مطالعہ کے وہ 6 فائدے جو آپ کی صحت کو بہتر بنا سکتے ہیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اگر آپ کو کہانیاں یا کتابیں پڑھنے کا شوق ہے تو یہ عادت صرف وقت گزارنے کا ذریعہ ہی نہیں بلکہ آپ کی صحت کے لیے بھی انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔
روزانہ مطالعہ کرنے کی عادت دماغی سکون سے لے کر لمبی زندگی تک کئی حوالوں سے انسان کے لیے فائدہ مند ہے۔ اس سے نہ صرف ذہنی دباؤ کم ہوتا ہے بلکہ نیند میں بہتری، دماغی تنزلی سے بچاؤ اور سماجی صلاحیتوں میں نکھار بھی آتا ہے۔
مطالعہ کرنے سے انسانی عمر میں اضافہ ممکن ہے۔ یالے یونیورسٹی کی ایک تحقیق کے مطابق جو افراد روزانہ کم از کم 30 منٹ کتابیں پڑھتے ہیں، ان کی زندگی کی مدت میں دوسروں کے مقابلے میں دو سال تک کا اضافہ ہو سکتا ہے۔ یہ اثر خاص طور پر فکشن ناول پڑھنے والوں میں زیادہ دیکھا گیا۔ دوسری طرف اخبارات یا میگزین پڑھنے سے بھی فائدہ ہوتا ہے مگر وہ کتابوں کے مقابلے میں کم ہوتا ہے۔
کتابیں پڑھنے کا ایک اور اہم فائدہ یہ ہے کہ اس سے دماغی صحت بہتر رہتی ہے۔ جتنی زیادہ مطالعے کی عادت ہوگی، دماغ اتنا متحرک رہے گا۔ تحقیق سے ثابت ہوا ہے کہ مطالعہ کرنے والے افراد کی یادداشت بہتر ہوتی ہے اور ان میں عمر کے ساتھ ہونے والی دماغی تنزلی کا خطرہ کافی حد تک کم ہو جاتا ہے۔
تناؤ سے نجات حاصل کرنے کے لیے بھی مطالعہ ایک بہترین ذریعہ ہے۔ فکشن ناول پڑھنے سے نہ صرف مزاج خوشگوار ہوتا ہے بلکہ ڈپریشن اور انزائٹی جیسے مسائل میں بھی کمی آتی ہے۔ کچھ تحقیقات کے مطابق کہانیاں پڑھنے کے گروپ سیشنز میں شامل ہونے والے افراد میں خوشی کا احساس بڑھ جاتا ہے اور وہ زیادہ پُر اعتماد اور پرسکون محسوس کرتے ہیں۔
نیند کے مسائل سے دوچار افراد کے لیے بھی مطالعہ ایک مؤثر نسخہ ہے۔ سونے سے پہلے تھوڑی دیر کتاب پڑھنے سے نیند کا معیار بہتر ہوتا ہے اور بے خوابی جیسے مسائل پر قابو پایا جا سکتا ہے۔ تاہم اس مقصد کے لیے موبائل یا ٹیبلیٹ کے بجائے کاغذی کتابوں کا استعمال زیادہ مؤثر سمجھا جاتا ہے۔
مطالعہ ذہانت کو بھی جِلا بخشتا ہے۔ پڑھنے سے نہ صرف الفاظ دانی میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ تجزیاتی سوچ، تخیل اور دوسروں کے احساسات کو سمجھنے کی صلاحیت بھی بہتر ہوتی ہے۔ ساتھ ہی ساتھ، مطالعہ سماجی رویوں اور روابط میں بہتری لاتا ہے، جس سے انسان بہتر انداز میں دوسروں سے تعلق قائم کر پاتا ہے۔
اس لیے اگر آپ مطالعہ کرنے کے عادی ہیں تو اس شوق کو جاری رکھیں، اور اگر ابھی تک عادت نہیں بنائی تو روزانہ تھوڑا وقت ضرور نکالیں، یہ عادت نہ صرف آپ کو علمی طور پر بہتر بنائے گی بلکہ آپ کی جسمانی اور ذہنی صحت کے لیے بھی ایک سرمایہ ثابت ہو سکتی ہے
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: مطالعہ کرنے کے لیے بھی پڑھنے سے ہوتا ہے
پڑھیں:
ہر ڈس آنر چیک فوجداری جرم نہیں ہوتا جب تک بدنیتی ثابت نہ ہو، لاہور ہائیکورٹ
لاہور:لاہور ہائیکورٹ نے 69 لاکھ کے چیک باؤنس مقدمے میں سزا پانے والے ملزم کو بری کردیا۔
لاہور ہائیکورٹ نے اپنے فیصلے میں کہا ہے کہ ہر ڈس آنر چیک فوجداری جرم نہیں ہوتا جب تک بدنیتی ثابت نہ ہو، جسٹس صداقت علی خان نے شمیم اسلم کی نظر ثانی اپیل منظور کرتے ہوئے ٹرائل کورٹ کی جانب سے دی گئی تین سال قید اور 20 ہزار روپے جرمانے کی سزا کالعدم قرار دے دی۔
فیصلے میں کہا گیا کہ چیک باؤنس کا مقدمہ ایک سال سے زائد تاخیر سے درج کیا گیا، تاخیر کی کوئی معقول وجہ پیش نہیں کی گئی۔ مدعی مقدمہ نے رقم کی وصولی کے لیے کوئی سول دعویٰ بھی دائر نہیں کیا، اگر رقم واجب الادا ہوتی تو سول عدالت سے بھی رجوع کیا جاتا۔
عدالت نے کہا کہ شک کا فائدہ ملزم کا بنیادی حق ہے، لاہور ہائیکورٹ نے تین سال سزا اور جرمانہ کالعدم قرار دیکر ملزم کو بری کردیا۔