چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کہا ہے کہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اج کل بہت زیر بحث ہے، چھ کروڑ افراد اس پروگرام سے جڑے ہیں۔ 13 ہزار 5 سو روپے ایک خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے، اسے حقارت سے نہ دیکھا جائے۔

چئیرپرسن بی آئی ایس پی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں کوئی سیاسی نہیں بلکہ صرف کفالت، نشونما، وظائف اور ہنر مند پروگرام کی بات کروں گی، منفی بات کرنا اسان ہے لیکن کسی کام کو پایہ تکمیل تک پہنچانا اہم کام ہے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی ہمیشہ ملک کے اداروں کی عزت کرتی ہے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام ایک کروڑ خاندانوں کی کفالت کرتا ہے، چھ کروڑ افراد اس پروگرام سے جڑے ہیں۔ 13 ہزار 5 سو روپے ایک خاندان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے۔ اسے حقارت سے نہ دیکھا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ 36 لاکھ خواتین نشونما پروگرام سے استفادہ حاصل کرتی ہیں۔ بچوں میں گروتھ اسٹنٹنگ میں 6.

4 فیصد کمی آئی ہے، آغا خان کی رپورٹ کے مطابق چھ ماہ کی عمر کے بچوں میں گورتھ اسٹنٹنگ میں20 فیصد کمی آئی ہے۔

سینیٹر روبینہ خالد نے کہا کہ تعلیمی پروگرام میں ایک کروڑ 87ہزار بچے اس پروگرام میں رجسٹرد ہیں، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے انتظامی اخراجات صرف ایک فیصد ہیں، کفالت پروگرام کے تحت ایک کروڑ 70 لاکھ بچے رجسٹرڈ ہیں، 216ارب روپے بچوں کی تعلیم پرخرچ کرچکے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اس پروگرام کے تحت 500 سے زائد بچوں نے میٹرک میں اے گریڈ حاصل کیا، تمام حکومتیں بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کا ڈیٹا استعمال کرتی ہیں۔

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: بینظیر انکم سپورٹ پروگرام اس پروگرام

پڑھیں:

دنیا کا سب سے زیادہ آبادی کا حامل شہر کون سا ہے؟ حیران کن نام سامنے آگیا

دنیا میں آبادی کے تناسب میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے اور چند مشہور شہروں میں یہ تناسب بہت زیادہ ہے جبکہ جاپان جیسے ترقی یافتہ ملک میں بھی متعدد شہروں میں آبادی کی شرح میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ورلڈ پاپولیشن ریویو نے 2025 کے گنجان آباد شہروں کی فہرست جاری کردی ہے، جس میں جاپان کا دارالحکومت ٹوکیو ہےحیران کن طور پر آبادی کی شرح میں کمی کے باوجود پہلے نمبر پر موجود ہے جبکہ کراچی دنیا کے 10 بڑے شہروں میں شامل نہیں ہے۔

ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق آبادی کے لحاظ سے دنیا کے 10 بڑے شہروں میں چین، بھارت اور جاپان کے دو،دو شہر شامل ہیں۔

فہرست کے مطابق ٹوکیو کی آبادی میں منفی 0.21 کمی آئی لیکن 3 کروڑ 70 لاکھ 36 ہزار 200 افراد کی آبادی کے ساتھ دنیا کا گنجان آباد شہر ہے۔

دوسرے نمبر پر بھارت کا دارالحکومت نئی دہلی ہے، جس کی آبادی 3 کروڑ 46 لاکھ 65 ہزار 600 ہے جبکہ گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.54 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

تیسرے نمبر پر چین کا شہر شنگھائی ہے، جس کی آبادی 2024 سے 2.06 فیصد بڑھی ہے اور 3 کروڑ 4 لاکھ 82 ہزار 100 نفوس پر مشتمل ہے۔

بنگلہ دیش کا دارالحکومت ڈھاکا میں 3 فیصد کے بڑے اضافے کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے اور شہر کی مجموعی آبادی دو کروڑ 46 لاکھ 52 ہزار 900 ہے۔

مصر کا دارالحکومت قاہرہ دو کروڑ 30 لاکھ 74 ہزار 200 آبادی کے ساتھ پانچواں سب سے بڑا شہر ہے۔

برازیل کا شہر ساؤپاؤلو دو کروڑ 29 لاکھ 90 ہزار آبادی کا حامل ہے اور دنیا میں اس کا نمبر ساتواں ہے۔

دنیا کے گنجان آباد سرفہرست 10 شہروں میں چین کے دو شہر شامل ہیں، شنگھائی کے بعد دارالحکومت بیجنگ بھی دنیا کے سب سے زیادہ آبادی رکھنے والا شہر ہے جہاں مجموعی آبادی دو کروڑ 25 لاکھ 96 ہزار 500 ہے۔

بھارت میں بھی سب سے زیادہ آبادی والے دو شہر ہیں، ممبئی کی آبادی دو کروڑ 20 لاکھ 89 ہزار ہے اور دنیا میں اس کا نمبر نواں ہے۔

جاپان کا شہر ٹوکیو دسویں نمبر پر ہے جہاں ایک کروڑ 89 لاکھ 21 ہزار 600 افراد رہتے ہیں۔

ورلڈ پاپولیشن ریویو کے مطابق کراچی کا نمبر بارھواں ہے جس کی آبادی چین کے شہر چونگکنگ کی ایک کروڑ 81 لاکھ 71 ہزار 200 کے بعد ایک کروڑ 80 لاکھ 76 ہزار 800 ہے۔

لاہور کا نمبر دنیا میں آبادی کے لحاظ سے 20 واں ہے، جس کی آبادی ایک کروڑ 48 لاکھ 25 ہزار 800 ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بابر اعظم کا پاکستانی ٹیم کے لئے اہم پیغام، کرکٹ کی اصل اہمیت بتا دی۔
  • دنیا کا سب سے زیادہ آبادی کا حامل شہر کون سا ہے؟ حیران کن نام سامنے آگیا
  • بےنظیرانکم سپورٹ پروگرام کرپشن کا گڑھ ہے، ن لیگ پیپلزپارٹی نوراکشتی کی سیاست کررہی ہیں
  • سیلاب زدگان کی امداد کا تنازع، پیپلز پارٹی اورن لیگ ایک پیج پرآجائیں گے؟
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثناء اللہ
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثنااللہ
  • بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام: 13500 روپے کی آخری قسط کب ملے گی؟
  • بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کا نیا اعلان، ہراہل خاندان کو کتنی رقم ملے گی؟
  • بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ڈیٹا پر ہمارے شدید اعتراضات ہیں: رانا ثناء اللّٰہ