ہاکس بے پر ڈوبنے والے نوجوان کی لاش مل گئی
اشاعت کی تاریخ: 7th, May 2025 GMT
کراچی:
ماڑی پور کے علاقے ہاکس بے منوڑہ روڈ ہٹ نمبر این 22 کے قریب منگل کو دوپہر کو نہاتے ہوئے ڈوبنے والے نوجوان تیراک کی لاش بدھ کی صبح فجر کے وقت منوڑہ گیٹ کے قریب سمندر سے مل گئی۔
ترجمان ایدھی کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی لاش پولیس کارروائی کے لیے سول اسپتال منتقل کی گئی، نوجوان کی شناخت 18 سالہ مزمل ولد جمیل کے نام سے کی گئی جو ماڑی پور ہاکس بے کے قریب یونس آباد کا رہائشی تھا جکہ وہ ہاکس بے پر لائف گارڈ کا کام کرتا تھا۔
منگل کو وہ اپنے دیگر ساتھیوں کے ہمراہ تیراکی کی پریکٹس کر رہا تھا کہ اچانک کیا ہوا کہ اس نے تیرنا بند کر دیا اور اسے موجوں نے اپنی لپیٹ میں لے لیا۔
ترجمان ایدھی کا کہنا ہے کہ معلومات پر پتہ چلا کہ مزمل کی ٹانگوں کی نسیں اکڑ گئی تھیں جس کے بعد وہ تیز نہ سکا اور ڈوب کر جاں بحق ہوگیا، پولیس نے ضابطے کی ک کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی ۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ہاکس بے
پڑھیں:
نومبر میں سال کا سب سے روشن سپر مون آسمان پر جلوہ گر ہوگا
فائل فوٹوماہرینِ فلکیات کے مطابق نومبر 4 اور 5 کو سال 2025 کا سب سے روشن اور قریب ترین سپر مون آسمان پر دیکھا جا سکے گا، جسے بیور مون (Beaver Moon) کے نام سے جانا جاتا ہے۔
یہ سپر مون زمین کے سب سے قریب فاصلے پر، یعنی تقریباً 2 لاکھ 21 ہزار 817 میل کی دوری پر ہوگا، جو اکتوبر کے سپر مون کے مقابلے میں تقریباً 2 ہزار 800 میل زیادہ قریب ہے۔
بیور مون کا نام شمالی امریکا کی روایات سے منسوب ہے، ناسا کے مطابق اگرچہ سپر مون سائز میں حقیقتاً بڑا نہیں ہوتا، لیکن زمین کے قریب ہونے کی وجہ سے یہ 14 فیصد بڑا اور 30 فیصد زیادہ روشن دکھائی دیتا ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ منظر ٹورڈ میٹیور شاورز کے ساتھ بھی دکھائی دے گا، جنہیں آسمان پر روشن آگ کے گولے کے طور پر جانا جاتا ہے۔
ماہرین کا کہنا ہے کہ سپر مون کو دیکھنے کا بہترین وقت 4 یا 5 نومبر کی رات چاند نکلنے کے فوراً بعد ہوگا، ناظرین کو مشورہ دیا گیا کہ وہ مشرقی افق کے صاف منظر والے مقام سے مشاہدہ کریں تاکہ مون الیژن یعنی چاند کا بڑا دکھائی دینے والا حسین منظر واضح طور پر دیکھا جا سکے۔