ا سلام آ باد(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں اہم بہتری آئی ہے، جس کے بعد پاکستانی شہری اب 32 ممالک میں ویزا فری یا ویزا آن ارائیول کے ذریعے سفر کر سکیں گے۔
  آ ج نیوز  کے مطابق حال ہی میں، عالمی شہرت یافتہ کمپنی ہیلی اینڈ پارٹنرز نے پاکستانی پاسپورٹ کو 100 ویں نمبر پر درجہ دیا ہے۔ 2021 میں یہ پاسپورٹ 113 ویں نمبر پر تھا، لیکن اب کی تازہ ترین رپورٹ کے مطابق یہ 13 درجے بہتری کے ساتھ دنیا کے 100 ویں نمبر پر آ گیا ہے۔
یہ بہتری پاکستانی شہریوں کے لیے خوش آئند ہے کیونکہ اس کے ذریعے انہیں مختلف ممالک میں بغیر ویزا کے جانے کی سہولت حاصل ہوگی۔ اس سے پاکستان کا عالمی سطح پر سفر کرنے والوں کے لیے ایک نیا دروازہ کھلتا ہے۔
اب پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز یہ 32 ممالک بغیر ویزا کے یا ویزا آن ارائیول کے ذریعے وزٹ کر سکتے ہیں:
بارباڈوس،برونڈی،کمبوڈیا،کیپ ورڈے جزائر،کوموروس،کک آئلینڈز،جیبوتی،ڈومینیکا،گنی-بساو،ہیٹی،کینیا،میڈاگاسکر،مالدیپ
،مائکرونیشیا،منٹسیریٹ،موزمبیق،نیپال،نیو،پالا جزائر،قطر،روانڈا،ساموا،سینگال،سیشلز،سیرالیون،صومالیہ،سری لنکا،سینٹ ونسنٹ اور گرینیڈینز،تیمور-لیسٹے،ٹرینیڈاڈ اور ٹوبیگو،تووالو،وانواٹو
پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے درمیان حالیہ دو طرفہ معاہدہ بھی ایک اور مثبت قدم ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے سفارتی اور سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کو ویزا فری سفر کی سہولت حاصل ہوگی۔
یہ تبدیلی پاکستانی پاسپورٹ ہولڈرز کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے، جو انہیں دنیا کے مختلف ممالک میں نئے مواقع فراہم کرے گی اور عالمی سطح پر پاکستان کی ساکھ میں مزید بہتری آئے گی۔

ایشیا ءکپ 2025 کے وینیو کا فیصلہ ہوگیا

مزید :.

ذریعہ: Daily Pakistan

کلیدی لفظ: پاکستانی پاسپورٹ ممالک میں

پڑھیں:

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ سے ملاقات کریں گی

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈر زطلبہ سے ملاقات کریں گی۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ہر بورڈ کے پوزیشن ہولڈرز کو میڈل، سرٹیفکیٹ اور کیش انعام دیا جائے گا، پنجاب میں پہلی بار بہترین کارکردگی پر اساتذہ کو ’’ایجوکیشن چیمپئن ‘‘کا خطاب دیا جائے گا۔

مزید :

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کا ٹرمپ کے امن منصوبے پر حماس کے جواب کا خیر مقدم
  • تابش ہاشمی فلموں کی دنیا میں انٹری کیلئے تیار
  • پاکستانی ہمالیائی نمک سے تیار صابن نے عالمی ایوارڈ اپنے نام کرلیا
  • بیلاروس :عالمی صنعتی نمایش میں 24 ممالک کے 14 ہزار افراد کی شرکت
  • اسلام آباد ہائیکورٹ نے گزشتہ 7 ماہ میں کتنے ہزار مقدمات نمٹائے ؟
  • بلوچستان اسمبلی : گوادر کو میونسپل کارپوریشن کا درجہ دینے کی قرارداد منظور  
  •   پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں  بہتری ریکارڈ، ٹاپ 100 میں شامل ہو کر 96 ویں نمبر پر آ گیا 
  • ورلڈ ای ایس جی سمٹ کا کامیاب انعقاد، پاکستان کا عالمی سطح پر مثبت کردار اجاگر
  • وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز آج میٹرک اور انٹرمیڈیٹ کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ سے ملاقات کریں گی
  • صحت کے شعبے میں بہتری کیلئے اصلاحات کی جا رہی ہیں: مصطفیٰ کمال