مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
لندن: سابق انگلش کرکٹر مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کا کھلاڑی قرار دے دیا۔
اپنے ایک بیان میں مائیکل وان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم بلاشبہ ایک اچھے بیٹر ہیں لیکن وہ ٹی ٹوئنٹی فارمیٹ کی ٹیموں میں فٹ نہیں بیٹھتے۔
ان کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کو اگر انگلینڈ، آسٹریلیا یا ویسٹ انڈیز جیسی ٹیموں میں دیکھا جائے تو وہاں ان کی ٹی ٹوئنٹی میں جگہ مشکل ہے۔
مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کی تعریف کرتے ہوئے انہیں شاندار بولر قرار دیا اور کہا کہ وہ اس فارمیٹ میں پاکستان کے لیے میچ ونر ہیں۔
انہوں نے عماد وسیم، فخر زمان اور محمد عامر کو بھی پاکستان کے ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے اہم اور مؤثر کھلاڑی قرار دیا۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: مائیکل وان ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
بنگلادیشی کپتان لٹن داس کا ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بڑا کارنامہ
بنگلا دیش کے کپتان لٹن داس سری لنکا کے خلاف میچ میں بنگلادیش کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی رنز اسکور کرنے والے بلے باز بن گئے۔
دبئی میں کھیلے گئے ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے کے پہلے میچ میں لٹن داس نے 23 رنز اسکور کے شکیب الحسن سے ٹاپ پوزیشن چھین لی۔
انہوں نے 114 ٹی ٹوئنٹی میچز میں بنگلادیش کی نمائندگی کی جس میں 2556 رنز اسکور کیے۔
واضح رہے سپر فور کے پہلے میچ میں بنگلا دیش نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔