مکہ مکرمہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 مئی2025ء)جیسا کہ سعودی عرب میں حج کے آغاز کے لیے تیاریاں جاری ہیں تو اس سال عازمین ایک نئے ہائی ٹیک معاون کی خدمات حاصل کر سکیں گے جو مصنوعی ذہانت میں جدید ترین پیشرفت اور اسلامی روایات کو ایک دوسرے سے ملاتا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق مسجد الحرام اور مسجد نبویﷺ میں مذہبی امور کی صدارت نے اے آئی سے چلنے والے منار الحرمین روبوٹ کے اپ ڈیٹڈ دوسرے ورژن کی نقاب کشائی کی۔

(جاری ہے)

اس اقدام کا مقصد حجاج کے روحانی تجربات کو بہتر کرنے کے لیے جدید ٹیکنالوجی کی طاقت سے فائدہ اٹھانا ہے۔ یہ روبوٹ مسجد الحرام میں مذہبی استفسارات کے لیے ایک معاون کے طور پر کام کرے گا۔ براہِ راست ویڈیو کالز کے ذریعے یہ نمازیوں اور دیگر زائرین کو مفتیان سے ملا سکتا ہے جو ان کے کسی بھی سوال کا جواب دے سکتے ہیں۔روبوٹ کے اپ ڈیٹ کیے گئے ورژن اور سافٹ ویئر میں حرمین الشریفین کے روایتی اسلامی نقوش اور فنِ تعمیر سے متثر ڈیزائن شامل ہیں۔ ایوانِ صدر نے کہا، یہ صداقت، جدیدیت اور جدید ٹیکنالوجی کو یکجا کرتا ہے تاکہ معلومات تک آسان رسائی فراہم کرکے حجاج کے تجربات کو بہتر کیا جائے۔.

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے کے لیے

پڑھیں:

غیرملکی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور،کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ

غیر ملکی ایئرلائن کے طیارے کی فنی خرابی دور  کرے کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ ہوگئی۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق لاہور سے جدہ کی پرواز نے کراچی میں ٹیکنیکل لینڈنگ کی تھی۔ذرائع نے بتایا کہ طیارے کو گرانڈ کر کے عازمین حج کو ہوٹل منتقل کر دیا گیا تھا۔ایئر پورٹ ذرائع کے مطابق جدہ سے ٹیکنیکل ٹیم پہنچی، آج فنی خرابی دور ہونے پر پرواز روانہ ہوئی۔

متعلقہ مضامین

  • خضدار میں سفاکی بھارت کی پشت پناہی سے چلنے والی پراکسیز کے ذریعے کی گئی، کور کمانڈرز کانفرنس
  • غیرملکی ایئر لائن کے طیارے کی فنی خرابی دور،کراچی سے پرواز عازمین حج کو لے کر جدہ روانہ
  • اسرائیلی بمباری سے مزید 93 فلسطینی شہید، یہودی آبادکاروں کی نمازیوں سے بھری مسجد جلانے کی کوشش
  • غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 93 فلسطینی شہید، یہودی آبادکاروں کی مسجد جلانے کی کوشش
  • غزہ پر اسرائیلی بمباری سے مزید 93 فلسطینی شہید، یہودی آبادکاروں کی مسجد جلانے کی کوشش
  • خیبر پختونخوا لُو چلنے کے ساتھ  شدید گرمی کی لپیٹ میں؛  درجہ حرارت 46 ڈگری تک ریکارڈ
  • ملتان، محرم الحرام سے قبل مرکزی امام بارگا ہ کے سامنے کرائون فیلیئر، حادثات کا خدشہ 
  • کوئی چالان نہیں، صرف گرفتاری، 5 نئے ٹریفک قوانین متعارف
  • عنوان: پاکستان میں اقلیتی برادریوں کا کردار اور درپیش چیلنجز