وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات، منرلز کانفرنس میں شرکت کی خواہش کا اظہار
اشاعت کی تاریخ: 28th, March 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 28 مارچ2025ء) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ سے آسٹریلین ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے ملاقات کی۔وزارت قانون وانصاف کے ترجمان کے مطابق ملاقات میں دوطرفہ تعلقات، باہمی دلچسپی کے امور اور سیکورٹی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران ہائی کمشنر نیل ہاکنز نے حالیہ سکیورٹی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے جعفر ایکسپریس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا۔
انہوں نے بتایا کہ آسٹریلوی حکومت بلوچستان میں مائننگ کے شعبے میں دلچسپی رکھتی ہے اور اس حوالے سے منعقد ہونے والی منرلز کانفرنس میں شرکت کی خواہاں ہے۔ اس موقع پر وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے یقین دلایا کہ وفاقی حکومت اس شعبے میں سرمایہ کاری اور ترقی کے لئے بھرپور اقدامات کر رہی ہے جبکہ معیشت کو مستحکم بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔(جاری ہے)
ملاقات میں انسانی حقوق اور ان کے تحفظ کے حوالے سے بھی تفصیلی تبادلہ خیال ہوا۔ آسٹریلین ہائی کمشنر نے وزیرِ قانون کی بطور وزیرِ انسانی حقوق کی گئی کاوشوں کو سراہا اور قومی کمیشن برائے انسانی حقوق کے حوالے سے پیش رفت کا خیر مقدم کیا۔مزید برآں، ملاقات میں قانونی معاملات پر بھی بات چیت کی گئی، جس میں دوطرفہ تعاون کے امکانات اور عدالتی نظام کے حوالے سے اقدامات پر غور کیا گیا۔.
ذریعہ
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ہائی کمشنر حوالے سے
پڑھیں:
بھارت پاکستان میں دہشتگردی میں ملوث، افغانستان دہشتگردوں کو روکنے میں ناکام ہے: وزیرِ اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہباز شریف---فائل فوٹووزیرِ اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی میں بھارت کا کردار واضح ہے، 2018ء میں ملک سے دہشت گردی کا مکمل خاتمہ ہو چکا تھا تاہم ایک منظم سازش کے تحت دہشت گردی دوبارہ واپس لائی گئی۔
بلوچستان نیشنل ورکشاپ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں 90 ہزار پاکستانی جانوں کا نذرانہ پیش کر چکے ہیں جبکہ حال ہی میں مستونگ میں سیشن جج کا قتل بھی دہشت گردی کی سنگین مثال ہے، دہشت گردی کا مقابلہ پوری قوم نے مل کر کرنا ہے۔
انہوں نے افغانستان کی عبوری حکومت پر زور دیا کہ وہ اپنی سر زمین دہشت گردوں کے لیے استعمال نہ ہونے دے تاہم افسوس کے ساتھ کہا کہ افغان حکومت دہشت گردوں کو روکنے میں ناکام رہی ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ خطے میں امن کے قیام کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو دنیا قدر کی نگاہ سے دیکھ رہی ہے جبکہ پاکستان کی حالیہ کامیابیاں دشمن کو ہضم نہیں ہو رہیں۔
انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر اور نائب وزیرِ اعظم اسحاق ڈار کی سفارتی کاوشوں کو بھی سراہا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان نے جدید ٹیکنالوجی میں اہم کامیابیاں حاصل کیں، ڈرونز کی 60 فیصد سے زائد مقامی تیاری حاصل کر لی گئی ہے
وزیرِ اعظم کا کہنا ہے کہ بلوچستان رقبے کے لحاظ سے ملک کا سب سے بڑا جبکہ آبادی کے اعتبار سے سب سے چھوٹا صوبہ ہے اور بلوچستان کے عوام نے قیامِ پاکستان اور وفاق کے استحکام میں ہمیشہ اہم کردار ادا کیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ بلوچستان کے عوام کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائیں گی۔
وزیرِ اعظم شہباز شریف نے بتایا کہ کراچی سے چمن تک دو رویہ شاہراہ کی تعمیر پر کام جاری ہے۔
این ایف سی ایوارڈ کے حوالے سے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پنجاب نے بلوچستان کے لیے بڑھ چڑھ کر حصہ ڈالا اور دیگر صوبوں نے بھی بھرپور تعاون کیا۔
انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ماضی کی غلطیوں کا ازالہ کرتے ہوئے چاروں صوبوں کو ان کا جائز حق دیا جائے گا۔
ورکشاپ کے شرکاء کے سوالوں کے جواب دیتے ہوئے وزیرِ اعظم نے کہا کہ پاکستان کی ترقی چاروں صوبوں کی مشترکہ کاوشوں سے ممکن ہے اور اب ملک کو ترقی کی نئی راہ پر گامزن کرنے کا وقت آ گیا ہے۔