حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔
حسن علی اس وقت انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور 2025 کے جاری مینر ویٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔
حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 212 میچز میں سر انجام دیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے 39 ویں اور پاکستان کے 9 ویں بولر بن گئے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان 643 وکٹوں کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے آگے ہیں۔
پاکستانی بولرز جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں:
وہاب ریاض – 413
سہیل تنویر – 389
محمد عامر – 384
عماد وسیم – 365
شاہد آفریدی – 347
شاداب خان – 345
حارث رؤف – 321
شاہین آفریدی – 310
حسن علی – 301
ویٹیلٹی بلاسٹ 2025 میں حسن علی نے اب تک 6 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کا اوسط 17.
واضح رہے کہ برمنگھم بیئرز اتوار کو لیسٹرشائر کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ بیئرز اس وقت نارتھ گروپ میں چار فتوحات اور چار ناکامیوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں اور ان کے 16 پوائنٹس ہیں۔
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی
پڑھیں:
جوش انگلس نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز سے باہر، متبادل کھلاڑی کا اعلان
جوش انگلس انجری کے باعث تین میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے لیے دورہ نیوزی لینڈ سے باہر ہوگئے۔
تفصیلات کے مطابق جوش انگلس نے منگل کو پرتھ میں رننگ سیشن کے بعد پیر میں سوزش کی شکایت کی تھی۔
اسکین کے بعد انجری کی نوعیت دیکھتے ہوئے انہیں دورہ نیوزی لینڈ سے باہر کردیا گیا۔
جوش انگلس کی جگہ ایلکس کیری کو ٹیم میں شامل کرلیا گیا ہے۔
نیوزی لینڈ اور آسٹریلیا کے مابین تین میچز پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سیریز یکم، تین اور چار اکتوبر کو کھیلی جائے گی۔