری کی سہولت  
  • عمران خان کے بیٹوں کی ٹرمپ کے ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات، رہائی کیلئے امریکا میں مہم شروع کر دی
  • عمران خان کے بیٹوں کی امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی رچرڈ گرینل سے ملاقات
  • اسحاق ڈار کی امریکی وزیرخارجہ سے ملاقات طے، اہم امور پر بات چیت کا امکان
  • روسی تیل خریدا تو بھارت، چین، برازیل کی معیشت تباہ کر دیں گے، امریکا کی وارننگ
  • ٹرمپ انتظامیہ کی پاک بھارت کشیدگی میں کردار کا دعویٰ، مودی سرکار کا ہزیمانہ ردعمل
  • امریکا کے صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت، ٹرمپ نے اوباما کو ’غدار‘ قرار دے دیا
  • جوہری طاقت کے میدان میں امریکی اجارہ داری کا خاتمہ، دنیا نئے دور میں داخل
  • اسرائیل کی حمایت میں امریکا کا ایک بار پھر یونیسکو چھوڑنے کا اعلان