سابق انگلش کپتان اور معروف کرکٹ مبصر مائیکل وان نے پاکستانی فاسٹ بولر شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر ٹی20 فارمیٹ کا کھلاڑی قرار دے دیا۔

اپنے بیان میں مائیکل وان نے کہاکہ بابر اعظم بلاشبہ ایک بہترین بیٹر ہیں، لیکن وہ ٹی20 فارمیٹ کی تیز رفتار ضروریات کے مطابق فٹ نہیں بیٹھتے۔

یہ بھی پڑھیں آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں بابر اعظم بدستور سرفہرست، شاہین آفریدی لڑکھڑا گئے

انہوں نے مزید کہاکہ اگر بابر کو انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں میں شامل کرنے کا سوال ہو، تو وہاں ان کے لیے ٹی20 میں جگہ بنانا مشکل ہوگا۔

اس کے برعکس مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے انہیں میچ ونر اور شاندار بولر قرار دیا، جنہوں نے کئی بار پاکستان کو ٹی20 میچز میں فتح دلائی ہے۔

مائیکل وان نے اپنی گفتگو میں عماد وسیم، فخر زمان اور محمد عامر کو بھی پاکستان کے اہم اور مؤثر ٹی20 کھلاڑی قرار دیتے ہوئے کہاکہ یہ تینوں کھلاڑی کسی بھی میچ کا پانسہ پلٹنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں بابر اعظم اور شاہین آفریدی کا بھارت میں ویڈیو شوٹ:’یہ ہمارے لڑکے خراب کر رہے ہیں’

مائیکل وان کے اس بیان پر کرکٹ حلقوں میں نئی بحث چھڑ گئی ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب پاکستان کی ٹیم ورلڈ کپ اور دیگر عالمی ایونٹس میں کارکردگی کے حوالے سے تنقید کی زد میں ہے۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

wenews بابر اعظم بہتر کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 فارمیٹ شاہین شاہ آفریدی مائیکل وان وی نیوز.

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: بہتر کھلاڑی پاکستان کرکٹ ٹیم ٹی20 فارمیٹ شاہین شاہ ا فریدی مائیکل وان وی نیوز مائیکل وان نے

پڑھیں:

ایشیا کپ، سلیکٹرز پیچھے مڑ کر دیکھنے پر ہچکچاہٹ کا شکار

کراچی:

ایشیا کپ سے قبل سلیکٹرز پیچھے مڑ کر دیکھنے کے حوالے سے ہچکچاہٹ کا شکار ہیں،فخرزمان کے انجرڈ ہونے پر بابر اعظم کی واپسی کیلیے صدائیں بلند ہونا شروع ہو چکیں، البتہ سلیکشن کمیٹی ذرائع کے مطابق ابھی اس حوالے سے کوئی بات ہوئی نہ ہی فخر کا ایونٹ میں حصہ نہ لینا یقینی ہے.

تفصیلات کے مطابق  دورئہ ویسٹ انڈیز میں تیسرے ٹی 20 سے قبل  فخر زمان انجرڈ ہوکر وطن واپسی پر مجبور ہو گئے، وہ ون ڈے سیریز میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے، گوکہ ابھی  یہ واضح نہیں کہ وہ کب تک فٹ ہوں گئے لیکن ابھی سے بابر اعظم کے چاہنے والے ان کی واپسی کیلیے آوازیں اٹھا رہے ہیں. 

البتہ ذرائع  کا کہنا ہے کہ ایسا ہونا فی الحال یقینی نہیں، اب تک ایشیا کپ میں بابر کی واپسی کے حوالے سے کوئی بات ہوئی نہ ہی کسی کی جانب سے کوئی ہدایت دی گئی  ہے،ابھی یہ نہیں کہا جا سکتا کہ فخر ایونٹ سے باہر ہو گئے ہیں، ان کی بحالی فٹنس کا کام جاری ہے، بابر پر ٹی 20 اسکواڈ کے دروازے کھلے ہیں،اگر فخر دستیاب نہ ہوئے تو ان کی واپسی پر غور ممکن ہوگا۔ 

دورہ ویسٹ انڈیز کے بعد میٹنگ میں معاملات کا جائزہ لیا جائے گا، ورلڈکپ 2024 میں بابر کی زیر قیادت قومی ٹیم کی کارکردگی انتہائی غیرمعیاری رہی تھی، اس کے بعد پی سی بی نے مستقبل کو مدنظر رکھتے ہوئے نوجوان کھلاڑیوں کو متواتر مواقع دینے کی پالیسی اپنائی۔

حکام کو خدشہ ہے کہ سابق کپتان کی واپسی سلمان علی آغا پر غیرضروری پریشر ڈال سکتی ہے،البتہ بعض حلقے بھارت سے میچز کو دیکھتے ہوئے ٹیم میں بابر کو شامل ہوتا دیکھنا چاہتے ہیں۔

یاد رہے کہ بابر اعظم آخری بار دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ  کیخلاف ٹی 20 میچ کھیلتے نظر آئے تھے، انھوں نے اپنے آخری 10 میچز میں26 کی اوسط سے 236 رنز بنائے جس میں کوئی نصف سنچری شامل نہیں تھی،آخری5 میں سے 3 میچز میں وہ ڈبل فیگر میں بھی داخل نہیں ہو سکے تھے، انھوں نے آخری بار ورلڈکپ 2024 میں قیادت کی تھی۔

دوسری جانب 31 سالہ سلمان علی آغا نے نومبر 2024 میں محمد رضوان کی زیرقیادت ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کیا تھا، اسی سیریزکے تیسرے میچ میں رضوان کی عدم موجودگی میں وہ بطور کپتان میدان میں اترے تھے مگر ٹیم ناکامی کا شکار ہوئی۔

سینئرز کے عدم موجودگی میں سلمان کی زیر قیادت دورہ زمبابوے میں گرین شرٹس نے 1-2 سے فتح حاصل کی، پھر نیوزی لینڈ میں 4-1 سے مات ہوئی، رواں برس بنگلہ دیش کو ہوم گراؤنڈ پر تینوں میچز میں ہرایا جبکہ جوابی دورے میں 2-1 سے ناکامی ہوئی، اب اسی مارجن سے ویسٹ انڈیز میں کامیابی حاصل کی۔ 

کیریئر کے 20 میں سے 18 میچز سلمان نے بطور کپتان ہی کھیلے ہیں، مختصر طرز میں انھوں نے اب تک 380 رنز بنائے جس میں تین ففٹیز شامل ہیں، چار وکٹیں بھی ان کے ریکارڈ کا حصہ ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان ویسٹ انڈیز 3 ایک روزہ میچوں کی سیریز: پہلا میچ کل کھیلا جائے گا
  • آئی فون 17‘ کی آمد قریب، آئی فون 15 اور 16 کا موازنہ
  • ایشیا کپ؛ قومی اسکواڈ میں بابر اعظم کی واپسی کا مطالبہ
  • پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کو آئرلینڈ کے ہاتھوں پہلے ٹی20 میچ میں 11 رنز سے شکست
  • ویسٹ انڈیز کا پاکستان کیخلاف سیریز میں اہم کھلاڑی کوآرام دینے کا فیصلہ
  • آئی سی سی کی نئی ٹی20 رینکنگ جاری، حسن نواز اور صائم ایوب کی ترقی، بابر اعظم کی تنزلی
  • ناروے کپ اسٹریٹ فٹبال چیمپیئن شپ؛ پاکستانی کھلاڑی اوسلو پہنچتے ہی غائب
  • بروقت انصاف کیلئے ماڈل کریمنل ٹرائل کورٹس، 13 قسم کے مقدمات پر ٹائم لائنز مقرر کر رہے ہیں: چیف جسٹس 
  • ایشیا کپ، سلیکٹرز پیچھے مڑ کر دیکھنے پر ہچکچاہٹ کا شکار
  • بانی پی ٹی آئی سے اظہارِ یکجہتی کے لیے احتجاج، خیبرپختونخوا کے لیے پلان سامنے آگیا