آئی بی ایم کا نیا کوانٹم کمپیوٹر کب لانچ ہوگا؟
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
آئی بی ایم نے اپنے کوانٹم کمپیوٹر کا نیا ماڈل لانے کا اعلان کیا ہے،جسے ‘کوانٹم اسٹارلنگ’ کا نام دیا گیا ہے۔
کوانٹم اسٹارلنگ نیو یارک کے پوکیپسی میں آئی بی ایم ہیڈ کوارٹر ز میں تیار کیا جائے گا، جو آئی بی ایم کے نئے کوانٹم نائٹ ہاک پروسیسر کا حصہ ہوگا جو اس سال کے آخر میں ریلیز کیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھیں:استعمال شدہ کمپیوٹرز، لیپ ٹاپس اور پرنٹرز کی قیمتوں میں کتنی کمی ہونے جا رہی ہے؟
کمپنی نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا ہے کہ نائٹ ہاک کوانٹم ہیرون پروسیسر کی جگہ لینے کے لئے تیار ہے، نائٹ ہاک 5،000 گیٹس پر چلتا ہے اور کمپنی اسے اگلے 3 سالوں میں 15،000 گیٹس تک بڑھانے کا ارادہ رکھتی ہے۔
کوانٹم گیٹ کوانٹم معلومات کی بنیادی اکائی کیوبٹ پر ایک بنیادی آپریشن ہے، آئی بی ایم حکام کا کہنا ہے کہ نائٹ ہاک ایک ایسے نظام کی جانب پہلا قابل عمل راستہ ہے جو آج کے معیار کے مطابق کوانٹم کمپیوٹرز کے مقابلے میں 20 ہزار گنا زیادہ آپریشنز چلائے گا۔
یہ بھی پڑھیں: کمپیوٹر چپ کی تیاری: چین 2025 میں سب سے زیادہ سرمایہ کاری کے لیے پُرعزم
آئی بی ایم سے منسلک اہلکار کرشنا کے مطابق ریاضی، فزکس اور انجینئرنگ میں ہماری مہارت بڑے پیمانے پر غلطی برداشت کرنے والے کوانٹم کمپیوٹر کی راہ ہموار کررہی ہے جو حقیقی دنیا کے چیلنجز کو حل کرے گا اور کاروبار کے لیے بے پناہ امکانات کھولے گا۔
کمپنی کے بلاگ پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ کوانٹم کمپیوٹنگ کے لیے ایک ایسی ڈیوائس کی ضرورت ہوگی جو بڑے سرکٹ چلانے کی صلاحیت رکھتا ہو اور جس میں کم از کم سینکڑوں کیوبٹ پر کروڑوں گیٹس کام کرسکیں۔
یہ بھی پڑھیں: دنیا کی سب سے طاقتور برین چپ نے انسانی آزمائش میں کامیابی حاصل کر لی
اس میں مزید کہا گیا ہے کہ اس کے لیے غلطی برداشت کرنے والے کوانٹم کمپیوٹر کی ضرورت ہوگی، یہ کمپیوٹر ایک نظام کی معلوم غلطیوں کو درست کرنے کی صلاحیت ہے.
کوانٹم کی دوڑ میں شامل دیگر ٹیکنالوجی کمپنیاں جیسے گوگل کی ‘ولو’، مائیکروسافٹ کی کوانٹم چپ میجورانا 1 اور ‘اوسیلوٹ’ چپ شامل ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
we news آئی بی ایم کوانٹم کمپیوٹر نائٹ ہاکذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ا ئی بی ایم کوانٹم کمپیوٹر نائٹ ہاک آئی بی ایم نائٹ ہاک کے لیے
پڑھیں:
:پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا
قیصر کھوکھر :پنجاب کا بجٹ 13 جون کو پیش ہوگا۔
محکمہ خزانہ نے 13 جون کو بجٹ اجلاس طلب کرنے کی سمری ارسال کر دی۔
محکمہ قانون نے 13 جون کو بجٹ اجلاس کی تصدیق بھی کر دی ہے۔
صوبائی وزیر خزانہ 13 جون کوصوبائی بجٹ پیش کریں گے۔