مائیکل وان نے شاہین آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر ٹی20 کھلاڑی قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
لندن(سپورٹس ڈیسک)سابق انگلش کپتان اور معروف کرکٹ مبصر مائیکل وان نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر ٹی20 فارمیٹ کا کھلاڑی قرار دے دیا۔
اپنے بیان میں مائیکل وان نے کہاکہ بابر اعظم بلاشبہ ایک بہترین بیٹر ہیں، لیکن وہ ٹی20 فارمیٹ کی تیز رفتار ضروریات کے مطابق فٹ نہیں بیٹھتے۔
انہوں نے مزید کہاکہ اگر بابر کو انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں میں شامل کرنے کا سوال ہو، تو وہاں ان کے لیے ٹی20 میں جگہ بنانا مشکل ہوگا۔
اس کے برعکس مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں میچ ونر اور شاندار بولر قرار دیا، جنہوں نے کئی بار پاکستان کو ٹی20 میچز میں فتح دلائی ہے۔
مائیکل وان نے اپنی گفتگو میں عماد وسیم، فخر زمان اور محمد عامر کو بھی پاکستان کے اہم اور مؤثر ٹی20 کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ تینوں کھلاڑی کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
مائیکل وان کے اس بیان پر کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ اور دیگر عالمی ایونٹس میں کارکردگی کے حوالے سے تنقید کی زد میں ہے۔
مزید پڑھیں:عائزہ خان اور دانش تیمور شوبز انڈسٹری چھوڑ کر کون سے ملک جانے کا سوچ رہے ہیں؟
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: مائیکل وان نے
پڑھیں:
ٹرمپ کے سابق مشیر مائیکل والٹز اقوام متحدہ کے سفیر مقرر
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
واشنگٹن (انٹرنیشنل ڈیسک) امریکی صدر ٹرمپ نے اپنے سابق مشیر مائیکل والٹز کو اقوام متحدہ کے لیے سفیر مقرر کردیا۔ امریکی سینیٹ نے سابق سیکورٹی مشیر کی تعیناتی کی منظوری دی۔ تعیناتی کے حق میں 47 اور مخالفت میں 43 ووٹ پڑے۔ یاد رہے کہ ٹرمپ نے مئی میں مائیکل والٹز کو سلامتی مشیر کے عہدے سے ہٹا دیا تھا۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر اپنے ایک پیغام میں والٹز کی خدمات کا شکریہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ ان کی جگہ وقتی طور پر وزیر خارجہ مارکو روبیو کو قومی سلامتی کے مشیر کا اضافی چارج دیا گیا ہے، جو بدستور امریکا کے اعلیٰ ترین سفارتکار کے طور پر کام کرتے رہیں گے۔