فنڈز کے حوالے سے جو اشارے ملے ہیں بہتر ہوتا نہ ہی دیتے،مزمل اسلم
اشاعت کی تاریخ: 2nd, June 2025 GMT
فنڈز کے حوالے سے جو اشارے ملے ہیں بہتر ہوتا نہ ہی دیتے،مزمل اسلم WhatsAppFacebookTwitter 0 2 June, 2025 سب نیوز
پشاور (سب نیوز)مشیر خزانہ کے پی مزمل اسلم کا کہنا ہے کہ فنڈز کے حوالے سے جو اشارے ملے ہیں بہتر ہوتا نہ ہی دیتے، صحافی نے سوال کیا سنا ہے آپ کو چار سو چالیس ارب روپے کے ترقیاتی فنڈز ملنے ہیں، مزمل اسلم بولے آپ کے پاس غلط معلومات ہیں۔ اس سال وفاق کو کوئی ترقیاتی بجٹ نہیں ملا، ہم نے 3 ہزار 300 ارب کی ڈیمانڈ کی۔
مشیرخزانہ خیبر پختونخوا مزمل اسلم نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی سالانہ رپورٹ کارڈ کا سیزن شروع ہو گیا، آج میں نے وفاقی حکومت کے چہرے پر بے بسی دیکھی، ملکی شرح نمو اس وقت 2.
مزمل اسلم نے کہا کہ اب 2.68 فیصد ہو یا 1.5 فیصد یہ کوئی بڑا ہدف نہیں، پنجاب میں لائیو اسٹاک ویکسین کا کریڈٹ حکومت لے رہی ہے، گزشتہ دنوں ایک اڑان پروگرام جاری تھا، کہا جاتا تھا 2029 میں پاکستان ایک ہزار ارب کی معیشت بن جائے گی، ملک کو زراعت کی 10 ارب ڈالر کی درآمد کرنی ہوگی۔
مشیر خزانہ کے پی نے کہا کہ اس سال کسانوں کا 2 ہزار 800 ارب کا نقصان ہوگا، حکومت کہہ رہی ہے اگلے سال مہنگائی 7.5 فیصد پر جا رہی ہے، اس وقت دعوں اورحقیقت میں بہت فرق آ رہا ہے، اس سال ملک کی جی ڈی پی ایک لاکھ 14 ہزار ارب ہے، اگلے سال تک ایک لاکھ 29 ہزار ارب تک پہنچ جائے گی۔
مزمل اسلم نے بتایا کہ اس سال وفاق کو کوئی ترقیاتی بجٹ نہیں ملا، ہم نے 3 ہزار 300 ارب کی ڈیمانڈ کی، کے پی سرکاری ملازمین کی تنخواہ وفاق کے برابربڑھائے گا، وفاقی بجٹ میں پنشن پرچھری چلانے جا رہی ہے، ایک خاندان کی پنشن 3 مرحلوں تک محدود کی جا رہی ہے، اس سال وفاق سے ہمیں 300 ارب روپے کم ملیں گے۔
انھوں نے مزید کہا کہ 12جون کو سرپلس بجٹ کے اصل تخمینے کا پتہ چلے گا، کم ازکم وہ بجٹ ضرور دیں جو بجٹ میں اعلان کیا گیا، آج ہمیں تسلی سے سنا گیا ہے اس پر داد دیتا ہوں، ہو سکتا ہے وفاق اگلے مالی سال ڈالر کی قلت پیدا کر دے، اگلے مالی سال ترقی کا کوئی معجزہ ہو جائے مشکل ہے۔مزمل اسلم نے پریس کانفرنس میں مزید کہا کہ حکومتی ترجیحات میں تعلیم کہیں بھی نہیں ہے، ہمارے صوبے کے کئی منصوبے نامکمل پڑے ہیں، وزارت منصوبہ بندی کے بقول 118 پراجیکٹ ختم کر دیے ہیں، زراعت کی پیداوار اس وقت انتہائی کم ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد،اطلاق فوری ہو گا پنجاب میں غیرمعیاری فیول کے استعمال پر پابندی عائد،اطلاق فوری ہو گا عام انتخابات کے بعد کل سمبڑیال میں دوبارہ عوام کے ووٹ پر ڈاکا ڈالا گیا، سلمان اکرم راجا وفاقی حکومت نے عید کی چار چھٹیوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا پاکستان میں گلیشیئرز کے تحفظ ، موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کی جامع پالیسی کا فریم ورک تیار ترقیاتی بجٹ میں 100ارب کی کٹوتی تشویشناک ہے، عاطف اکرام شیخ چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، غیر قانونی ہاوسنگ سوسائٹیوں کی تفصیلات اخبارات میں مشہتر کرنے کا فیصلہCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: اس سال ارب کی کہا کہ رہی ہے
پڑھیں:
لاہورمیں الیکٹرک ٹرام منصوبہ مؤخر، فنڈز سیلاب متاثرین کو منتقل
لاہور، پنجاب کے وزیرِ ٹرانسپورٹ بلال اکبر نے اعلان کیا ہے کہ کینال روڈ پرالیکٹرک ٹرام منصوبہ آئندہ سال فروری میں شروع نہیں کیا جا سکے گا۔وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر کے مطابق منصوبے کے لیے مختص 130 ارب روپے کا فنڈ سیلاب متاثرین کی بحالی کے لیے منتقل کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ منصوبے کو مؤخرکرنے کے باوجود محکمہ ٹرانسپورٹ نے تین نئی تجاویز تیار کی ہیں، جو دسمبر میں وزیر اعلیٰ پنجاب کو پیش کی جائیں گی۔انہوں نے بتایا کہ ٹرام منصوبے کے ساتھ لاہور کے ٹرانسپورٹ نیٹ ورک کو ازسرِنوترتیب دیا جا رہا ہے تاکہ مستقبل میں جدید اور پائیدارسفری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔
2009 میں لاہور کے لیے چار میٹرولائنز کی ضرورت تھی، تاہم تازہ ترین اسٹڈی کے مطابق اب شہر میں کم از کم چھ میٹرو لائنز درکار ہیں۔چند روزمیں گوجرانوالہ اورفیصل آباد میٹرو منصوبوں کی گراؤنڈ بریکنگ تقریب منعقد کی جائے گی، جس کے بعد کینال روڈ ٹرام منصوبے پر بھی کام شروع کیا جائے گا، ورلڈ بینک کے تعاون سے 25 کروڑ ڈالرز کی لاگت سے لاہور میں 400 نئی الیکٹرک بسیں شامل کی جا رہی ہیں۔حکومت کی کوشش ہے کہ آنے والے برسوں میں لاہور میں ایک سے دو نئی میٹرو لائنز کا اضافہ کر کے شہریوں کے سفر کو مزید آسان اور ماحول دوست بنایا جائے۔