محکمہ تعلیم خیبرپختونخوا نے موجودہ ملکی صورتحال کے پیش نظر مانسہرہ سمیت صوبے کے تمام تعلیمی اداروں کو غیر معینہ مدت تک بند کرنے کا اعلان کرتے ہوئے ہدایات جاری کیں ہیں۔ جاری کردہ ہدایات کے مطابق مانسہرہ کے تمام تعلیمی ادارے غیر معینہ مدت تک بند رہیں گے، اس کے علاوہ تعلیمی اداروں کے ہاسٹلوں کی بیرونی لائٹس اور چھتوں کی لائٹس بھی بند رکھنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ یہ اقدامات امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے اور کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچنے کے لیے کیے گئے ہیں،طلبہ، اساتذہ اور دیگر متعلقہ افراد سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ حکومتی ہدایات پر عمل کریں اور کسی بھی غیر ضروری سرگرمی سے گریز کریں۔ مزید برآں، محکمہ تعلیم نے اس بات کی وضاحت کی ہے کہ یہ اقدامات عارضی ہیں اور ملکی صورتحال بہتر ہونے پر تعلیمی اداروں کی بحالی کا فیصلہ کیا جائے گا۔ 

.

ذریعہ: Nawaiwaqt

پڑھیں:

اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شفافیت اور عالمی معیار کی ہدایات

اسلام آباد (6 اگست 2025): وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف کی زیرِ صدارت جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر اعلیٰ سطحی جائزہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں اسپتال کے ڈیزائن، اراضی کی منتقلی، بورڈ کی تشکیل اور تعمیراتی معیار پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

وزیرِ اعظم نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ہدایت دی کہ جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر میں اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر کے عالمی معیار کو ملحوظِ خاطر رکھا جائے تاکہ یہ ادارہ آزاد کشمیر، گلگت بلتستان اور چاروں صوبوں کے مریضوں کے لیے شفاء کا ایک ماڈل اسپتال بنے۔

انہوں نے ہدایت کی کہ اسپتال کے مختلف بلاکس کو چاروں صوبوں کے ناموں سے منسوب کیا جائے، جبکہ تمام تعمیراتی اور بھرتی کے عمل میں شفافیت اور میرٹ کو اولین ترجیح دی جائے۔

وزیرِ اعظم نے تعمیراتی معیار کی نگرانی کے لیے تھرڈ پارٹی ویلیڈیشن یقینی بنانے کی بھی ہدایت کی اور اسلام آباد میں پرائمری و سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے نظام کی بہتری کا منصوبہ پیش کرنے کی ضرورت پر زور دیا تاکہ ٹرشری اسپتالوں پر دباؤ کو کم کیا جا سکے۔

انہوں نے کہا کہ اللہ کے فضل و کرم سے پی کے ایل آئی ایک مثالی ادارہ بن چکا ہے، اور جناح میڈیکل کمپلیکس کو اس سے بھی بہتر اور عالمی معیار کا اسپتال بنایا جائے گا۔ اسپتال میں صفائی سمیت تمام سروسز کو میرٹ پر آؤٹ سورس کرنے کی ہدایت بھی دی گئی۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ کنسیپٹ ڈیزائن، اراضی کی منتقلی اور بورڈ کی تشکیل حتمی مراحل میں داخل ہو چکے ہیں، جبکہ تعمیراتی معیار کو یقینی بنانے کے لیے جیو ٹیکنیکل اور سوشل امپیکٹ اسٹڈیز بھی جاری ہیں۔

اجلاس میں وفاقی وزراء احسن اقبال، احد خان چیمہ، سید مصطفیٰ کمال، وزیرِ اعظم کے کوآرڈینیٹر برائے صحت ڈاکٹر مختار بھرتھ، چیئرمین پی کے ایل آئی پروفیسر ڈاکٹر سعید اختر اور متعلقہ اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔

Post Views: 10

متعلقہ مضامین

  • سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کااعلان
  • وزیراعظم کی ہدایات کے باوجود اسلام آباد ایئرپورٹ پر امیگریشن صورت حال ابتر
  • 3 مراحل میں 24 اداروں کی نجکاری کا فیصلہ: وفاقی وزیر نجکاری نے تفصیلات قومی اسمبلی میں پیش کر دیں
  • مریم نواز سے نئے امریکی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی تعلقات، تعلیمی امور پر تبادلہ خیال
  • پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کے آئی ٹی سسٹم پر سائبر حملہ، ہیکرز نے تاوان کا مطالبہ کردیا
  • امریکی اسٹار لنک کے بعد کئی چینی کمپنیاں بھی پاکستان آنے کو تیار
  • سٹار لنک کے بعد کئی چینی کمپنیاں بھی پاکستان آنے کو تیار
  • کشمیر اور گلگت بلتستان میں شدید بارشوں کا امکان، سیلابی صورتحال کا الرٹ جاری
  • بانی نےاپنی بہن کے ذریعہ دو متنازعہ ہدایات بھیج دیں
  • اسلام آباد میں جناح میڈیکل کمپلیکس کی تعمیر پر پیش رفت، وزیرِ اعظم شہباز شریف کی شفافیت اور عالمی معیار کی ہدایات