برٹش پاکستانی میئر صادق خان کوبرطانیہ کے بادشاہ چارلس نےنائٹ ہڈ کے اعزاز سے نوازا
اشاعت کی تاریخ: 11th, June 2025 GMT
لندن کے برٹش پاکستانی میئر سر صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نواز دیا گیا۔ برطانیہ کے بادشاہ چارلس نے صادق خان کو نائٹ ہڈ کے اعزاز سے نوازا، برٹش پاکستانی صادق خان 2016 سے لندن کے میئر ہیں۔ صادق خان تاریخ میں پہلے شخص ہیں جو مسلسل تیسری بار لندن کے میئر منتخب ہوئے ہیں۔ میئر صادق خان کا کہنا ہے کہ بادشاہ سے نائٹ ہُڈ کا اعزاز لینے پر بے حد فخر ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ ٹوٹنگ کے کونسل گھر میں جوان ہوا، کبھی سوچا بھی نہ تھا یہ اعزاز ملے گا۔/
.
ذریعہ
ذریعہ: Nawaiwaqt
پڑھیں:
عشق پاکستانی نوجوان کو ایل او سی کے پار لے گیا
مقبوضہ کشمیر کی لڑکی کا عشق پاکستانی نوجوان کو لائن آف کنٹرول (ایل او سی) کے پار لے گیا۔
پاکستان نے 30 اور 31 مئی کی درمیانی شب مقبوضہ بھارتی علاقے اُڑی پہنچنے والے پاکستانی نوجوان ذیشان میر کے لیے قونصلر رسائی کی درخواست دے دی۔
سفارتی ذرائع کے مطابق پاکستانی ہائی کمیشن نئی دلی نے بھارتی وزارت خارجہ کو ذیشان میر کے بارے میں خط لکھا ہے۔