وزیر اعظم کی ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام کےلیے جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ لین دین اور ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام کے قیام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جائے۔
وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت کیش لیس اکانومی (Cashless Economy) کے حوالے سے اجلاس ہوا، وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ڈیجیٹل پیمنٹس انوویشن اینڈ ایڈوپشن کمیٹی، ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی اور گورنمنٹ پیمنٹس کمیٹی تشکیل دینے کی ہدایت کی۔
یہ خصوصی سب کمیٹیاں عوام اور کاروباری افراد کے درمیان ادائیگیوں کے لیے سہولیات فراہم کرنے، ڈیجیٹل نظام سے متعلق آگاہی، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی کو فعال کرنے، قومی ڈیجیٹل ماسٹر پلان بنانے اور حکومت اور نجی شعبے کے درمیان لین دین کو آسان بنانے کے حوالے سے سفارشات پیش کریں گی
وزیراعظم نے کیش لیس نظام کو فروغ دینے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کو عوام کے لیے کیش کی نسبت ارزاں اور آسان بنانے اورادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام راست (RAAST) کو وفاق سمیت تمام صوبوں میں قائم کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ معیشت میں شفافیت لانے کے لیے ڈیجیٹل لین دین کا نظام قائم کرنا انتہائی اہم ہے، پوری دنیا میں ترقی یافتہ ممالک اور کامیاب معیشتوں میں کیش لیس نظام کو ترجیح دی جا رہی ہے، لین دین اور ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام کے قیام کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا استعمال عمل میں لایا جائے۔
وزیراعظم نے کہا کہ بینکاری نظام کے تحت گردش کرنے والی رقوم کو حکومتی منصوبوں میں سرمایہ کاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے، انہوں نے وزیراعظم نے سرکاری اور نجی شعبوں کے مابین لین دین کو کیش لیس بنانے کی ہدایت بھی دی۔
اجلاس میں وزیراعظم کو ملک میں کیش لیس نظام قائم کرنے کے لیے اقدامات کی پیشرفت کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ اس وقت راست سسٹم سے 4 کروڑ صارفین مستفید ہو رہے ہیں، جن کی تعداد بڑھانے کے لئے متعدد اقدامات لئے جارہے ہیں، وفاقی حکومت کے تمام مالی لین دین راست سسٹم کے ذریعے کیے جا رہے ہیں اور یہ نظام صوبوں میں بھی لاگو کیا جارہا ہے۔
بریفنگ میں آگاہ کیا گیا کہ فنٹیک(Fintech ) اس ایکو سسٹم کی ایک اہم کڑی ہے، پاکستان ڈیجیٹل اتھارٹی قائم کی جا چکی ہے اور اس کے تحت ملکی معیشت کو کیش لیس بنانے پر کام جاری ہے۔
بریفنگ میں کہا گیا کہ ڈیجیٹل پبلک انفراسٹرکچر کمیٹی وفاقی وزارت آئی ٹی کی قیادت میں کام کرے گی، کیش لیس پاکستان اسٹیئرنگ کمیٹی وزارت آئی سیکریٹریٹ میں قائم ہے، اسمارٹ اسلام آباد پائلٹ منصوبے کے تحت وزارت آئی ٹی اسلام آباد کو پاکستان کا پہلا کیش لیس شہر بنانے کے لیے اقدامات لے رہی ہے۔
اجلاس میں وفاقی وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ، وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک، وفاقی وزیر آئی ٹی شزا فاطمہ خواجہ، وفاقی وزیر برائے ماحولیاتی تبدیلی ڈاکٹر مصدق مسعود ملک، گورنر سٹیٹ بینک، چئیرمین ایف بی آر اور متعلقہ اداروں کے اعلیٰ افسران شریک تھے۔
Post Views: 3.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: ادائیگیوں کے ڈیجیٹل نظام وفاقی وزیر کی ہدایت نظام کے کیش لیس لین دین کے لیے
پڑھیں:
مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے: وزیر اعظم شہباز شریف
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان 4 جنگیں ہوئیں، اربوں ڈالرخرچ ہوئے، جنگوں پر خرچ ہونے والےاربوں ڈالر عوام کی ترقی وخوشحالی پر خرچ ہونےچاہئییں۔لندن میں اوورسیز پاکستانیز فاؤنڈیشن کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان اور بھارت ایک دوسرے کے ہمسائے ہیں،ہمیں ساتھ رہناہے۔ انہوں نے کہاکہ بھارت سے برابری کی بنیاد پر بات کرنا چاہتےہیں، مسئلہ کشمیر حل کیے بغیر پاک بھارت تعلقات قائم نہیں ہوسکتے۔پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگوں پر خرچ ہونے والےاربوں ڈالر عوام کی ترقی وخوشحالی پر خرچ ہونےچاہئییں۔ان کا کہنا تھا کہ کشمیریوں کاخون رائیگاں نہیں جانے دیا جائے گا۔اس کے علاوہ وزیراعظم نے اوورسیز پاکستانیز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے اشعار بھی سنائے۔برطانیہ کے دورے پر لندن میں 4 دن قیام کے دوران وزیراعظم نے پاکستانی کمیونٹی اور تاجر رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔وفاقی وزیراطلاعات عطا تارڑ نے کہا کہ وزیراعظم کا لندن میں خطاب آج دوپہر نشر کیا جائےگا۔ انہوں نے بتایا کہ وزیراعظم نے پرجوش تقریر کی ۔لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔وزیراعظم نے آپریشن بنیان مرصوص ،معیشت اور سفارتی تعلقات پر بات کی۔واضح رہے کہ وزیر اعظم شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کے لیے آج لندن سے امریکا روانہ ہوں گے ۔وزیراعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے اور غزہ پر خصوصی اجلاس میں بھی شریک ہوں گے۔وزیراعظم دورۂ امریکا میں مسئلہ کشمیر، فلسطین اور قطر پر حملے سے متعلق پاکستان کا مؤقف پیش کریں گے ۔