امریکا نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں
اشاعت کی تاریخ: 5th, June 2025 GMT
واشنگٹن (نیوز ڈیسک) امریکا نے افغانستان سمیت 12 ممالک پر سفری پابندیاں عائد کردیں۔
پابندیوں کا اطلاق آئندہ پیر سے شروع سے ہوگا، سفری پابندیوں کے شکار ممالک میں پاکستان شامل نہیں، امریکی صدر نے حکم نامے پر دستخط کردیئے۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں خطاب کرتے ہوئے کہاکہ بائیڈن انتظامیہ نے امریکی تاریخ کی ناکام ترین حکومت کی، گزشتہ انتظامیہ نے ہر شعبے میں بدترین کارکردگی دکھائی، ہماری حکومت آنے کے بعد مہنگائی میں کمی اور ملازمتوں کے مواقع میں اضافہ ہوا۔
ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھا کہ ہر کوئی ہماری انتظامیہ میں شامل ہونا چاہتا ہے، امریکی تاریخ کا سنہری دور شروع ہو چکا ہے، امریکی امن سے محبت کرنے والی قوم ہے۔
امریکی صدر کا مزید کہنا تھا کہ ہم نے کم وقت میں بہت سی اہم کامیابیاں حاصل کیں۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
ٹک ٹاک بارے معاہدہ طے، عوام دوبارہ موقع دے امریکا کو مضبوط بنائیں گے، ڈونلڈ ٹرمپ
برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔ امریکی صدر نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ہم ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ٹک ٹاک کے حوالے سے معاہدہ طے پا گیا ہے، جلد ٹک ٹاک کے خریدار کا اعلان کریں گے۔ برطانیہ روانگی سے قبل گفتگو کرتے ہوئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ یورپ روس سے تیل کی خریداری بند کرے، امریکی معیشت کو ایک بار پھر بلندیوں پر لے جائیں گے۔ امریکی صدر نے دوبارہ صدارتی الیکشن میں حصہ لینے کا عندیہ دیتے ہوئے کہا کہ امریکی عوام دوبارہ موقع دے، ہم ملک کو پہلے سے بہتر بنائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ ہماری خارجہ پالیسی نے مشرق وسطیٰ میں امن قائم کیا، چین اور روس کے ساتھ مضبوط مگر سخت تعلقات ضروری ہیں۔
امریکی صدر کا کہنا تھا کہ بائیڈن کی مہنگائی پالیسی نے امریکی عوام کو تباہ کر دیا، بارڈر سکیورٹی مضبوط نہ کی تو مسائل سنگین ہو جائیں گے۔ ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ آئندہ الیکشن میں بڑی تبدیلی آئے گی، امریکی عوام تیار رہے، اسرائیل کے ساتھ تعلقات مضبوط ہیں، غزہ پر پالیسی بعد میں بیان کریں گے۔امریکی صدر نے کہا کہ حماس نے یرغمالیوں کو ڈھال بنایا تو بڑی مصیبت میں پڑ سکتی ہے، ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ میرے سابق دور حکومت میں دنیا زیادہ محفوظ تھی۔