Jasarat News:
2025-11-19@00:29:05 GMT

پاکستان کی ILO انٹرنیشنل لیبر کانفرنس میں نمائندگیNLF

اشاعت کی تاریخ: 30th, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے صدر شمس الرحمن سواتی اور سیکرٹری جنرل حسیب الرحمن بین الاقوامی ادارہ محنت (ILO) کے تحت ہونے والی انٹرنیشنل لیبر کانفرنس (ILC) میں شرکت کے لیے مورخہ 2تا 13جون جنیوا روانہ ہوئے جہاں انہوں نے پاکستان کے مزدوروں کی نمائندگی کا فریضہ سر انجام دیا۔ جنیوا کانفرنس دنیا بھر کے تمام رکن ممالک سے سہ فریقی وفود پر مشتمل ہوتی ہے، جن میں حکومت، آجر (مالکان) اور مزدوروں کی اعلیٰ سطحی نمائندگی شامل ہوتی ہے۔ پاکستان سے وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین، مزدور رہنما ظہور اعوان بھی اس کانفرنس میں شریک ہوئے۔ ILC دنیا بھر کے لیے عالمی لیبر معیارات کا تعین کرتی ہے۔ ان معیارات کی منظوری کے بعد مختلف ممالک ان کنونشنز کو تسلیم کرتے ہیں اور ان کی روشنی میں اپنی قانون سازی کرتے ہیں۔ نیشنل لیبر فیڈریشن کو ماضی میں بھی بین الاقوامی سطح پر نمائندگی کا اعزاز حاصل رہا ہے، جب نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے بانی صدر پروفیسر شفیع ملک کی قیادت میں 1978ء سے 1984ء تک وفد نے مزدوروں کی نمائندگی کی۔ اب 31 سال بعد ایک مرتبہ پھر نیشنل لیبر فیڈریشن کو شمس الرحمن سواتی کی قیادت میں یہ اہم موقع ملا ہے۔ اس مقام کو حاصل کرنے کے لیے بلاشبہ شمس الرحمن سواتی نے بڑی محنت اور جدوجہد کی۔ بلاشبہ نیشنل لیبر فیڈریشن تمام مزدوروں کو
ساتھ لے کر چلنے کی صلاحیت رکھتی ہے۔ ماضی میں بھی مختلف ٹریڈ یونینز اور فیڈریشنز کو مشترکہ نکات پر متحد کر کے ایک مضبوط آواز بلند کی گئی اور ان شاء اللہ مستقبل میں بھی یہی عزم جاری رہے گا۔ یہ اقدام وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔ مزدوروں کو درپیش سنگین مسائل کے حل، استحصالی نظام کے خاتمے اور آئین کے مطابق حقوق کی فراہمی کے لیے مؤثر جدوجہد ناگزیر ہے۔ ٹریڈ یونینز کو فروغ دیا جائے، مزدور خوشحال ہوں اور ہر فرد کو تعلیم، علاج اور رہائش کی سہولیات میسر آئیں۔ یہی
مزدور تحریک کا مقصد اور عزم ہے۔ آئی ایل او کے ڈائریکٹر جنرل گلبرٹ بنگیو سے بھی شمس الرحمن سواتی اور سیکرٹری جنرل حسیب الرحمن نے خصوصی ملاقات کی۔ جبکہ پاکستان کے یونائیٹڈ نیشن میں سفیر بلال کی جانب سے اپنے گھر میں دیے جانے والے عشائیہ میں بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔ بے شک جنیوا میں ہونی والی 13ویں انٹرنیشنل لیبر کانفرس میں نیشنل لیبر فیڈریشن کے وفد کی شرکت مسلسل جہدوجہد اور پرخلوص محنت کا نتیجہ ہے اور عالمی سطح پر نیشنل لیبر فیڈریشن کی یہ نمائندگی ایک اعزاز کی بات ہے۔ مزدوروں کی حقیقی آواز نیشنل لیبر فیڈریشن کامیابی کی جانب سے رواں دواں ہے اور وہ دن دور نہیں جب مزدوروں کے حقیقی مسائل حل ہوں گے اور سرمایہ دارانہ نظام کا خاتمہ ہوگا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نیشنل لیبر فیڈریشن شمس الرحمن سواتی پاکستان کے مزدوروں کی میں بھی کے لیے

پڑھیں:

محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستان کرکٹ ٹیم کے وکٹ کیپر محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا۔اتوار کو رضوان کے ون ڈے فارمیٹ میں 100 میچز مکمل ہوگئے۔  سری لنکا کے خلاف سیریز کے آخری اور تیسرے ایک روزہ میچ کے آغاز سے پہلے 100 ون ڈے انٹرنیشنل مکمل ہونے پر محمدرضوان کیلئے میدان میں ایک تقریب ہوئی۔ تقریب میں ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محمدرضوان نے گراؤنڈ میں ہمیشہ انرجی دکھائی، رضوان میں پاکستان کیلئے کھیلنے کی چاہت ہے۔اس موقع پر نسیم شاہ نے محمدرضوان کو 100 ویں ایک روزہ انٹرنیشنل میچ کی کیپ پیش کی جبکہ ساتھی کھلاڑیوں نے رضوان کو یہ سنگ میل عبور کرنے پر مبارکباد دی۔واضح رہے کہ 100 ون ڈے میچز میں 2921 رنز اسکور کیے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • جاپان کا پاکستان کے انسدادِ پولیو پروگرام کیلیے 3.5 ملین ڈالر گرانٹ کا اعلان
  • پاکستان کی میزبانی میں عالمی خلائی کانفرنس 2025 کا انعقاد
  • محمد رضوان نے ون ڈے کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
  • وسیم جمال ڈائریکٹر پی آر سیسی تعینات
  • NLFکے56واں یوم تاسیس پر تقریب کا انعقاد
  • النور MDFبورڈ فیکٹری کے مزدوروں کا احتجاج
  • بلوچستان میں کوئلے کے کان کنوں کا معاشی استحصال: ایک تحقیقی جائزہ
  • صدر نے پاکستان آرمی، ائیر فورس اور نیوی ترمیمی بلز کی منظوری دیدی
  • بنگلہ دیش برادر اسلامی ملک‘ پاکستان سے خیرسگالی کا پیغام لائے ہیں: فضل الرحمن
  • بنگلا دیش اور پاکستان کا مسلمان ایک قوت ہے‘فضل الرحمن