چین نے عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے کے لیے 6نکات پیش کر دیے WhatsAppFacebookTwitter 0 10 October, 2025 سب نیوز

اقوام متحدہ : اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے گینگ شوانگ نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے چھٹے کمیشن کے “قومی اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی” کے ایجنڈے کے تحت خطاب کیا ۔جمعہ کے روز انہوں نے کہا کہ آج کی دنیا نئی افراتفری اور تبدیلیوں کے دور سے گزر رہی ہے ، یکطرفہ پسندی اور طاقتور ممالک کی بالادستی دن بدن بڑھ رہی ہے ، خودمختاری کی برابری اور دوسرے ممالک کے داخلی معاملات میں عدم مداخلت سمیت بین الاقوامی قانون کے بنیادی اصولوں کو چیلنج کیا جا رہا ہے ،

اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی سخت چیلنجز اور آزمائشوں سے دوچار ہے۔ اس تناظر میں چین “قومی اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی” کے موضوع پر چھ نکات پیش کرتا ہے۔ اول ، اقوام متحدہ کے چارٹر کے مقاصد اور اصول بین الاقوامی تعلقات کے مسلمہ بنیادی اصول ہیں اور بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کے مرکزی عناصر ہیں۔ دوسرا ، بین الاقوامی قانون سازی کو تہذیبوں کے تنوع اور قانونی نظاموں کی کثرت کا احترام کرنا چاہیے ، تمام ممالک کی مساوی شرکت کو یقینی بنانا چاہیے ، اور خاص طور پر گلوبل ساؤتھ ممالک کے حق اظہار کو مضبوط بنانا چاہیے۔ تیسرا ، خودمختاری کی برابری جدید بین الاقوامی قانون کی بنیاد ہے۔ چوتھا ، معاہدوں کی پاسداری بین الاقوامی قانون کا ایک بنیادی اصول ہے ، تمام ممالک کو ذمہ دارانہ رویہ اپناتے ہوئے معاہدوں کی ذمہ داریوں کو پورا کرنا چاہیے۔

پانچواں ، تمام فریقوں کو ابھرتے ہوئے شعبوں اور غیر روایتی سلامتی کے شعبوں میں بین الاقوامی قواعد و ضوابط کی تشکیل میں تیزی لانی چاہیے ، ان شعبوں میں تعاون اور حکمرانی کے بین الاقوامی فریم ورک کی تعمیر کو فروغ دینا چاہیے جو عملی ضروریات کو پورا کرے ، حقیقی مسائل کو حل کرے اور تمام ممالک کے مشترکہ مفادات کے مطابق ہو۔ چھٹا ، تنازعات کا پرامن حل بین الاقوامی قانون کی حکمرانی کا بنیادی اصول ہے ، ثالثی اقوام متحدہ کے چارٹر میں بیان کردہ تنازعات کے حل کا ایک طریقہ کار ہے ۔

اقوام متحدہ میں چین کے نائب مستقل نمائندے نے کہا کہ چین تمام ممالک کے ساتھ مل کر چارٹر کے مقاصد اور اصولوں پر عمل کرنے ، بین الاقوامی قانون پر مبنی بین الاقوامی نظم و نسق کو برقرار رکھنے ، کثیرالجہتی کو اپنانے ، عالمی حکمرانی کو بہتر بنانے ، بین الاقوامی تعلقات کی جمہوریت اور قانونی حکمرانی کو آگے بڑھانے ، اور انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین اور شمالی کوریا دونوں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے حامل سوشلسٹ ممالک ہیں، چینی صدر اگلی خبراسرائیلی کابینہ نے ٹرمپ پلان کے تحت جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی بھارت کا کابل میں سفارتخانہ دوبارہ کھولنے کا اعلان امریکا کا غزہ میں جنگ بندی کی نگرانی کے لیے 200 اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ فلپائن میں 7.

6 شدت کا زلزلہ ، سونامی کی وارننگ جاری اسرائیلی کابینہ نے ٹرمپ پلان کے تحت جنگ بندی کے معاہدے کی منظوری دے دی چین اور شمالی کوریا دونوں کمیونسٹ پارٹی کی قیادت کے حامل سوشلسٹ ممالک ہیں، چینی صدر حماس کے رہنما اسامہ حمدان امن معاہدے کی تفصیلات سامنے لے آئے TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: حکمرانی کو کے لیے

پڑھیں:

ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کہ قرعہ اندازی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی

ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپئن شپ کی قرعہ اندازی کی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں منعقد ہوگی۔

یہ ایونٹ انٹرنیشنل اسپورٹ فیڈریشن آف فائر فائٹرز اینڈ ریسکیورز (ISFFR) کے زیرِ اہتمام اور سعودی محکمہ سول ڈیفنس کے اشتراک سے منعقد کیا جا رہا ہے، جس میں 21 ممالک کے کھلاڑی شریک ہوں گے۔

مزید پڑھیں: سعودی عرب ورلڈ کپ فائنلز کے قریب تر، الشامات اور البریکان کی شاندار کارکردگی

تقریب میں آئی ایس ایف ایف آر کے نمائندے، بین الاقوامی ریفری اور شرکت کرنے والے ممالک کے وفود کے سربراہان شریک ہوں گے۔ قرعہ اندازی کے نتائج کی بنیاد پر انفرادی اور ٹیم مقابلوں کا شیڈول ترتیب دیا جائے گا۔

چیمپیئن شپ میں 4 مرکزی مقابلے شامل ہوں گے۔ ہُک لیڈر چڑھائی، 100 میٹر رکاوٹ دوڑ، 4×100 میٹر ریلے اور فائر فائٹنگ کانٹیسٹ۔

مزید پڑھیں: برطانوی مہم جو ایلس موریسن کا سعودی عرب کو پیدل عبور کرنے کا تاریخی سفر

یہ عالمی ایونٹ سعودی عرب کی سول ڈیفنس اور عوامی تحفظ کے شعبے میں قائدانہ حیثیت کو اجاگر کرتا ہے اور بین الاقوامی سطح پر ریسکیو و فائر فائٹرز کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو نمایاں کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

واضح رہے کہ گذشتہ برس 2024 میں یہ مقابلے چین میں منعقد ہوئے تھے۔

ایونٹ میں ایشیا، یورپ اور افریقہ کے ممالک کی بھرپور شرکت متوقع ہے، جو مملکت کی اعلیٰ تنظیمی صلاحیت اور بین الاقوامی اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

ISFFR سعودی سعودی محکمہ سول ڈیفنس ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپئن شپ

متعلقہ مضامین

  • جواب دہی کے بغیر امن ایک سراب بن کر رہ جاتا ہے،پاکستان
  • عالمی امن انصاف اور قانون کی حکمرانی پر منحصر ہے، پاکستان کا اقوام متحدہ میں مؤقف
  • اقوامِ متحدہ میں مالی بحران کے باعث امن فوج میں بڑی کمی کا فیصلہ، 9 ممالک متاثر ہوں گے
  • ’یہ جنگ ہمیشہ کے لیے بند ہونی چاہیے‘؛ غزہ امن معاہدے پر عالمی رہنماؤں کا ردعمل
  • ’ٹرمپ اور ثالثوں کا تہہ دل سے شکریہ، لڑائی اب ہمیشہ کے لیے بند ہونی چاہیے‘: غزہ امن معاہدے پر عالمی ردعمل
  • ورلڈ فائر اینڈ ریسکیو اسپورٹ چیمپیئن شپ کہ قرعہ اندازی تقریب 27 اکتوبر کو ریاض میں ہوگی
  • حماس کی عالمی ضامنوں سے اسرائیل کو معاہدے کا پابند بنانے کی اپیل
  • سعودی کابینہ کیجانب سے صدر ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے کے اقدامات کا خیر مقدم
  • ہیروئن پیٹ میں رکھ کر خلیجی ممالک اسمگل کرانے والے حاجی طارق گروپ کا خاتمہ