Daily Mumtaz:
2025-06-23@11:41:51 GMT

حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں اہم سنگ میل عبور کرلیا

پاکستانی فاسٹ بولر حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے 300 وکٹیں مکمل کرلی ہیں۔

حسن علی اس وقت انگلینڈ کی کاؤنٹی ٹیم برمنگھم بیئرز کی نمائندگی کر رہے ہیں اور 2025 کے جاری مینر ویٹیلٹی بلاسٹ ٹورنامنٹ میں اپنی صلاحیتوں کے جوہر دکھا رہے ہیں۔

حسن علی نے یہ کارنامہ صرف 212 میچز میں سر انجام دیا اور وہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں 300 وکٹیں لینے والے دنیا کے 39 ویں اور پاکستان کے 9 ویں بولر بن گئے ہیں۔

پاکستان کی جانب سے سب سے زیادہ ٹی ٹوئنٹی وکٹیں لینے والے بولرز کی فہرست میں وہاب ریاض 413 وکٹوں کے ساتھ سرفہرست ہیں، جبکہ افغانستان کے راشد خان 643 وکٹوں کے ساتھ عالمی سطح پر سب سے آگے ہیں۔

پاکستانی بولرز جنہوں نے ٹی ٹوئنٹی میں سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کیں:

وہاب ریاض – 413
سہیل تنویر – 389
محمد عامر – 384
عماد وسیم – 365
شاہد آفریدی – 347
شاداب خان – 345
حارث رؤف – 321
شاہین آفریدی – 310
حسن علی – 301

ویٹیلٹی بلاسٹ 2025 میں حسن علی نے اب تک 6 میچز میں 12 وکٹیں حاصل کی ہیں، ان کا اوسط 17.

33 اور اکانومی ریٹ 9.38 رہا ہے۔

واضح رہے کہ برمنگھم بیئرز اتوار کو لیسٹرشائر کے خلاف میدان میں اتریں گے۔ بیئرز اس وقت نارتھ گروپ میں چار فتوحات اور چار ناکامیوں کے ساتھ چھٹے نمبر پر ہیں اور ان کے 16 پوائنٹس ہیں۔

Post Views: 6

ذریعہ: Daily Mumtaz

کلیدی لفظ: حسن علی نے ٹی ٹوئنٹی

پڑھیں:

کراچی میں کھیل کے میدان حکومتی بے حسی کا شکار

گلبرگ، نیو کراچی، لانڈھی، اورنگی اور بلدیہ میں میدانوں کی تعمیر کیلیے صرف 30 لاکھ
لیاری کرکٹ گرانڈ میں پویلین اور شائقین کی سیٹوں کی تعمیر کے لئے 33 کروڑ مختص

محکمہ کھیل سندھ نے کراچی کو کھیلوں کے میدان فراہم کرنے میں نظر انداز کر دیا، گراؤنڈز کے لئے بہت کم بجٹ مختص۔ جرأت کی رپورٹ کے مطابق کراچی کے اہم اور بڑے علاقوں گلبرگ، نیو کراچی، لانڈھی، اورنگی اور بلدیہ میں کرکٹ کے میدان کی تعمیر کے لئے صرف 30 لاکھ روپے مختص کئے گئے ہیں، نیپا میں کھلاڑیوں کے ہاسٹل کی تعمیر کے لئے 2 کروڑ 70 لاکھ روپے خرچ ہونگے، ناظم آباد کرکٹ اسٹیڈیم کے لئے 4 کروڑ روپے خرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، ابراہیم حیدری میں گراسی گروانڈ کی تعمیر کے لئے 5 کروڑ روپے مختص ہوئے ہیں، لیاری کرکٹ گرانڈ میں پویلین اور شائقین کی سیٹوں کی تعمیر کے لئے 33 کروڑ روپے خرچ ہونگے۔ محکمہ کھیل سندھ نے لیاری کرکٹ گرانڈ کے علاہ کراچی کے کسی بھی کھیل کے میدان کے لئے 10 کروڑ روپے سے زیادہ بجٹ مختص نہیں کیا، کھیلوں کے میدانوں کے لئے کم بجٹ مختص کرنے کے باعث اکثر اسکیمیں یا کھیل کے میدان مکمل نہیں ہونگے، اس کے علاہ پہلے سے موجود کھیلوں کے میدانوں کی بحالی، بہتری یا کھلاڑیوں کے ساتھ ساتھ شائقین کی سہولیات کے لئے بھی کوئی منصوبہ شروع کیا گیا اور نہ ہی فنڈز مختص ہوئے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • مائیکل وان نے شاہین شاہ آفریدی کو بابر اعظم سے بہتر قرار دے دیا
  • جوفرا آرچر کی ریڈ بال کرکٹ میں واپسی، سسیکس کا حصہ بن گئے
  • کاؤنٹی کرکٹ: پاکستان اور بھارت کے کرکٹر ایک ہی ٹیم میں شامل
  • سابق انگلش فاسٹ باؤلر 61 برس کی عمر میں انتقال کرگئے
  • آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کیلئے کوالیفائی کرنے والا نیا ملک کون سا ہے؟
  • اہم سری لنکن اسٹار ٹیسٹ افق سے اوجھل ہوگیا
  • اہم سری لنکن اسٹار ٹیسٹ افق سے اوجھل ہوگیا
  • کراچی میں کھیل کے میدان حکومتی بے حسی کا شکار
  • 21 جون؛ کیا کرکٹ کی طرح پاکستان ہاکی ٹائٹل بھی اپنے نام کرسکے گا؟