کراچی(اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔02 مئی 2025)سندھ ہائیکورٹ نے منشیات برآمد گی کیس میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر حسن کی ضمانت منظورکرلی، عدالت کا ملزم کو 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کا حکم، سندھ ہائیکورٹ آئینی بینچ میں منشیات برآمدگی کیس میں گرفتار ملزم ساحر کی درخواست ضمانت پر سماعت ہوئی۔سماعت کے دوران قائم مقام پراسیکیوٹر جنرل منتظر مہدی سمیت دیگر متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے۔

ملزم کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ساحر کو گرفتار ہوئے 2 ماہ سے زائد کا عرصہ گزر چکا ہے اور وہ تاحال جیل میں قید ہے۔وکیل کا کہنا تھا کہ ملزم عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہے اور ملزم سے 5 سو 57 گرام ویڈ گانجا برآمد ہوا تھا، ملزم کی درخواست ضمانت پر سندھ ہائیکورٹ نے حکومت کو ہدایات کی۔

(جاری ہے)

بعدازاں عدالت نے فریقین کے دلائل سننے کے بعد درخواست ضمانت منظور کرتے ہوئے ملزم کی رہائی کا حکم دے دیا تاہم ضمانت کی شرط کے طور پر 10 لاکھ روپے کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ اس سے قبل سندھ ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے منشیات کیس میں گرفتار ملزم ساحر کی درخواست ضمانت کو آئینی بینچ کا دائرہ سماعت قرار دیاتھا۔عدالت نے ملزم ساحر کی درخواست ضمانت 24اپریل کو سماعت کیلئے مقرر کردی تھی۔سندھ ہائیکورٹ کے لارجر بینچ نے منشیات کیس میں گرفتار ملزم ساحر کی درخواست ضمانت کی سماعت کی تھی۔عدالت نے قرار دیا تھاکہ ملزم ساحر کی درخواست ضمانت آئینی بینچ کے سامنے سماعت کیلئے مقرر کی جائے۔

عدالت کا کہنا تھا کہ بنیادی حقوق سے متعلق معاملات آئینی بینچ میں سنے جاسکتے ہیں۔ ملزم کی درخواست ضمانت آئین کے آرٹیکل 199 سب سیکشن (l) (سی) میں آتی ہے۔ ویڈ برآمدگی کیس میں اداکار ساجد حسن کے بیٹے ملزم ساحر حسن سے ملنے والا موبائل فون فرانزک کیلئے بھجوا دیا گیا تھا۔ ملزم ساحر حسن کے دیگر ساتھیوں کو شامل تفتیش کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ موبائل فون کی فرانزک کے بعد مزید نام بھی سامنے آ سکتے تھے۔ تفتیشی ذرائع کے مطابق ملزم بازل کی ٹریول ہسٹری بھی ایف آئی اے سے مانگی جائے گی۔ ملزم کے ساتھی ملک کے دیگر شہروں سے منشیات کانیٹ ورک آپریٹ کر رہے تھے۔ ملزم ساحر حسن کے ساتھی بازل ودیگر کو شامل تفتیش کیا جائے گا۔
.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے ملزم ساحر کی درخواست ضمانت سندھ ہائیکورٹ کیس میں حسن کے

پڑھیں:

پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور

— فائل فوٹو

سپریم کورٹ نے 9 مئی سے متعلق کیس میں پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور کرلی۔

اعجاز چوہدری کو ایک لاکھ روپے کے مچلکے ٹرائل کورٹ میں جمع کروانے کا حکم دیا گیا ہے۔ جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے کیس کی سماعت کی۔

جسٹس نعیم اختر افغان نے کہا کہ اعجاز چوہدری کے خلاف کیس اتنا ہی مضبوط تھا تو فوجی عدالت میں لے جاتے۔

9 مئی مقدمات میں سینیٹر اعجاز چوہدری کیخلاف ریکارڈ پیش

لاہور کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت میں 9 مئی کے کیس میں پی ٹی آئی کے سینیٹر اعجاز چوہدری کے خلاف پراسیکیوشن نے مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں پیش کر دیا۔

عدالت میں اسپیشل پراسیکیوٹر نے کہا کہ اعجاز چوہدری نے لوگوں کو اکسایا اور سازش کا بھی حصہ رہے۔

دوسری جانب پی ٹی آئی کے وکیل نے کہا کہ اعجاز چوہدری 11 مئی 2023ء سے گرفتار ہیں۔

علاوہ ازیں سپریم کورٹ نے پی ٹی آئی کے رہنما حافظ فرحت عباس کی ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست منظور کرلی۔

جسٹس نعیم اختر افغان کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے 9 مئی کیس میں درخواست کی سماعت کی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • منشیات برآمدگی کیس ،گرفتار ملزم ساحر حسن کی ضمانت منظور
  • سپریم کورٹ نے سینیٹراعجاز چوہدری کی ضمانت بعد ازگرفتاری کی درخواست منظور کرلی
  • منشیات برآمدگی کیس؛ اداکار ساجد حسن کے بیٹے ساحر کی درخواست ضمانت منظور
  • پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چوہدری کی ضمانت منظور
  • عمران خان اور شیرافضل مروت کی دھاندلی کیخلاف درخواستیں سماعت کیلئے منظور
  • منشیات برآمدگی کیس میں ساحر حسن کی ضمانت منظور
  • سپریم کورٹ ؛پی ٹی آئی سینیٹر اعجاز چودھری کی ضمانت منظور 
  • غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الہٰی کی حاضری معافی کی درخواست منظور
  • غیرقانونی بھرتی کیس: پرویز الٰہی کی حاضری معافی کی درخواست منظور