Daily Ausaf:
2025-11-03@10:31:38 GMT

آئی بی ایم کا نیا کوانٹم کمپیوٹر کب لانچ ہوگا؟

اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT

لاس اینجلس (نیوز ڈیسک)آئی بی ایم نے اپنے کوانٹم کمپیوٹر کا نیا ماڈل لانے کا اعلان کیا ہے،جسے ‘کوانٹم اسٹارلنگ’ کا نام دیا گیا ہے۔

کوانٹم اسٹارلنگ نیو یارک کے پوکیپسی میں آئی بی ایم ہیڈ کوارٹر ز میں تیار کیا جائے گا، جو آئی بی ایم کے نئے کوانٹم نائٹ ہاک پروسیسر کا حصہ ہوگا جو اس سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔

کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ نائٹ ہاک کوانٹم ہیرون پروسیسر کی جگہ لینے کے لئے تیار ہے، نائٹ ہاک 5،000 گیٹس پر چلتا ہے اور کمپنی اسے اگلے 3 سالوں میں 15،000 گیٹس تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

کوانٹم گیٹ کوانٹم معلومات کی بنیادی اکائی کیوبٹ پر ایک بنیادی آپریشن ہے، آئی بی ایم حکام کا کہنا ہے کہ نائٹ ہاک ایک ایسے نظام کی جانب پہلا قابل عمل راستہ ہے جو آج کے معیار کے مطابق کوانٹم کمپیوٹرز کے مقابلے میں 20 ہزار گنا زیادہ آپریشنز چلائے گا۔

آئی بی ایم سے منسلک اہلکار کرشنا کے مطابق ریاضی، فزکس اور انجینئرنگ میں ہماری مہارت بڑے پیمانے پر غلطی برداشت کرنے والے کوانٹم کمپیوٹر کی راہ ہموار کررہی ہے جو حقیقی دنیا کے چیلنجز کو حل کرے گا اور کاروبار کے لیے بے پناہ امکانات کھولے گا۔

کمپنی کے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کوانٹم کمپیوٹنگ کے لیے ایک ایسی ڈیوائس کی ضرورت ہوگی جو بڑے سرکٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہو اور جس میں کم از کم سینکڑوں کیوبٹ پر کروڑوں گیٹس کام کرسکیں۔

اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے لیے غلطی برداشت کرنے والے کوانٹم کمپیوٹر کی ضرورت ہوگی، یہ کمپیوٹر ایک نظام کی معلوم غلطیوں کو درست کرنے کی صلاحیت ہے.

کوانٹم کی دوڑ میں شامل دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں جیسے گوگل کی ‘ولو’، مائیکروسافٹ کی کوانٹم چپ میجورانا 1 اور ‘اوسیلوٹ’ چپ شامل ہیں۔
مزید پڑھیں:شدید گرمی کی پیش گوئی، سول ڈیفنس کا شہریوں کے لیے انتباہ

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: آئی بی ایم نائٹ ہاک کے لیے

پڑھیں:

وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد

امریکا میں آزادی صحافت کے حوالے سے نئی بحث چھڑگئی ہے، جب وائٹ ہاؤس نے صحافیوں کے داخلے پر سخت پابندیاں عائد کردیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق نئی پالیسی کے تحت صحافی اب وائٹ ہاؤس کی پریس سیکریٹری یا دیگر اعلیٰ حکام کے دفاتر میں بغیر اجازت داخل نہیں ہوسکیں گے۔ اس کے علاوہ ’’اپر پریس روم‘‘ میں داخلہ بھی صرف پیشگی اپائنٹمنٹ کے ذریعے ممکن ہوگا، جس کے بغیر کسی کو رسائی نہیں دی جائے گی۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ یہ فیصلہ فوری طور پر نافذ العمل ہے اور اس کا مقصد حساس معلومات کے تحفظ کو یقینی بنانا ہے۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ اقدام ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب گزشتہ ماہ پینٹاگون میں بھی اسی نوعیت کی پابندیاں عائد کی گئی تھیں، جن پر امریکی صحافتی حلقوں نے سخت ردِعمل دیا تھا۔ اگرچہ انتظامیہ کا مؤقف ہے کہ یہ اقدامات سیکیورٹی کو بہتر بنانے کے لیے کیے جارہے ہیں، تاہم ناقدین کا کہنا ہے کہ اس سے پریس کی آزادی اور حکومتی شفافیت پر سوالات کھڑے ہو سکتے ہیں۔

وائٹ ہاؤس کے اعلامیے میں واضح کیا گیا ہے کہ یہ پالیسی تمام میڈیا اداروں پر یکساں لاگو ہوگی، اور کسی بھی صحافی یا ادارے کو خصوصی استثنیٰ حاصل نہیں ہوگا۔

متعلقہ مضامین

  • نیشنل گیمز کے حوالے سے اہم اجلاس آج کراچی میں ہوگا
  • پنجاب اسمبلی کا اجلاس آج ہوگا
  • لاہور کو فتح کرلیا تو ملک میں جماعت اسلامی کا راج ہوگا، لیاقت بلوچ
  • نان فائلرز کو اے ٹی ایم یا بینک سے رقم نکلوانے پر ڈبل ٹیکس دینا ہوگا
  • پنجاب میں وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی نگرانی کیلئے نیا کمیشن قائم
  • ڈی جی این سی سی آئی اے نے ضبط تمام جائیدادوں،گاڑیوں کی تفصیلات مانگ لیں
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • وائٹ ہاؤس میں صحافیوں کے داخلے پر نئی پابندیاں عائد
  • غزہ امن معاہدے کے اگلے مرحلے پر عملدرآمد کیلئے عرب اور مسلم ممالک کا اجلاس پیر کو ہوگا
  • پاکستان اور جنوبی افریقا کے درمیان فیصلہ کن ٹی ٹوئنٹی میچ آج ہوگا