برلن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔30 جون ۔2025 )پاکستانی طالب علم دنیا بھر میں اپنی ذہانت سے ملک کا نام روشن کر رہے ہیں فریڈرک ایلگزینڈر یوبیورسٹی جرمنی میں پڑھنے والے پاکستانی طلبہ کے ریسرچ گروپ نے آرٹیفشل انٹیلیجنس کے استعمال سے سٹیٹک موشن کے نام سے پراجیکٹ بنایا ہے جس میں ساکن آبجیکٹ حرکت کرتا ہوا نظر آتا ہے اس آبجیکٹ کو انٹرنیشنل مقابلے میں پیش کیا گیا ہے جسے ٹاپ ٹین میں شامل کر لیا گیا ہے.

عالمی مقابلے میں شامل کئے گئے اس ساکن آبجیکٹ کی ٹانگ پھیلی ہوئی، اسکا بازوخوبصورتی سےاوپر کی طرف جھکاہوا اوروہ خود دائرے میں گھومتا دکھائی دیتا ہے گروپ کی رکن سلیتا قادر کہتی ہیں کہ اب ان کا عالمی سطح پر مقابلہ جاپان، امریکہ، انگلینڈ سمیت نو ممالک سے ہے اور پوزیشن کا فیصلہ عام پولز سے ہو گا اگر وہ جیت گئیں تو اس سے ان کے ساتھ پاکستان کا نام بھی روشن ہو گا. 

ذریعہ: UrduPoint

کلیدی لفظ: تلاش کیجئے

پڑھیں:

ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیسا تھ نشست

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251116-01-11
راولپنڈی(صباح نیوز)پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے دی ملینیم یونیورسل کالج اور فیوچر ورلڈ سکول میں طلبہ و اساتذہ کے ساتھ خصوصی نشست کی۔ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے داخلی صورتحال اور ملکی دفاع کی اہمیت پر نوجوانوں سے اہم گفتگو کی، خصوصی نشست کے دوران طلباء اور اساتذہ کا پاک فوج کو زبردست خراج تحسین پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اساتذہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ پاک افواج خودمختاری اور قومی سالمیت کے تحفظ کے ساتھ عوام کی حفاظت بھی کرتی ہیں، نشست نے طلبہ کو روایتی سوچ سے ہٹ کر غوروفکر کرنے کا بھی موقع دیا۔ اساتذہ نے کہا کہ اس سیشن نے نوجوانوں کو پاکستانیّت، فعال شہریت اور سماجی ذمہ داریوں کے حقیقی تصور سے روشناس کیا۔ اس موقع پر طلبہ کا کہنا تھا کہ معرکہ حق میں پاک افواج کے کردار نے نوجوانوں میں پاکستان کے نا قابل تسخیر دفاع کا عزم بڑھایا، آج کی نشست سے احساس ہوا کہ میڈیا پر خبروں کو بغیر تجزیہ اور تصدیق کے پھیلانا غیر ذمہ دارانہ عمل ہے۔ طلبہ نے دوٹوک کہا کہ پاک فوج ہم سے اور ہم پاک فوج سے ہیں۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • سندھ حکومت کے تحت آن لائن ای اسپورٹس مقابلے حتمی مرحلہ میں داخل
  • امریکا میں اعلیٰ تعلیم کے خواہشمند پاکستانی طلبہ کے لیے خوشخبری
  • ایرانی انٹیلیجنس کے ساتھ تعاون کرنیوالے اسرائیلی شہری شمعون ازرزر کے ایک سال پر محیط رابطے بے نقاب
  • حیدرآباد: آتشبازی دھماکے کا ایک اور زخمی چل بسا، تعداد 10 ہوگئی
  • وفاقی حکومت کا پری پیڈ میٹرنگ پراجیکٹ شروع کرنے کا فیصلہ
  • اردن و پاکستان کا تعاون، اعتماد کا روشن سفر
  • پاکستان کرکٹ کا مستقبل روشن ہے: محسن نقوی کی بھارت کو شکست دینے پر پاکستان شاہینز کو مبارکباد
  • روشن خیال
  • میکسیکو، بدعنوانی پر جین زی گروپ کا حکومت کے خلاف احتجاج
  • ڈی جی آئی ایس پی آر کی طلبہ و اساتذہ کیسا تھ نشست